Umeed News

Umeed News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Umeed News, Media/News Company, Islamabad.

08/03/2026

اسلام آباد میں ٹینکی مافیا کا راج، بغیر نمبر پلیٹ ٹریکٹروں سے حادثات میں اضافہ، ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پانی کی سپلائی کے نام پر چلنے والا مبینہ ٹینکی مافیا شہریوں کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بغیر نمبر پلیٹ اور کم عمر یا غیر تربیت یافتہ ڈرائیوروں کے زیرِ استعمال پانی کے ٹینکر اور ٹریکٹر آئے روز حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔ تازہ واقعے میں ایک اور نوجوان ٹینکی ٹریکٹر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد شہر میں ایسے حادثات کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار پانی کا ٹینکی ٹریکٹر بے قابو ہو کر سڑک پر موجود موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل گیا۔ نوجوان کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور مضافاتی علاقوں میں پانی کے ٹینکرز اور ٹریکٹرز بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر کسی قانونی اجازت کے دندناتے پھر رہے ہیں۔ اکثر ڈرائیور کم عمر یا غیر تربیت یافتہ ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے بلکہ شہریوں کی جانیں بھی خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔
شہری حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلع انتظامیہ اس سنگین مسئلے پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ متعدد حادثات کے باوجود نہ تو ٹینکی مافیا کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی کی گئی اور نہ ہی غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس بھی اس معاملے میں خاموش دکھائی دیتی ہے۔ شہریوں کے مطابق ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے باوجود کسی قسم کی چیکنگ یا جرمانے نظر نہیں آتے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف سرکاری محکمے اس مسئلے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں جبکہ سارا ملبہ اسلام آباد پولیس کے تھانوں پر ڈال کر دیگر ادارے خود کو بری الذمہ قرار دے رہے ہیں۔
سماجی حلقوں اور شہری تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے، بغیر نمبر پلیٹ ٹینکروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور کم عمر یا غیر تربیت یافتہ ڈرائیوروں کو سڑکوں پر گاڑیاں چلانے سے روکا جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔ شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ ٹینکی مافیا کی اجارہ داری ختم ہو سکے۔

08/03/2026

مری پولیس کی کارروائی، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندےگرفتار
ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایات پر مری پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تھانہ مری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےغیر قانونی مقیم 07 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔
غیر قانونی مقیم افغانی باشندوں کو احاطہ نور خان سے گرفتار کیا گیا،
غیر قانونی مقیم افراد کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ افغانستان کے شہری ہیں اور پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے
تھانہ مری پولیس نے ملزمان کے خلاف فارنرز ایکٹ 1946-14کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مری پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ اگر کسی علاقے میں کوئی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی موجود ہو تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے ڈی پی او

اسلام اباد پولیس کے سب انسپیکٹر عمر حیات اور پھل فروش کے درمیان ذاتی رنجش پر پھل فروش نے گولیاں چلا دی۔۔اسلام اباد پولیس...
08/03/2026

اسلام اباد پولیس کے سب انسپیکٹر عمر حیات اور پھل فروش کے درمیان ذاتی رنجش پر پھل فروش نے گولیاں چلا دی۔۔

اسلام اباد پولیس کے انسپیکٹر عمر حیات پر فائرنگ سے زخمی ہونے کا معاملہ۔۔

انسپیکٹر عمر حیات کی اپنے ابائی گھر علی پور میں تین دن پہلے پھل فروش سے لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر تلخ کلامی ہوئی

پھل فروش نے ذاتی رنجش پر آج انسپیکٹر عمر حیات کے گھر آ کر فائرنگ کی ۔۔

ذاتی رنجش پر پھل فروش نے فائرنگ کر کے انسپیکٹر عمر حیات کو زخمی کر دیا

انسپیکٹر عمر حیات کو فوری طور پر پنڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا
زخمی انسپیکٹر عمر حیات کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے

مقامی پولیس ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے انسپیکٹر عمر حیات کو زخمی کرنے والے پھل فروش کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر متحرک ہو گئی

