Global South

Global South This is Global South Digital Official page

کافی بنانے سے ورک فورس سنبھالنے تک: چین کی روبوٹکس میں انقلابی پیش رفت
20/08/2026

کافی بنانے سے ورک فورس سنبھالنے تک: چین کی روبوٹکس میں انقلابی پیش رفت

نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ: چیف آف ڈیفنس فورسز کو کیا اختیارات ملیں گے؟چیف آف ڈیفنس فورسز کو وسیع اختیارات حاصل ہوں گےچیف ...
20/08/2026

نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ: چیف آف ڈیفنس فورسز کو کیا اختیارات ملیں گے؟
چیف آف ڈیفنس فورسز کو وسیع اختیارات حاصل ہوں گے
چیف آف ڈیفنس فورسز کو قومی سلامتی اور مسلح افواج سے متعلق امور میں وزیراعظم کو مشورہ دینے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔ تفصیل کیلئے لنک

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں اینگزائٹی (بے چینی) کا لیول تھری پلس بیان کیا گیا ہے، جو انتہائی شدید سمجھا جاتا ہے۔ عمران...
18/08/2026

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں اینگزائٹی (بے چینی) کا لیول تھری پلس بیان کیا گیا ہے، جو انتہائی شدید سمجھا جاتا ہے۔ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں لکھا ہے کہ انجیوگرافی کرانی ہے، کیا جیل میں انجیوگرافی ہو سکتی ہے؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا باہر ہسپتال سے ہو سکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی نہ نبض نارمل ہے، نہ ہی دل، میڈیکل رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وائیٹل آرگنز متاثر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو اگلی سماعت تک شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم۔

17/08/2026
امریکہ، ایران جنگ بندی میں توسیع پر اسلام آباد معاہدے کے تحت اتفاق ہوگیا ہے: پاکستان #خوشخبری
17/08/2026

امریکہ، ایران جنگ بندی میں توسیع پر اسلام آباد معاہدے کے تحت اتفاق ہوگیا ہے: پاکستان
#خوشخبری

دنیا کے پہلے الیکٹرک طیارے کی کامیاب اُڑاندنیا کے سب سے بڑے بیٹری سے چلنے والے الیکٹرک طیارے نے پہلی مرتبہ کامیاب آزمائش...
17/08/2026

دنیا کے پہلے الیکٹرک طیارے کی کامیاب اُڑان
دنیا کے سب سے بڑے بیٹری سے چلنے والے الیکٹرک طیارے نے پہلی مرتبہ کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کرلی، جسے ماحول دوست ہوابازی کی صنعت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سویڈن میں قائم اور امریکا میں کام کرنے والی کمپنی ہارٹ ایرو اسپیس نے 12 اگست 2026 کو نیویارک کے پلاٹس برگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنے مکمل جسامت والے ایکس ون طیارے کو پہلی بار فضا میں اڑایا۔

کمپنی کے مطابق طیارہ تقریباً 27 منٹ تک فضا میں رہا اور اس دوران 335 میٹر یعنی تقریباً 1100 فٹ کی بلندی تک پہنچا۔ 11 ٹن سے زیادہ وزن رکھنے والے اس طیارے میں بیٹری سے چلنے والے چار برقی موٹرز نصب ہیں، جو ایک میگاواٹ سے زیادہ طاقت پیدا کرتی ہیں۔

اس آزمائشی پرواز کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ طیارے نے تقریباً 5 ڈالر کی بجلی استعمال کی۔ تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف اس پرواز میں استعمال ہونے والی بجلی کی لاگت ہے۔ اس میں پائلٹ، ایئرپورٹ فیس، انشورنس، بیٹری کی قیمت یا طیارے کے دیگر اخراجات شامل نہیں ہیں۔

افغان خاندان کئی کئی دن صرف خشک روٹی پر گزارا کرنے پر مجبورروزگار کی تلاش میں ایران جانے والے افغان شہری شدید گرمی اور پ...
16/08/2026

افغان خاندان کئی کئی دن صرف خشک روٹی پر گزارا کرنے پر مجبور

روزگار کی تلاش میں ایران جانے والے افغان شہری شدید گرمی اور پیاس کے باعث راستے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، صحرا میں افغان شہریوں کی ہلاکتیں طالبان رجیم کے دور میں بڑھتی غربت اور بے روزگاری کی سنگین عکاسی کرتی ہیں۔

دی ٹیلی گراف نے لکھا کہ افغان خاندان کئی کئی دن صرف خشک روٹی پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں، طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد 34 لاکھ افغان ملک چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ تفصیل کیلئے پہلا کمنٹ
#افغانستان #طالبان #غربت

یو این رپورٹ نے افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیااقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت کام کرنے والی ایک...
13/08/2026

یو این رپورٹ نے افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت کام کرنے والی ایک مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کی مسلسل حمایت نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی تعداد اور ان کی ہلاکت خیزی میں اضافے میں کردار ادا کیا ہے۔ رپورٹ میں ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش خراسان (ISIL-K) اور بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کے درمیان بڑھتے ہوئے عملی اور سہولت کاری کے روابط کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ تفصیل پہلے کمنٹ میں

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Global South posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share