Infotainment Ford

Infotainment Ford Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Infotainment Ford, Media/News Company, Islamabad.

07/01/2025

بِسْمِ ٱللَّٰهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيم
🔊السلام علیکم
یا علی مدد ع

Haider Online Quran Academy for kids

Age: 4 to 12 years old
______
FREE TRIAL CLASS
Classes:
Monday to Friday
______
Note: After completing the Holy Quran, the Institute will provide a Certificate and a Gift to the child.
______
Courses:
1) Nazra Quran with tajweed & translation
2) Surah's & Dua's memorization
3) Shia Namaz & Aqaid
4) Stories of All Masoomeen a.s
5) Islamic Poems , Manqabat & Nohakhwani
6) Celebrate Wiladat e Masoomeen a.s
7) Majalis Shahdat E Masoomeen A.s
______
Female Teacher
Teaching Experience: 10 years
______
Contact number: 0343 0001464

01/08/2024
18/05/2024

Snake island documentary in Urdu | Snake world on earth | Most dangerous snakes | Infotainment Ford










































When is the Eid moon likely to be seen? Meteorological department has predictedعید کا چاند کب نظر آنے کا قوی امکان ہے ؟...
01/04/2024

When is the Eid moon likely to be seen? Meteorological department has predicted

عید کا چاند کب نظر آنے کا قوی امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں شوال کا چاند منگل 9 اپریل کو نظر کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بجکر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی جبکہ غروب آفتاب کے بعد افق پر چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا۔

ملک کے جنوبی علاقوں سمیت زیادہ تر مقامات پر 9 اپریل کو مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔


#عیدکاچاند

#نظرآنےکاقویامکان

































Ukraine Says Russia’s Attacks Are Threatening Energy Security یوکرین کے حکام کے مطابق، روس نے جمعہ کو یوکرین کے توانائی ...
31/03/2024

Ukraine Says Russia’s Attacks Are Threatening Energy Security
یوکرین کے حکام کے مطابق، روس نے جمعہ کو یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر درجنوں میزائل اور 60 ڈرون فائر کیے، جس سے تین پاور پلانٹس کو نقصان پہنچا اور بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر دو ہائیڈرو پاور پلانٹس کو نشانہ بنانے اور نہ صرف یوکرین بلکہ پڑوسی ملک مالڈووا میں بھی ماحولیاتی تباہی کی دھمکی دینے کا الزام لگایا۔

یہ حملہ مارچ میں روسی حملوں کے سلسلے میں تازہ ترین حملہ تھا۔ زیلنسکی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے، روس نے یوکرین کے خلاف 190 سے زیادہ میزائل اور 140 شاہد ڈرونز کا آغاز کیا۔ ان حملوں سے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو 11.5 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا، ملک کی وزارت توانائی کے اندازے کے مطابق۔

یوکرین کی سب سے بڑی نجی پاور فرم، DTEK نے رپورٹ کیا کہ پاور پلانٹس کو پہنچنے والے نقصان کو ٹھیک کرنے میں مہینوں لگیں گے۔ حکام نے بتایا کہ ڈنیپرو ہائیڈرو پاور پلانٹ کی مرمت کے لیے برسوں درکار ہوں گے، جو گزشتہ ہفتے کے حملے کے دوران آٹھ بار مارا گیا تھا۔

















































Chance Perdomo dead: Gen V star dies in motorcycle accident aged just 27چانس پرڈومو کی موت: جنرل وی اسٹار صرف 27 سال کی ...
31/03/2024

Chance Perdomo dead: Gen V star dies in motorcycle accident aged just 27
چانس پرڈومو کی موت: جنرل وی اسٹار صرف 27 سال کی عمر میں موٹرسائیکل حادثے میں مر گیا۔
For More Details: https://www.dailymail.co.uk/tvshowbiz/article-13255879/chance-perdomo-dies-motorcycle-crash.html?ito=social-facebook&fbclid=IwAR2hkZCN2ZeydCZqQuAeEKgZD5Suv4Hd8_tefmfcnel707O6pC6ijx9w1bw_aem_AS8p-wRK2Vpjnz70-wpQpwTdBwPwxdTzG7AbLu4Ja3c5UqZWge1-jCviJns_RooXU2B0MkBqtCzqEfXUkJZC3PXc

















































