Hindukush times

Hindukush times creation of this page means to provide the News facts/ videos/ informative documentaries of Hundukas

10/09/2025

ریمبو ٹراؤٹ مچھلیوں کے لیے مشہور گلگت بلتستان میں پایا جانے والا یہ قدرتی جھیل کس ضلع میں ہے

🎉 Just completed level 3 and I'm so excited to continue growing as a creator on Facebook!
02/09/2025

🎉 Just completed level 3 and I'm so excited to continue growing as a creator on Facebook!

07/06/2024

کھوار زبان کے نامور موسیقار ستار نواز میر ولی المعارف کوراغو ماسٹرانتقال کر گئے

چترال کوراغ سے تعلق رکھنے والا نامور موسیقار و ستار نواز میر والی المعروف کوراغو ماسٹر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

میر ولی کا شمار کھوار موسیقی و ستار نوازی کے نامور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی دہائیوں تک کھوار کلاسکی موسیقی کو رونق بخشے۔

آپ کی منفرد ستار نوازی اور گانے کے انداز آپ کو دیگر موسیقاروں سے جدا کرتے تھے۔

آپ نے خصوصا یار من ہمین، دوشی نن دوشی اور اشور جان جیسے قدیم ترین کھوار گیتوں کو منفرد انداز سے پیش کیا ہے۔

ان کی رحلت سے کھوار موسیقی و ادب کو بڑا نقصان ہوا۔

یہ ممی اور مصری فوج کی کمانڈر "Osip Omphen Ferro" جنرل Osip Omphen Ferro زندہ باد۔ سال 1500 قبل مسیح جنرل نے 16 مہمات او...
18/04/2024

یہ ممی اور مصری فوج کی کمانڈر "Osip Omphen Ferro" جنرل Osip Omphen Ferro زندہ باد۔ سال 1500 قبل مسیح جنرل نے 16 مہمات اور لڑائیوں میں کنگ تھٹموس III کے لشکروں کی قیادت کی، جس میں اس نے سب جیت لیا۔ جب وہ بوڑھا ہوا تو بادشاہ تھٹموس III کی ملکہ نے اس کے لیے شاہی محل کے ساتھ ایک بڑا محل بنایا اور اس کی موت کے بعد ساٹھ سال کی عمر میں اسے ایک عظیم الشان شاہی جنازہ ملا۔ اس کی ممی، جو دنیا کی بہترین محفوظ میں سے ایک ہے، نیاگرا فالس میوزیم میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہے۔

21/10/2023

گلگت کے مشہور مزاحیہ فنکار شنکر دنیا سے رخصت ہوگئے،

03/10/2023

بتھریت نالے میں آج ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا !
شائینگ لائٹس کے نام سے چلنے والے ایک این جی او سکول سسٹم کے سکول ٹیچر نیت امین جو اپنی بہن ٹیچر کے ساتھ پڑھا کر واپس آرہا تھا نامعلوم شرپسندوں نے موٹر سائکل چھینے کے دوران فائرنگ کر دی جسے وہ شدید زخمی ہوا بعد ازاں اسے گوپس ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، مقامی احتجاج کرنے والے لوگوں کا گوپس پولیس کو بروقت اطلاع دینے کے باوجود شام 6 بجے تک ملزمان کا پیچھا نہ کرنے پر غم و غصہ،
اور اپنے مطالبات کے لیے تحصیل سطح پردھرنے کا اعلان کیا ہے

15/09/2023

کشمیر سے گلگت قسط نمبر 1

14/08/2023

ناران میں اکوڑہ خٹک کے سرکاری سکول کی پرنسپل ویڈیو بناتے ہوئے دریا میں ڈوب کر جان سے چلی گئی۔

11/08/2023
06/08/2023

بوتل نیک k2 پر ایک دلخراش واقعہ،

ہائی پورٹر محمد حسن پھسل جانے سے آکسیجن ماسک ٹوٹ گیا جس کی وجہ سےوہ رفتہ رفتہ خود پر کنٹرول نہیں کر پائے ۔

بوتل نیک کے ٹو کی وہ اخری خطرناک جگہ جہاں پیچھلے سال علی سدپارہ بھی واپسی پہ حادثے کا شکار ہوئے تھے

