
24/09/2025
| سیلفی پوائنٹ | • | ٹریل 4 | • | مارگلہ ہلز |
ٹریل 4 شروع کے ایک کلو میٹر کے بعد جہاں دو حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے، وہاں سے بائیں جانب (چیک جبی سائیڈ) مڑیں تو محض 02 کلومیٹر کے بعد یہ مقام آتا ہے جسے ٹریل 4 کا سیلفی پوائنٹ کہا جاتا ہے.
اگر آپ دائیں جانب والے ٹریک (ڈھوک جیون ٹریل) سے آئیں تو 07 کلو میٹر کے بعد آپ یہاں پہنچیں گے......
ہم جیسے دیوانے 07 کلومیٹر کے بعد یہاں آ کر بیٹھتے ہیں جبکہ ٪98 جو صرف انجوائے کرنے آتے ہیں، وہ بائیں جانب سے یہاں آتے ہیں اور یہیں سے واپس ہو لیتے ہیں......😊
بہرحال....! آپ جدھر سے بھی آئیں، بس آئیں ضرور...... یہاں سے اسلام آباد شہر کا اور بل کھاتی دامن کوہ روڈ کا بہت خوبصورت منظر دیکھنے کو ملتا ہے......
| جمشیـــد بن لیاقت |