What is the concept of Dajjal in different religions including Islam?اسلام سمیت مختلف مذاہب میں دجال کا تصور کیا ہے؟سوشل...
31/03/2024

What is the concept of Dajjal in different religions including Islam?
اسلام سمیت مختلف مذاہب میں دجال کا تصور کیا ہے؟
سوشل میڈیا پریہودی اور مسیحی روایات کے مطابق اینٹی کرائسٹ یا ضدِ مسیح اور اسلامی روایات کی رو سے مسیح الدجال مختصراً دجال کے آنے پر بحث کی جا رہی ہے۔ اب ہر کوئی دجال کے بارے میں روایات اور اقوال شیئر کر ہا ہے۔ ہم نے سوچا کہ کیوں نہ اس بحث کا پس منظر جان لیا جائے۔

دجال پر تاریخی حوالہ جات، علما اور ماہرین کی رائے جاننے سے قبل ایک نظر اس پر دوڑاتے ہیں کہ آخر دجال کا قصہ شروع کہاں سے ہوتا ہے؟

چھٹی صدی قبلِ مسیح کے اواخر میں بنی اسرائیل (یہودی مذہب کے ماننے والے) بابل کے حکم ران بخت نصر سے شکست، ہیکلِ سلیمانی کی تباہی اور جلا وطنی سے ایسے مایوس ہوئے کہ ماننے لگے کہ خدائے بنی اسرائیل ’یہواہ‘ نے ان سے منھ موڑ لیا ہے اور ان کا مقدس ترین عبادت خانہ تباہ ہونا اور ارضِ موعودہ (پرامِزڈ لینڈ) سے نکلنا سزا ہے۔

اس فکر کے جواب میں یہ سوچ پنپی کہ یہواہ بنی اسرائیل سے ہمیشہ کے لیے ناراض نہیں ہوئے بلکہ وہ وقتی سزا کے بعد ایک طاقت ور بادشاہ ’مسیح‘ کے ذریعے انھیں دوبارہ عروج عطا کریں گے۔
یہودی عقیدے کے مطابق حضرت داؤد کی اولاد میں ایک عظیم بادشاہ نمودارہوگا جو بنی اسرائیل کے ان طاقت ور بادشاہ اور نبی کی طرح کہ جن پر زبور نازل ہوئی تھی، یہودیوں کی حکومت پھر سے دنیا پر قائم کرے گا۔

سید محمد وقاص کی تحقیق ہے کہ یہ عقیدہ جلا وطنی کے دوران آنے والے نبی حضرت دانیال سے منسوب ایک صحیفے پر مبنی ہے۔

موجودہ بائبل کے عہد نامہ قدیم کے حصہ ’انبیا‘ (عبرانی میں نیویم) میں شامل صحیفہ دانیال میں لکھا ہے: ’رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے سامنے کوئی کھڑا ہے جو انسان جیسا دکھائی دیتا ہے۔ وہ آسمان کے بادلوں پر آرہا تھا۔ وہ قدیم بادشاہ (خدائے یہواہ) کے پاس آیا تھا۔ اسے اس کے سامنے لے آیا گیا تھا۔ وہ شخص جو کہ انسان کی مانند دکھائی دے رہا تھا، اس کو سلطنت، حشمت اور سارا علاقہ سونپا گیا۔ سبھی قومیں اور ہر زبان کے گروہ اس کی خدمت کریں گے۔ اس کی حکومت ہمیشہ قائم رہے گی۔‘

حضرت عیسیٰ کے مصلوب ہونے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کا عقیدہ انجیلوں اور عہدنامہ جدید کی باقی کتابوں میں بھی ملتا ہے۔

