Info Media News Line

Info Media News Line Info Media News Line is a General Informational Platform.

Permanently closed.
*18 مُحرَّمُ الحَرام یومِ وفات بیمارِ کربلا، اسیرِ کربلا، سیِّدُ السّادات**حضرتِ سیِّدُنا اِمام زَینُ العَابِدین رَضِیَ ...
14/07/2025

*18 مُحرَّمُ الحَرام یومِ وفات بیمارِ کربلا، اسیرِ کربلا، سیِّدُ السّادات*
*حضرتِ سیِّدُنا اِمام زَینُ العَابِدین رَضِیَ اللہُ تَعالٰی عَنهُ وَاِرضاہُ*

یااللہ!
سیِّدِ سجّؓاد کے صدقے میں ساجِد رکھ مُجھے ۔

نام ونسب:
اسمِ گرامی: سید علی۔
کنیت: ابومحمد،ابوالحسن۔
لقب: سجاد،سید الساجدین، زَین العابدین، امین۔
سلسلہ نسب: حضرت امام علی زین العابدین بن سیدالشہداء امام حسین بن امیرالمؤمنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم۔
آپ کی والدہ کا اسمِ گرامی: شہربانو بنت یزگرد ہے۔
تاریخِ ولادت:
آپ بروز جمعرات 5شعبان المعظم38ھ،بمطابق جنوری/659ء کو مدینۃ المنورہ میں پیدا ہوئے۔
سیرتِ مبارکہ:
آپ اپنے جد امجد حضرت امیر المؤمنین حضرت علی ضی اللہ عنہ کے ہم شبیہ تھے، دو سال تک اُن کے آغوش میں تربیت پائی۔حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ جب اِن کو دیکھتے توفرماتے" مرحبا یاحبیب ابن الحبیب"۔ سعید بن المسیّب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کہ میں نے اِن سے زیادہ کسی کو متورع نہیں دیکھا۔

ابن شہاب زُہری رضی اللہ عنہ اور ابو حازم رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے: کہ ہم نے اِن سے زیادہ افضل و فقیہ کسی کو نہیں پایا۔(طبقات الحفاظ) امام مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کہ یہ اہل فضل میں سے تھے

ابن ابی شیبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ صحیح اور افضل ترین وہ تمام اسانید ہیں جوزہری رضی اللہ عنہ نے اِن سے، اور انہوں نے اپنے والد ماجد سے، اور اُنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہیں۔
( طبقات الحفّاظ )
اور ابن سعد رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے کہ یہ تابعین سے تھے، ثِقہ، مامون ،کثیر الحدیث، عالی قدر، رفیع منزلت، پرہیز گار، عابِد اور خائف من اللہ تھے۔
( طبقات ابن سعد )
ابو الائمہ اور سید التابعین تھے، واقعہ کر بلا میں موجود تھے، لیکن بوجہ علالت شریکِ قتال نہ ہوسکے، دنیا کی لذتوں کو ترک کیا ہوا تھا۔

واقعہ کربلا کے بعد آپ کو کسی نے ہنستے ہوئے نہیں دیکھا،بلکہ جب بھی اس واقعہ فاجعہ کی یاد آتی تھی،آنکھوں سے آنسؤں کی جھڑی لگ جایا کرتی تھی۔جب وضو کر کے نماز کے لیے تیار ہوتے تو چہرہ مبارک زرد ہوجاتا، اورجسم کانپنے لگتا، دِن رات میں ہزار رکعت نماز پڑھتے۔(اس لئے سجاد لقب ہوا)دِن کو روزہ رکھتے، اور شام کو صرف ایک پارۂ نان(روٹی کاایک ٹکڑا) پر اکتفا کرتے، رات کو ایک ختم قرآن شریف بھی کیا کرتے، سخاوت پوشیدہ کرتے، راتوں کو آٹے و روٹیوں کا بوجھ پشت مبارک پر لے کر مستحقین میں خیرات بانٹا کرتے، یہاں تک کہ پشت پر سیاہ داغ پڑ گئے تھے۔

وصال: آپ کاوصال 18/محرم الحرام 94ھ، بمطابق اکتوبر 712ء کو مدینۃ المنورہ میں ہوا۔
جنت البقیع میں حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی الہ عنہ کے پہلومیں دفن ہوئے۔💞

07/07/2025

ہمارے محترم کاکاجی سرور خان آ ج اس دارفانی سے کوچ کرگئے ہیں۔
جن کا نماز جنازہ کل دن کو خواجگان میں ادا کیا جائے گا۔