ذرائع۔۔

08/03/2026

ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔

خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای شہید سپریم لیڈر خامنہ ای کے بیٹے ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا انتخاب مجلس خبر گان رہبری نے کیا۔

26/02/2026

*سی سی ڈی سرگودہا کا ابتک کا سب سے بڑا مقابلہ*

سرگودھا کی تحصیل سلانوالی سے تعلق رکھنے والا سب سے بڑا ڈان فیصل شفقت بھٹی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔

رائے فیصل شفقت بھٹی قتل کے کئی مقدمات میں سرگودھا پولیس کو مطلوب تھا، اور کافی عرصے سے بیرون ملک مفرور تھا۔

رائے فیصل شفقت بھٹی گزشتہ رات ہی بیرون ملک سے پاکستان پہنچا تھا اور آنے سے پہلے اسکا ایک بیان بھی وائرل ہوا تھا۔

پولیس مقابلے کے بعد ملزم کی باڈی قانونی کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو سرگودھا پہنچا دی گئی ہے

ڈی ایچ کیو سرگودھا میں ملزم کی باڈی کا پوسٹ مارٹم جاری ہے موقع پر سرگودہا پولیس کے اعلی حکام اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

26/02/2026

افسوس ناک صورتحال ہے کوٹلی ستیاں گن گلیاں کے خطر ناک موڑ میں خطر ناک حادثہ کشمیر کی کوسٹر راولپنڈی سے کشمیر جاتے ہوۓ حادثہ کا شکار ہوئ اللہ پاک نے اس خطر ناک حادثہ میں مسافروں کو بچا لیا بجلی کا کھمبا اس حادثہ کو محفوظ کر گیا افسوس اس بات کا ہے کہ ان موڑ میں لگاۓ گئے سائیڈ گلاس کو رہنے دیا جاتا تو حادثات میں کمی ہوتی پر افسوس کہ عوام میں شعور کی کمی ہے اللہ پاک ہدایت کی دولت نصیب فرمائیں آمین

اسلام آباد ایم ٹیگ نے شہریوں کو ذلیل و خوار کر دیا سیکیورٹی کا اسٹیکر اور شہری کی تذلیلا ♥️🇵🇰دارالحکومت کا نام سنتے ہی ذ...
26/02/2026

اسلام آباد

ایم ٹیگ نے شہریوں کو ذلیل و خوار کر دیا

سیکیورٹی کا اسٹیکر اور شہری کی تذلیل
ا ♥️🇵🇰
دارالحکومت کا نام سنتے ہی ذہن میں نظم، قانون اور وقار کا تصور آتا ہے۔ مگر ہمارے ہاں وقار اکثر عوام کی جیب سے 250 روپے نکال کر کسی اسٹیکر کی صورت شیشے یا اسپیڈومیٹر پر چپکا دیا جاتا ہے، اور اسے سیکیورٹی کا نام دے دیا جاتا ہے۔

پہلے فیصلہ ہوا کہ اسلام آباد میں داخل ہونے والی ہر گاڑی پر موٹر وے والا ایم ٹیگ لازم ہوگا۔ عوام نے سوچا اگر اس سے امن بہتر ہوگا تو خیر ہے۔ گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہے، اپنی جیب سے رقم ادا کی اور اسٹیکر لگوا لیا۔ گاڑی میں کم از کم وہ اسٹیکر شیشے کے اندر لگتا ہے، بارش سے محفوظ، اور کسی راہ گیر کے ہاتھ سے نسبتاً محفوظ۔

پھر عقل کے اگلے دروازے کھلے اور اعلان ہوا کہ ہر موٹر سائیکل اور سکوٹی پر بھی ایم ٹیگ لازم ہے۔ اب منظر یہ ہے کہ روزے دار مزدور، طالب علم اور ملازم سب کام کاج چھوڑ کر لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔ بائیک پر یہ اسٹیکر اس جگہ چپکایا جا رہا ہے جہاں بارش، دھول اور دھوپ براہ راست حملہ آور ہوتی ہے۔ اگر خراب ہو جائے یا کوئی شرارتی اتار لے تو شہری دوبارہ 250 روپے دے، دوبارہ لائن میں لگے، اور دوبارہ یہی مشق دہرائے۔ یوں سیکیورٹی کے نام پر ایک مستقل ریونیو ماڈل بھی ترتیب پا گیا۔