سید محمد وقاص بائبل کی آخری کتاب، یوحنا کا ’مکاشفہ‘ کا حوالہ دیتے ہیں، جس میں لکھا ہے: یسوع مسیح کی طرف سے جو سچا گواہ اور مردوں میں سے جی اٹھنے والوں میں پہلا ہے اور دنیا کے بادشاہوں پر حاکم ہے۔
عہد نامہ جدید کی سب سے آخر میں لکھی جانے والی اس کتاب میں ایک اور جگہ لکھا ہے: ’دنیا کی بادشاہی ہمارے خداوند اور اس کے مسیح کی ہوگی اور وہ ابدالآباد بادشاہی کرے گا۔‘

یوں ان دونوں مذاہب کے ماننے والے قیامت سے پہلے کے عہد کو مسیحائی عہد کا نام دے کر اس کے منتظر ہیں۔

اسلام کے پیرو کاروں میں بھی حضرت عیسیٰ کے دوبارہ دنیا میں آنے کا تصور پایا جاتا ہے۔

غامدی سنٹر آف اسلامک لرننگ، ڈیلَس، امریکا سے منسلک محقق نعیم احمد بلوچ کے مطابق مسلم اہل علم کی ایک بہت بڑی اکثریت حضرت عیسیٰ کے بارے میں احادیث کی وجہ سے یہ عقیدہ رکھتی ہے کہ وہ ایک امتی کی حیثیت سے قیامت کے قریب دوبارہ آئیں گے۔

’البتہ ابن خلدون سمیت بہت کم علما حضرت مسیح کی آمد ثانی کے قائل نہیں۔‘

یہودیت، مسیحیت اور اسلام کے ماننے والوں کے حضرت مسیح کی دوبارہ آمد کے تصورات دیکھنے کے بعد ہم چلتے ہیں ہے اینٹی کرائسٹ یا ضدِ مسیح یا دجال کے تصور کی جانب۔

اینٹی کرائسٹ، ضدِ مسیح اور مسیح کا حتمی دشمن، مسیحی روایات کے مطابق، آخری فیصلے (قیامت) سے پہلے کی مدت میں خوفناک طور پر حکومت کرے گا۔

رابرٹ ای لرنر کی تحقیق ہے کے مطابق ضدِ مسیح (دجال) کی اصطلاح پہلی بار یوحنا کے خطوط میں ظاہر ہوئی، اور ضدِ مسیح کی زندگی اور دور حکومت کی مکمل کہانی قرون وسطیٰ کے متن میں پائی جاتی ہے۔

’دجال کا مسیحی تصور یہودی روایات سے اخذ کیا گیا تھا، خاص طور پر عبرانی بائبل میں دانیال کی کتاب سے۔‘

’سنہ 167 قبل مسیح کے آس پاس لکھی گئی اس کتاب میں اس آخری اذیت دینے والے کے آنے کی پیش گوئی کی تھی جو ’اعلیٰ ترین کے خلاف بڑے بول کہے گا اور اعلیٰ ترین کے ماننے والوں کوکمزور کردے گا، اور وقت اور قوانین کو بدلنے کا سوچے گا۔‘

لرنر کہتے ہیں کہ سکالرز اس بات پر متفق ہیں کہ دانیال کے صحیفے میں فلسطین کے تب کے ہیلینسٹک حکمران، انٹیوکس چہارم ایپی فینس کی طرف اشارہ تھا، جس نے یہودیت کو ختم کرنے کی کوشش کی۔
’لیکن چونکہ انٹیوکس کا نام نہیں لیا گیا تھا، بعد کے قارئین اس پیش گوئی کو کسی بھی ستانے والے پر لاگو کر سکتے تھے۔ ابتدائی مسیحیوں نے اسے رومن شہنشاہوں پر لاگو کیا، جنھوں نے چرچ کو ستایا، خاص طور پر نیرو جنھوں نے سنہ 54 سے 68 عیسوی تک حکومت کی۔

’ابتدائی مسیحی ایک بہت بڑے ضدِ مسیح کے آنے پر زور دیتے تھے۔ یوحنا کا مکاشفہ اس شخصیت کو ’پاتال سے حیوان‘ (11:7) اور ’سمندر سے حیوان‘ (13:1) سے تعبیر کرتا ہے۔‘ وہ ایک عام ارتداد کے وقت آئے گا، لوگوں کو نشانیوں اور عجائبات سے دھوکا دے گا، خدا کے گھر میں بیٹھ کر خود خدا ہونے کا دعویٰ کرے گا۔ آخر میں، وہ یسوع کے ہاتھوں شکست کھا جائے گا، جو اسے ’پھونک‘ اور ’اپنے آنے کی چمک‘ سے تباہ کر دیں گے (2:8)‘۔

