Urdu Taza Khabar

Urdu Taza Khabar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Urdu Taza Khabar, TV Network, Blue Area, Islamabad.

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو 17 فروری سے 18 مارچ تک شیڈول پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے میچ آفیشلز کا...
12/02/2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو 17 فروری سے 18 مارچ تک شیڈول پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ تاہم 14 سے 18 مارچ تک کراچی میں ہونے والے کوالیفائر، دو ایلیمینیٹر اور فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان وقت پر کیا جائے گا۔ پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کے چار ممبران رچرڈ ایلنگ ورتھ، کرس گیفانی، احسن رضا اور مائیکل گف کے ساتھ عبدالمقیت، علیم ڈار، طارق رشید، شوزب رضا، راشد ریاض، فیصل آفریدی، روچیرا پالیاگورو، الیکس یعقوب، الیگزینڈر اور دیگر شامل ہیں۔
ایلکس وارف، ناصر حسین، عمران جاوید اور محمد آصف شامل ہیں”۔ “روشن مہاناما جنہوں نے پی ایس ایل کے 97 میچوں کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے سابق رکن بھی ہیں، اپنے مسلسل 9ویں سال میں ہوں گے اور تین میچ ریفریز کی ٹیم کی قیادت کریں گے جن کے دیگر ارکان علی نقوی اور محمد جاوید ہیں۔
لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان افتتاحی میچ تجربہ کار امپائر علیم ڈار اور مائیکل گف میدان میں امپائرنگ کریں گے۔

طارق رشید ٹی وی امپائر ہوں گے جبکہ شوزب رضا ریزرو امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ میچ میں میچ ریفری کے فرائض محمد جاوید سرانجام دیں گے۔ پی ایس ایل 9 کا انعقاد چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوگا جس کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہوگا۔ پچھلے ایڈیشن کی طرح پی ایس ایل 9 بھی دو ٹانگوں میں ہوگا جس میں ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 17 سے 27 فروری تک 14 میچ ہوں گے۔ یہ ایونٹ 28 فروری سے 12 مارچ تک منعقد ہوگا۔

ڈاکوؤں کے لئے ہار اگرچہ ہار ہی ڈاکوؤں کا مقدر ہے لیکن شاید ان کی یہ خوبی ان کو بچا لے کہ وہ ہار مان کر معافی چاہتے ہیںڈا...
12/02/2024

ڈاکوؤں کے لئے ہار
اگرچہ ہار ہی ڈاکوؤں کا مقدر ہے لیکن شاید ان کی یہ خوبی ان کو بچا لے کہ وہ ہار مان کر معافی چاہتے ہیں

ڈاکو گلاب جسکانی نے پریس کلب رادھن کے نام خط میں لکھا ہے ”وزیر اعظم ہمیں سرِعام معاف کریں ورنہ․․․․“ ایک افسر کی کوٹھی پر ملاقاتی آیا‘چوکیدار نے بتایا
”سر!کوئی احمد علی ملنے آیا ہے۔“
”کون احمد علی؟“
”کہتا ہے صاحب کو سلام کرنے آیا ہوں۔“
”سلام کرنے آیا ہے!فقرہ جانا پہچانا ہے اندر بلا لو۔

سو ڈاکو گلاب جسکانی کا فقرہ بھی ہمارے لئے جانا پہچانا ہے۔جب بھی کوئی مانگنے والا ہماری طرف بڑھنے لگے ہم فوراً کہتے ہیں ”بھئی معاف کرنا۔“معافی آج کل اس قدر اہمیت حاصل کرتی جا رہی ہے کہ لگتا ہے سکولوں میں جہاں پہلے بچوں کو چھٹی کی درخواست لکھنا سکھایا جاتا تھا اب وہاں معافی نامہ سکھایا جائے گا۔
دلدار بھٹی کے بارے میں ہے کہ وہ جب کسی سے زیادتی کرتا تو پھر اس سے معافی ضرور مانگ لیتا اس لئے جب کسی کی بے عزتی کرتا تو دل کھول کر کرتا کہ بعد میں معافی تو مانگ ہی لینی ہے۔