رسی سے جھولتا ہوا ایک زندہ انسان جو تین گھنٹے تک زندگی موت کے بیچ جھولتا رہا۔ کچھ دیر وہ کلائمبرز کے لئے رکاوٹ بنا رہا لیکن پھر اس کے اوپر سے پھلانگ کر سینکڑوں لوگوں نے k2 سمٹ کی۔ واپسی میں اسکی ڈیڈ باڈی کے اوپر سے گزر کر وہ نیچے پہنچے اور اپنی کامیابی کا جشن مناتے رہے۔

اگر اسکو دوسرے نظریے سے دیکھا جائے تو باٹل نیک سے ریسکیو کرنا نا ممکن ہے ایک برف کا کنارہ جس کے نیچے ہزاروں میٹر تک گہرائی ہے آپ خود مشکل سے چلتے ہیں ایک زخمی انسان کو گھسیٹ کر لے جانا باقی لوگوں کے لئے بھی جان لیوا ہو سکتا ہے اسکی بدقسمتی تھی کہ وہ پچاس لوگوں کی ٹیم کے بیچ پھنس گیا جو کروڑوں روپیہ لگا کر پہنچے تھے۔ جہاں سب کے پاس گنی چنی سانسیں آکسیجن کی صورت میں موجود ہوتی ہیں جو ضائع نہیں کی جا سکتیں۔ جہاں کچھ دیر ساکت کھڑے رہنے سے انسان کا جسم جمنا شروع ہو جاتا ہے۔ تو چلتے رہنا مجبوری ہو جاتی ہے۔ گرنے کی وجہ سے حسن کا آکسیجن ماسک ٹوٹ گیا تھا ہر گزرتا لمحہ اس کے جسم سے جان نکال رہا تھا۔ لیکن کوئی کتنی دیر اس جنگ کو لڑ سکتا ہے۔
کلائمبرز کے مطابق وہ پھسل گیا تھا اور رسی سے الٹا لٹکا رہ گیا اسکے گرنے کی وجہ سے برف کا ایک طوفان نیچے کی طرف ایولانچ بن کر گیا جو نیچے سے آتے کلائمبرز پر گرا۔ نیپالی شرپا نے اسکو رسی سے الٹا لٹکا روتے ہوئے مدد کے لئے پکارتے دیکھا تو اسکی مدد کی اور کھینچ کر سیدھا کیا اور ٹریک پر واپس لے کر آیا۔ یہ رات کے 2:20 بجے کا وقت تھا لیکن وہ شرپا بھی اپنے کلائنٹس کے ساتھ تھا تو ان کو لے کر آگے روانا ہوا۔ اس حادثے کی وجہ سے حسن خوف یا چوٹ کی وجہ سے خود آگے چلنے کے قابل نہیں تھا وہ باٹل نیک کے خطرناک راستے کے بیچ میں لٹکا ہوا تھا۔ آکسیجن نہ ہونے کی وجہ سے اسکی باڈی سن ہوتی گئی۔ 5:30 جب دن کی روشنی ہو چکی تھی ایک فوٹوگرافر کی ڈرون وڈیو میں حسن کی ایک ٹانگ ہلتی ہوئی نظر آ رہی ہے یعنی وہ تب تک زندہ تھا۔

اللہ حسن کی مغفرت فرمائیں اور جنت میں مقام عطا فرمائیں۔ آمین۔

24/07/2023

آج صبح سکردو روڈ پر گاڑی سمیت دریا برد ہونے والے سیاح ، جو پنجاب سے سیروتفریح کے لیے آئے تھے
یہ حادثے سے چند منٹ پہلے کے فوٹیجیز ہیں

18/07/2023

خطرہ!☠️
ان دنوں گلگت چترال ایکسپریس وے پر کام ہو رہا ہے، زیر نظر ویڈیو ضلع غذر کی ہے
مگر اس طرح سے آبادی والے علاقوں میں دن دہاڑے بارودی دھماکوں سے پورے پورے پہاڑ نیچے گرانا خطرے سے کم نہیں اور تشویش کا باعث ہے، حکام اس کا نوٹس لیں

Address

Islamabad

Telephone

+923125515432

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hindukush times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hindukush times:

Share