30/09/2024
Very important issue ! plz share for awareness.
ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی کمی ہے، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاڑکانہ میں 1580 بیڈز پر مشتمل چانڈکا کے چاروں سرکاری اسپتالوں کے لیے 12 سو سے زیادہ ڈاکٹرز موجود ہیں۔
تاہم، PPHI, اور DHO's کے زیر انتظام پرائیمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر سمیت میڈیکل یونیورسٹیز کے زیر انتظام ٹرشی کئیر تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز لاڑکانہ ضلع سمیت پورے صوبہ سندھ میں صرف ساڈے پانچ گھنٹوں کے لیے چلائی جاتی ہیں جبکہ صوبہ پنجاب میں یہی او پی ڈیز 12 گھنٹے چلائی جاتی ہیں۔ !!
او پی ڈیز کے اوقات کار مختصر ہونے کی وجہ سے عام امراض میں مبتلا حاملا خواتین۔ بچوں اور دیگر مریضوں کو علاج کے لیے سندھ بھر میں نجی میڈیکل سینٹرز پر جانا پڑتا ہے۔
پانط کروڑ کی آبادی میں لاکھوں مریض روزانہ نجی اداروں پر جا کر کروڑوں خرچ کرتے ہیں، یہی سرکاری او پی ڈیز کو رات 8 بجے تک چلایا جائے تو (حکومت سندھ بغیر 1 روپیہ اضافی خرچ کیے۔ لاکھوں مریضوں کو روزانہ مفت علاج فراہم کر سکتی ہے) ڈاکٹرز، انفراسٹرکچر سب موجود ہے صرف بد انتظامی کو ختم کرنا ہے۔
Cmc Hospital Larkana Young Doctors Association Pakistan