اس لئے اب ڈاکوؤں کو چاہئے کہ دل کھول کر ڈاکے مار لیں کیونکہ معافی تو لے ہی لینی ہے۔پہلے معافی مانگنے کے دیسی طریقے تھے کہ اپنی پگ کسی کے پاؤں میں رکھنا پڑتی گویا معافی مانگنے کے لئے پہلے بازار جا کر پگ کا کپڑا خریدو۔انگریزوں نے جہاں کئی اور ایجادات کیں ان میں سے ایک لفظ سوری ہے بڑی سے بڑی غلطی کرکے آپ یہ کہہ دیں تو دوسرا ناراض ہونے کی بجائے اُلٹا آپ کا شکریہ ادا کرے گا۔
میں معافی مانگنے کو آج تک کمزوری اور بزدلی سمجھتا رہا۔اب پتہ چلا کہ آج کل ہر چیز اپنے زور بازو پر لینا پڑتی ہے ۔یہاں تک کہ معافی تک طاقت سے ملتی ہے۔اسی لئے ڈاکو ساتھ ورنہ!لگا کر معافی بھی تاوان کی طرح وصول کرنا چاہتے ہیں۔”ورنہ“ لگانے سے لگتا ہے ڈاکو پڑھے لکھے تو ہیں مگر نقل مار کر پاس نہیں ہوئے کیونکہ نقل کے لئے عقل چاہئے اور جو نقل سے پاس ہو اس کا عقلمند ہونا مسلمہ ہے‘ لیکن لگتا ہے کہ وہ خود سے پاس ہوئے ہیں تب ہی خود سر ہیں۔
ورنہ یہ کہتے ”معاف کر دیں ناں!“ یا ”سوری“ کہتے۔
ہمارے ایک دوست نے اپنی سیکرٹری سے شادی کی۔اب وہ اس کی بیوی ہے اور یہ اس کا سیکرٹری ہے۔کہتا ہے ”ازدواجی زندگی تو چلتی ہی معافی پر ہے۔کبھی خاوند کو چاہئے کہ وہ بیوی سے معافی مانگ لے اور کبھی بیوی کو چاہئے کہ خاوند کو معاف کر دے۔“
ایمرسن کہتا ہے ”آج تک کسی سیانے بندے نے معافی نہیں مانگی۔
“لیکن ”ف“ کہتا ہے کہ یہ بیان ایمرسن نے شادی سے پہلے دیا تھا‘ورنہ وہ کہتا ہمیشہ سیانے بندے نے معافی مانگی۔میرے دوست ”ف“ نے وعدہ کیا تھا جب غلط بات کروں گا معافی ضرور مانگوں گا۔سو جب سے وہ سیاست میں آیا ہے وہ اپنی گفتگو کا آغاز ان فقروں سے کرتا ہے ”معافی چاہتا ہوں“ اگرچہ حکومت کو چاہئے کہ ہر سال کے آخر میں معافی کلیرنس سیل لگایا کرے تاکہ ڈاکوؤں اور کالا دھن رکھنے والوں کو ”معزز شہری“ بننے کا موقع مل سکے۔
ٹی وی اور اخبارات میں اشتہار دیئے جائیں”گیارہ مہینے تہاڈے اک مہینہ ساڈا“ یعنی اس ماہ ہمارے پاس آ کر معافی وصول کریں۔ایک ایسے ڈاکو کے باپ کو مجسٹریٹ نے سمجھاتے ہوئے کہا کہ آخر اپنے بیٹے کی اصلاح کیوں نہیں کرتے؟اسے کیوں نہیں بتاتے کہ صحیح اور درست کیا ہے؟اس نے کہا ”بتاتا ہوں جناب عالی!یہ اس پر عمل بھی کرتا ہے مگر اس کے باوجود پکڑا جاتا ہے“ اگرچہ ہار ہی ڈاکوؤں کا مقدر ہے لیکن شاید ان کی یہ خوبی ان کو بچا لے کہ وہ ہار مان کر معافی چاہتے ہیں۔
ایک بار ایک بیوی سے اس کے خاوند نے پوچھا:
”ڈارلنگ آپ کو پتہ ہے مجھے تمہاری کون سی چیز پسند ہے؟“
”میرے بال؟“
”نہیں۔“
”میرا سراپا؟“
”نہیں“
”میری فہم و فراست“
”نہیں“
”میں ہار گئی“
”بس یہی مجھے پسند ہے۔“

مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد الحرام میں آنے والے زائرین پر پانی کے کین اور بیگ اپنے ہمراہ لانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ ...
12/02/2024

مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد الحرام میں آنے والے زائرین پر پانی کے کین اور بیگ اپنے ہمراہ لانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے مسجد الحرام کے دروازوں کے نگران سیف السلمی نے کہا کہ پانی کے کین اور بڑے بیگ لے جانے کی اجازت نہیں ہے، زائرین ضوابط کا خیال رکھیں تاکہ دیگر عمرہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، مسجد الحرام کی انتظامیہ کی ذمہ داری عمرہ زائرین کو ہر ممکن آرام اور سہولت فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض زائرین اپنے ہمراہ بڑے بیگز لاتے ہیں جن کی وجہ سے دوسروں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسی بناء پر حرم شریف میں بڑے بیگز اور پانی کے کین لانے پر پابندی عائد ہے، اس لیے مسجد الحرام کے دروازوں پر متعین اہلکاروں کیلئے ہدایت ہے وہ کسی بھی ایسے شخص کو مسجد الحرام میں داخل نہ ہونے دیں جن کے ساتھ پانی کے کین یا بڑے سفری بیگ ہوں۔
بتایا جارہا ہے کہ اس پابندی کا بنیادی مقصد حرم شریف میں طواف و سعی کے دوران لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے، کیوں کہ مسجد الحرام آنے والے بعض افراد اپنے ہمراہ بڑے تھیلے یا بیگ ساتھ رکھتے ہیں جن میں ان کے اضافی کپڑے یا دیگر سامان ہوتا ہے اور زائرین کی کوشش ہوتی ہے وہ ایسے بیگ اپنے ساتھ حرم شریف کے اندر لے جاسکیں، تاہم اس کی وجہ سے طواف اور سعی کرنے والے دیگر لوگوں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسی طرح چند افراد کی جانب سے اپنا یہ سامان مسجدالحرام کی راہداریوں میں رکھنے کی وجہ سے راستے کی بندش کے باعث دیگر افراد کو پریشانی ہوتی ہے۔

الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سیکشن 9کے تحت گڑ بڑ والے حلقے میں الیکشن کالعدم قرار ...
12/02/2024

الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سیکشن 9کے تحت گڑ بڑ والے حلقے میں الیکشن کالعدم قرار دے سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن سیکشن 9کے تحت گڑ بڑ والے حلقے میں الیکشن کالعدم قرار دے سکتا ہے۔کنور دلشاد نے کہا کہ فارم 47تمام امیدواروں کے سامنے تیار کیا جاتا ہے اور اس میں ووٹوں سے متعلق تمام معلومات درج کی جاتی ہیں، اگر فارم 47جلد بازی میں تیار کیا گیا ہے تو آر او کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہونے سے الیکشن منیجمنٹ سسٹم میں خلل آیا۔

آئی ایم ایف کا مذاکراتی وفد منتخب حکومت بننے کے بعد فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے اوائل میں پاکستان آئے گا۔تفصیلات کے م...
12/02/2024

آئی ایم ایف کا مذاکراتی وفد منتخب حکومت بننے کے بعد فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے اوائل میں پاکستان آئے گا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا مذاکراتی وفد منتخب حکومت بننے کے بعد فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے اوائل میں پاکستان آئے گا۔ذرائع نے بتایاکہ موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط کیلئے صرف نئی منتخب حکومت سے ہی بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف کا وفد نگراں حکومت سے آخری قسط کیلئے مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں۔
موجودہ قرض پروگرام کے تحت آخری قسط میں ایک ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہونا ہیں،نگران حکومت نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف حاصل کر لئے ہیں، نگران حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے منتخب حکومت کو بات چیت میں آسانی ہوگی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اورنئی منتخب حکومت میں بات چیت فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو سکتی ہے۔خیال رہے آئی ایم ایف 3ارب ڈالر پروگرام میں پاکستان کو 1.9ارب ڈالر قرض دے چکا ہے ، جولائی میں آئی ایم ایف نے کہا تھا آخری جائزہ رپورٹ نئی حکومت کیساتھ ہو گی۔موجودہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی پروگرام 12اپریل کو ختم ہو رہا ہے، مارچ تک دوسرا جائزہ مکمل ہو جاتا ہے تو1.1ارب ڈالر اپریل تک ملنے کی امید ہے۔

چئیرمین استحکام پارٹی مستعفی جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ...
12/02/2024