اینٹی کرائسٹ کے بارے میں قرون وسطیٰ کا نظریہ ایڈسو، ریپلن، اور بہت سے دوسرے مصنفین نے اس اصول پر قائم کیا کہ وہ ہر چیز میں مسیح کے متضاد مخالف ہے۔

لرنر نے ان سے یہ اخذ کیا کہ ضد مسیح اپنی چالوں سے پیروکار حاصل کرے گا۔ اس کی بالا دستی ساڑھے تین سال رہے گی۔ مسیح کی طرح، دجال یروشلم میں آئے گا، لیکن، مسیح کے برعکس، یہودی اس کی جوش و خروش سے تعریف اور تعظیم کریں گے۔

’اپنے دور حکومت میں وہ ہیکل کو دوبارہ تعمیر کرے گا اور سلیمان کے تخت پر بیٹھے گا۔ وہ زمین کے حکمرانوں کو اپنے مقصد کی جانب بدل دے گا اور مسیحیوں کو خوفناک طریقے سے ستائے گا۔ ان تمام لوگوں کو اذیت دی جائے گی جو اس کی چالوں کا مقابلہ کریں گے، اورایسی بڑی مصیبتیں آئیں گی جو دنیا کی ابتدا سے لے کر اب تک کبھی نہیں آئیں۔‘

’مختص کیے گئے ساڑھے تین سال کے اختتام پر، تاہم، دجال مسیح کی طاقت سے تباہ ہو جائے گا، جس کے بعد، بہت ہی مختصر وقفے کے بعد، آخری فیصلہ اور دنیا کا خاتمہ ہوگا۔‘

لرنر کہتے ہیں کہ بعد میں اینٹی کرائسٹ کا تصورمسیح کی مخالفت کرنے والوں کے معنوں میں بھی سامنے آیا۔ اور اس واہمے نے بھی جنم لیا کہ کریڈٹ کارڈ اور الیکٹرانک بارکوڈز معصوم لوگوں پر اینٹی کرائسٹ یا ضد مسیح کی مکاشفہ کے مطابق نشانی 666 لگانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

Babar Azam once again appointed captain: 'If it was to be reinstated, why removed?'بابر اعظم ایک بار پھر کپتان مقرر: ’اگ...
31/03/2024

Babar Azam once again appointed captain: 'If it was to be reinstated, why removed?'
بابر اعظم ایک بار پھر کپتان مقرر: ’اگر بحال ہی کرنا تھا تو ہٹایا کیوں؟‘

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وائٹ بال فارمیٹ کے لیے بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے جس نے پاکستانی کرکٹ میں کپتانی کے میوزیکل چیئر کی پرانی بحث دوبارہ چھیڑ دی ہے۔

بورڈ کے ایکس اکاؤنٹ پر بابر اعظم اور چیئرمین محسن نقوی کی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی گئی اور اس کے ساتھ لکھا گیا کہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی ’متفقہ تجویز‘ کے بعد چیئرمین نے بابر کو پاکستان مینز ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کپتان مقرر کر دیا ہے۔

اس سے پہلے 2019 میں بابر اعظم کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنایا گیا پھر 2020 میں وہ ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ کے کپتان بنے۔

2023 میں انڈیا میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے ٹیم کی کپتانی سے استعفی دے دیا تھا۔ بورڈ نے بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ جبکہ شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔

اپنی گذشتہ کپتانی کے دوران بابر اعظم نے 20 ٹیسٹ، 43 ون ڈے اور 71 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی تھی۔

اس کے علاوہ بابر کی زیر قیادت پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیمیں دونوں ہی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سرِ فہرست رہیں تاہم ان پر فیصلہ کن مواقع پر غیریقینی کا شکار ہونے کے حوالے سے تنقید کی جاتی رہی۔