*"کیا مجھ سے جنگ کرنا تمہارے لئے جائز ہے؟میں تمہارے نبی ﷺ کی بیٹی کا بیٹا ہوں ۔ میں علی بن ابی طالب کا بیٹا ہوں ، جعفر ذ...
07/07/2025

*"کیا مجھ سے جنگ کرنا تمہارے لئے جائز ہے؟میں تمہارے نبی ﷺ کی بیٹی کا بیٹا ہوں ۔ میں علی بن ابی طالب کا بیٹا ہوں ، جعفر ذوالجناحین میرے چچا اور سیدالشھداء امیر حمزہ(علیھم السلام) میرے باپ کے چچا ہیں ۔ رسول الله ﷺ نے میرے اور میرے بھائ کیلئے فرمایا تھا : یہ دونوں نوجوانانِ جنت کے سردار ہیں ۔ اگر تم میری بات کی تصدیق کرو تو یہ حق ہے وگرنہ میں جھوٹا نہیں ، جا کر رسول الله ﷺ کے صحابہ(رضی الله عنھم) سے میرے متعلق پتہ کر لو ۔ تم ہلاک ہو جاؤ ، کیا الله تعالیٰ سے نہیں ڈرتے ؟ کیا میرا خون بہانے سے تمہیں کوئ چیز نہیں روکتی؟"

(امام حسین بن علی علیه السلام ، البدائیة والنھائیة : ٨/٢٣١ )*

05/07/2025

سلطانِ کربلاؑ کو ہمارا سلام ہو
جانانِ مصطفیٰ ﷺ کو ہمارا سلام ہو

عبّاسِؑ نامدار ہیں زخموں سے چُور چُور
اُس پیکرِ رضا کو ہمارا سلام ہو

اکبرؑ سے نوجوان بھی رَن میں ہوئے شہید
ہم شکلِ مصطفیٰ ﷺ کو ہمارا سلام ہو

اصغرؑ کی ننھی جان پہ لاکھوں درود ہوں
مظلوم و بے خطا کو ہمارا سلام ہو

بھائی، بھتیجے، بھانجے سب ہو گئے نثار
ہر لعلِ بے بہا کو ہمارا سلام ہو

ہو کر شہید قوم کی کشتی ترا گئے
امّت کے ناخداؑ کو ہمارا سلام ہو

05/07/2025
05/07/2025

واقعہ کر بلا بیان۔
مولانا چوھدری طارق جمیل صاحب دامت برکاتہم العالیہ۔
جو آ نکھ غمِ امام حسین علیہ السّلام میں روے گی اس پہ
آتشِ دوزخ حرام۔

04/07/2025

محرم الحرام میں اور یوم عاشورہ کے دن پانی کی سبیلیں لگانا اور نیاز بانٹنے کے بارے میں بیان۔
مقرر محترم جناب سید اسلام شاہ گولڑوی دامتم براکاتہ۔

04/07/2025

Scam calls ka game over! 🚫 OTP, MPIN ya personal details kabhi bhi kisi ko mat dein, chahay koi kuch bhi kahay. 📢 Apni maloomat ki hifazat karein! ✨

04/07/2025

جو لوگ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی پاک اولاد کے عشق میں سبیل لگاتے ہیں وہ حق پہ ہیں۔
حضرت امام حسین علیہ السلام کے عاشق ہونا ہی آپ کے اعلیٰ خون اور اعلیٰ خاندانی ہونے کی پہچان ہے۔
بعض اہلبیت والوں کے بد نسل ہونا انکے چہروں سے ظاہر ہوتا ہے۔
مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے عاشقوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور نور ہی رہتا ہے۔

💐💐اِن کی پاکی کا خدائے پاک کرتا ہے بیان 💐💐💐💐آیتِ تطہیر سے ظاہر ہے  شانِ اہلِ بیت 💐💐             سورة الحزاب آیتِ نمبر 33...
03/07/2025

💐💐اِن کی پاکی کا خدائے پاک کرتا ہے بیان 💐💐
💐💐آیتِ تطہیر سے ظاہر ہے شانِ اہلِ بیت 💐💐

سورة الحزاب آیتِ نمبر 33
اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَهِّرَكُمْ تَطْهِیْرًا
اللہ ﷻ تو یہی چاہتا ہے اے نبی ﷺ کے گھر والو کہ تم سے ہر ناپاکی دور فرما دےاور تمہیں پاک کر کے خوب ستھرا کردے۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Info Media News Line posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share