نہلے پہ دھلا یہ کہ موٹر سائیکل جس کے نام رجسٹرڈ ہے، وہ خود حاضر ہو۔ گویا کاغذات کی کوئی وقعت نہیں۔ رجسٹریشن بک، شناختی کارڈ، سب ثانوی ہیں۔ اصل چیز یہ ہے کہ مالک دھوپ میں کھڑا نظر آئے۔ سوال یہ ہے کہ اگر کاغذات مکمل ہیں تو پھر بندے کو ذلیل کرنے کی کیا منطق ہے؟ کیا ریاست کو دستاویز پر اعتبار نہیں، یا اسے شہری کی حاضری سے ہی اطمینان حاصل ہوتا ہے؟

یہ وہ طرز حکمرانی ہے جہاں سہولت کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور اذیت کو انتظام سمجھا جاتا ہے۔ قانون کی روح آسانی پیدا کرنا ہوتی ہے، یہاں قانون کا مطلب قطار ہے۔ یہاں سیکیورٹی کا مطلب اسٹیکر ہے، اور نظم کا مطلب عوام کی خاموش برداشت۔

خدا نہ کرے کل کوئی اور ذہین دماغ یہ تجویز دے کہ شہر میں داخل ہونے والے ہر شخص کی پیشانی پر بھی کوئی ٹیگ چپکا دیا جائے یا جسم میں کوئی چپ نصب کر دی جائے تاکہ سیکیورٹی مکمل ہو جائے۔ کیونکہ جب پالیسی کا محور سہولت کے بجائے کنٹرول ہو تو حدیں تیزی سے چھوٹی ہو جاتی ہیں۔

فی الحال تو منظر سادہ ہے۔ لمبی قطاریں ہیں، 250 روپے ہیں، اور ایک ایسا نظام ہے جو خود کو بہت سمجھدار سمجھتا ہے۔ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔

*تھانہ کھنہ کی حدود میں پولیس مقابلہ، کاٹا گینگ کا کارندہ زخمی حالت میں گرفتار**45 سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم سے موبا...
26/02/2026

*تھانہ کھنہ کی حدود میں پولیس مقابلہ، کاٹا گینگ کا کارندہ زخمی حالت میں گرفتار*

*45 سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم سے موبائل فون، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد*

*(وقاص کھوکھر / رائل نیوز)*
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کی حدود میں پولیس اور راہزنوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کاٹا گینگ کا ایک رکن زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس ٹیم خفیہ اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس افسران بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہے جبکہ ملزمان کی اپنی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر گرفتار کر کے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم راہزنی کے پینتالیس سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اسلام آباد و راولپنڈی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

25/02/2026

*سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں،34 دہشتگرد ہلاک*
*خیبرپختونخوا میں 4 مختلف مقابلوں میں فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد مارے گئے*
*بلوچستان کےعلاقےسمبازہ،ژوب میں 8 دہشتگرد مارے گئے*

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ، ایف آئی اے بلوچستان زون، کوئٹہ، بہاول اوستو کی پریس کانفرنس ایف آئی اے کی کوئٹہ ایئرپ...
25/02/2026

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ، ایف آئی اے بلوچستان زون، کوئٹہ، بہاول اوستو کی پریس کانفرنس

ایف آئی اے کی کوئٹہ ایئرپورٹ پر مشتبہ بھکاری نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، زونل آفس کوئٹہ میں پریس کانفرنس

کوئٹہ، 25 فروری 2026:
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) بلوچستان زون نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مشتبہ منظم بھکاری نیٹ ورک کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے زونل آفس کوئٹہ میں ایک تفصیلی پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 24 فروری 2026 کو تین مسافر، غلام شبیر، عبد الرحمن اور گل محمد، عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی کے سلسلے میں ایک نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے امیگریشن کلیئرنس کے لیے پیش ہوئے۔ دورانِ جانچ معلوم ہوا کہ دو مسافر جسمانی طور پر معذور تھے اور وہیل چیئر استعمال کر رہے تھے جبکہ تیسرا شخص ان کی معاونت کر رہا تھا۔

ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران مسافروں کے حالات و حرکات مشکوک پائے گئے، جس سے شبہ ہوا کہ یہ افراد بیرونِ ملک منظم بھکاری نیٹ ورک کے تحت خیرات اکٹھا کرنے کے لیے بھیجے جا رہے ہیں۔ مزید تفتیش پر مسافروں نے انکشاف کیا کہ ایک سہولت کار آدم خان نے انہیں ایئرپورٹ پہنچانے میں مدد فراہم کی۔

ایف آئی اے ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ سہولت کار کو ایئرپورٹ پارکنگ ایریا سے گرفتار کر لیا۔ ملزم آدم خان نے ابتدائی تفتیش کے دوران خود کو رکشہ ڈرائیور ظاہر کیا اور بتایا کہ اس نے مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچایا۔ اس کے قبضے سے 60,000 روپے نقد رقم برآمد ہوئی، جو بظاہر مسافروں کی جانب سے ایزی پیسہ کے ذریعے فراہم کی گئی تھی۔

مذکورہ شواہد اور مشتبہ صورتحال کے پیش نظر تینوں مسافروں اور سہولت کار کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا اور انہیں قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) کوئٹہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے زونل آفس کوئٹہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ، ایف آئی اے بلوچستان زون، کوئٹہ، بہاول اوستو نے کہا کہ ایف آئی اے منظم بھکاری مافیا، انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر نہ صرف ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ معاشرے کے کمزور طبقات کا استحصال بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق اس گروہ کے تانے بانے پنجاب میں موجود پیشہ ور ایجنٹ مافیا سے ملتے ہیں اور ایف آئی اے اس قسم کے نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع متعلقہ اداروں کو فراہم کریں۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن، کوئٹہ ایئرپورٹ، بابر شہریار نے کہا کہ ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی امیگریشن اور منظم جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ گروہ عمرہ ویزا کا غلط استعمال کرتے ہوئے بیرونِ ملک بھیک مانگنے میں ملوث تھا، جس سے نہ صرف پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہوتی ہے بلکہ قومی پاسپورٹ کی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق اس نوعیت کی سرگرمیاں انسانی اسمگلنگ کے زمرے میں آتی ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر باول اوستو نے مزید بتایا کہ زیرِ حراست ملزمان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA)
بلوچستان زون، کوئٹہ

پریس ریلیزڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ، ایف آئی اے بلوچستان زون، کوئٹہ، بہاول اوستو کی پریس کانفرنس ایف آئی اے کی ک...
25/02/2026

پریس ریلیز

25 فروری 2000ء سانحہ لنجوٹ جب بزدل ہندو بنیے کے فوجیوں نے نہتے شہریوں کا  قتل عام کیا جن میں بچے بوڑھے اور عورتیں شامل ت...
25/02/2026

25 فروری 2000ء
سانحہ لنجوٹ
جب بزدل ہندو بنیے کے فوجیوں نے نہتے شہریوں کا قتل عام کیا جن میں بچے بوڑھے اور عورتیں شامل تھیں اور ان کی گردنیں کاٹیں
ہندو بنیے کی اس بزدلانہ دہشتگردی کے جواب میں کمانڈر الیاس کشمیری م دشمن کے علاقے میں اندر تک گھسے اور ان کے درجنوں فوجیوں کو جہنم واصل کرنے کے ساتھ ان کے کمانڈر کی ناپاک گردن بھی اتار لائے ۔

الیاس کشمیری کو اس وقت پرویز مشرف نے صدی کا سب سے بہادر انسان کا لقب دیا تھا اور کسی سے سنا تھا نقد انعام سے نوزا گیا

اپنی ساری زندگی عالم ک ف ر کے خلاف جہاد میں گزارنے والے اس مرد مجاہد کو اللّٰہ پاک جنت میں اپنی شیان شان اجر عطا فرمائے آمین

Address

Islamabad

Telephone

+923125623173

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umeed News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Umeed News:

Shortcuts

Share