Gaza War: What US Approval of F-35s and Other Weapons for Israel Showsغزہ جنگ: اسرائیل کے لیے ایف 35 طیاروں سمیت دیگر ام...
31/03/2024

Gaza War: What US Approval of F-35s and Other Weapons for Israel Shows
غزہ جنگ: اسرائیل کے لیے ایف 35 طیاروں سمیت دیگر امریکی ہتھیاروں کی منظوری کیا ظاہر کرتی ہے؟
اسرائیل کا اصرار ہے کہ وہ رفح پر حملہ کرے گا۔ اس نے اس عالمی تشویش کو مسترد کیا جس میں بے گھر افراد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا
غزہ جنگ کے دوران بڑھتی کشیدگی کے باوجود اطلاعات ہیں کہ واشنگٹن نے اسرائیل کو اربوں ڈالر مالیت کے امریکی ہتھیار دینے کی منظوری دی ہے۔

دی واشنگٹن پوسٹ اور خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ان ہتھیاروں میں 25 ایف 35 اے جنگی طیارے، 1800 کے قریب 900 کلوگرام وزنی ایم کے 84 بم اور 500 کے قریب 226 کلو گرام وزنی ایم کے 82 بم شامل ہیں۔

ماضی میں ان بڑے بموں کو غزہ میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان سے جوڑا جاتا رہا ہے۔

امریکہ ہر سال اسرائیل کو 3.8 ارب ڈالرز کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔
لیکن یہ تازہ ترین فوجی امداد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بائیڈن انتظامیہ غزہ میں شہریوں کی بڑھتی اموات اور اس علاقے تک سماجی کارکنان کی رسائی کے بارے میں خدشات کا اظہار کر رہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط کے خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکہ مصر کے سرحدی علاقے سے منسلک رفح میں بڑے پیمانے پر ممکنہ اسرائیلی زمینی کارروائی کی حمایت نہیں کر سکتا۔ اس وقت رفح میں تقریباً 10 لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینی موجود ہیں۔

رام اللہ میں فلسطینی وزارتِ خارجہ نے امریکی پالیسیوں میں اس عدم تسلسل پر تنقید کی ہے۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں فلسطینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو سے شہریوں کا ’قتل عام بند کرنے کا مطالبہ اور ساتھ ہی انھیں ہتھیاروں کی فراہمی امریکہ کے اخلاقی تضاد کی عکاسی کرتا ہے۔‘
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے ساتھ جنگ بندی پر نئے مذاکرات ہو رہے ہیں
اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی پر صدر بائیڈن کو اپنی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض سینیئر ارکان کی طرف سے بھی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ امریکی امداد اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے طریقہ کار میں تبدیلیوں سے مشروط ہونی چاہیے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ کانگریس کو باضابطہ طور پر مطلع کیے جانے سے قبل امریکی ہتھیاروں کی منتقلی کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کو بھیجے جانے والے اضافی جنگی طیارے ابتدائی طور پر 2008 میں کانگریس کے ایک بڑے پیکج کے حصے کے طور پر منظور کیے گئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس امداد کی درخواست گذشتہ سال حماس کے 7 اکتوبر کے حملے اور اس کے نتیجے میں جنم لینے والی غزہ جنگ سے پہلے کی گئی تھی۔
اسلحے کی منتقلی پر صدر جو بائیڈن کو اپنی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض سینیئر ارکان کی طرف سے بھی کڑی تنقید کا سامنا ہے
خیال ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیل کے وزیر دفاع اپنے ساتھ امریکی ہتھیاروں کی ایک لمبی فہرست لے کر واشنگٹن پہنچے تھے۔

غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کا امریکی ہتھیاروں پر بہت زیادہ انحصار رہا ہے۔

اب تک غزہ پر دسیوں ہزار بم گرائے جا چکے ہیں۔ فوجی ماہرین اسرائیلی فضائی مہم کو حالیہ تاریخ کی سب سے زیادہ شدید اور تباہ کن مہم قرار دیتے ہیں۔

پچھلے سال کے آخر میں کئی امریکی خبر رساں اداروں نے سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے اسرائیلی فضائی بمباری کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بم کریٹرز کا تجزیہ کیا۔ ان کے مطابق، غزہ جنگ کے دوران اسرائیل تواتر سے 2000 پاؤنڈ وزنی بموں کا بڑے پیمانے پر استعمال کر رہا ہے۔

اخبار دی نیویارک ٹائمز نے دھماکہ خیز مواد کے ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی افواج نے کبھی بڑے بموں کا استعمال اتنے گنجان آباد علاقوں میں نہیں کیا ہے۔

امریکی اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران، اسرائیلی وزیرِ دفاع نے لبنان میں مسلح گروپ حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں ممکنہ اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی فوجی برتری کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اپنے دورے کے دوران انھوں نے امریکہ کے ساتھ موجود تناؤ کو کم کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔

پیر کے روز امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہونے والے ایک اہم ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جس کے نتیجے میں کونسل نے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی ایک قرارداد منظور کی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے اس قرارداد کی منظوری پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

تاہم، وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی کی جانب سے ان دعوؤں کی تردید سامنے آئی ہے کہ امریکہ نے غزہ جنگ پر اپنا موقف تبدیل کر لیا ہے یا اسرائیل کو دی جانے والی امداد کو مشروط کرنے جا رہا ہے۔
کربی کا کہنا تھا کہ امریکہ اب بھی اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اب بھی اسرائیل کو جنگی آلات اور ہتھیار فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ حماس سے اپنا دفاع کر سکے۔

اسلحے کی نئی کھیپ کی منتقلی کی مبینہ منظوری کے بعد سے ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

اس بات کی توقع کی جا رہی کہ رفح میں حماس کے خلاف آپریشن کے ممکنہ متبادل منصوبوں پر بات چیت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اسرائیلی وفد واشنگٹن کا دورہ کرے گا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کے ووٹ کے بعد اسرائیلی وزیرِ اعظم نے یہ دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

جبکہ دوسری جانب، اسرائیل نے حماس کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی کے معاہدے اور اپنے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے نئے مذاکرات کے لیے سینیئر انٹیلی جنس اہلکاروں کو دوبارہ مصر اور قطر بھیجنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

Couple who won £80,000 worth of prizes from 50 competitions in one day: 'Focus on creative competitions instead of free ...
30/03/2024

Couple who won £80,000 worth of prizes from 50 competitions in one day: 'Focus on creative competitions instead of free labour'

ایک دن میں 50 مقابلوں سے 80 ہزار پاؤنڈ مالیت کے انعامات جیتنے والا جوڑا: ’مفت کی مشقت کے بجائے تخلیقی مقابلوں پر توجہ دیتی ہوں‘

For More Details: https://www.bbc.com/urdu/articles/c2xv20vklggo











Congratulations to the couple who won £80,000 worth of prizes from 50 competitions in one day! Keep focusing on creative competitions and keep winning big!

Submit your picture, voice and name and get '50 pounds'. Avoiding the Chinese company's unique offer is 'difficult'.اپنی...
30/03/2024

Submit your picture, voice and name and get '50 pounds'. Avoiding the Chinese company's unique offer is 'difficult'.

اپنی تصویر، آواز اور نام دیں ’50 پاؤنڈ‘ لیں۔۔۔ چینی کمپنی کی انوکھی آفر سے بچنا ’مشکل‘

For More Details: https://www.bbc.com/urdu/articles/c14j2y90wz4o

Smartphones, spying software and 'M'Kamil': How does Israel identify targets in Lebanon even inside vehicles or building...
30/03/2024

Smartphones, spying software and 'M'Kamil': How does Israel identify targets in Lebanon even inside vehicles or buildings?
سمارٹ فون، جاسوسی کے سافٹ ویئر اور ’ایم کامل‘: اسرائیل کیسے لبنان میں گاڑیوں یا عمارت کے اندر موجود اپنے ہدف کی بھی نشاندہی کر لیتا
ہے؟
For More Details: https://www.bbc.com/urdu/articles/c2lw234zxxvo

Address

Islamabad

Telephone

+923127881997

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Infotainment Ford posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Infotainment Ford:

Share