چئیرمین استحکام پارٹی مستعفی جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میری حمایت کی اور اپنے مخالفین کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ میں پاکستانی عوام کی رائے کا بے پناہ احترام کرتا ہوں۔
اس لیے میں نے آئی پی پی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میں آئی پی پی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میں ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحیت کے مطابق اپنے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔
جہانگیر ترین نے ملک کی ترقی کے لیے بھی دعا کی۔
۔خیال رہے کہ ستحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی دونوں سیٹیں ہار گئے۔ این اے 155لودھراں 2کے تمام 369پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدیق خان بلوچ 117671ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین 71128 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین حلقہ این اے 149 سے بھی ہار گئے۔این اے 149کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر 143613ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین 50166 ووٹ ہی لے سکے۔پیپلز پارٹی کے رضوان ہانس 14625ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کے 35 لاکھ دکان داروں پر ٹیکس لگانے کیلئے اسکیم تیارکر لی رجسٹریشن کیلئے’’تاجر دوست’’مو...
28/01/2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کے 35 لاکھ دکان داروں پر ٹیکس لگانے کیلئے اسکیم تیارکر لی رجسٹریشن کیلئے’’تاجر دوست’’موبائل ایپ استعمال ی جائے گی،ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس عائدہونے سے تقریباً 300 ارب سے زائد آمدن متوقع ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 35 لاکھ دکان داروں کو ٹیکس میں لانے کی اسکیم تیار ہے ، ریٹیلرز پر ایف بی آر نے ٹیکس لگانے کیلئے اسکیم تیارکر لی ہے۔
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ایف بی آر الیکشن سے قبل تاجروں کیلئے ریٹیلر اسکیم متعارف کرائیگا، تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے’’تاجر دوست’’ موبائل ایپ تیار کی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروں کو دوست ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ کیاجائے گا، دوست ایپ کے ذریعے دکانداروں کی آمدن کاریکارڈایف بی آرکوموصول ہوگا۔
دکانداروں کیلئے سالانہ آمدن کیمطابق ٹیکس عائدہوگا جوماہانہ بنیادوں پروصول کیاجائیگا، اسلام آباد،کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ میں ریٹیلرزپرٹیکس لگاکر100 ارب روپے ریونیو متوقع ہے۔

دوسرے مرحلے میں دیگرشہروں کے تاجروں کیلئی اسکیم میں رجسٹریشن شروع کی جائے گی اور ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کی یجانے سے تقریباً 300 ارب سے زائد آمدن متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق دکان کیسائز اورسالانہ آمدن پرٹیکس عائد کیا جائیگاجو ماہانہ کی بنیاد پراکٹھا ہوگا، اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروباراور افراد پرٹیکس عائد کیا جائے گا

پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آئینی درخواست ...
28/01/2024

پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آئینی درخواست قاضی محمد سلیم نامی شہری نے دائر کی، جس میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عام انتخابات میں ووٹرز کو اپنی مرضی کے نمائندے منتخب کرنے کے لیے یکساں موقع فراہم کرنا نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 175 رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں ہیں، رپورٹس کے مطابق پاکستان میں شرح خواندگی 59.3 فیصد ہے اور 75.3 ملین رجسٹرڈ ووٹرز ان پڑھ ہیں۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ اگر انتخابات کے فوراً بعد پی ٹی آئی کو بلے کا نشان بحال ہو جائے تو عدالت پی ٹی آئی کے تمام منتخب آزاد امیدواروں کو ’بلے‘ کے بحال شدہ نشان کے تحت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی اجازت دے۔
درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی ووٹرز کو قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں نمائندگی کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کو الاٹ کی گئی مخصوص نشستوں کے ذریعے یکساں طور پر مستفید ہونے کے قابل بنائے گا، یہ عمل انتخابی نشان واپس لینے جیسے مہلک گھاؤ کے بعد پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں کے مساوی لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریوں کے تحت لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کا حکم دے، عام انتخابات کے فوری بعد پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بحال کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے کوٹہ کا تحفظ کیا جا سکے۔

ایران کے علاقے سراوان میں 9 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے 9 پاکستانیوں کے ہولن...
28/01/2024

ایران کے علاقے سراوان میں 9 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ سراوان میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ ہے، پاکستانی سفارت خانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا۔پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل جائے وقوعہ اور اسپتال کا دورہ کر چکے۔انہوں نے کہا کہ ایران سے پاکستانیوں کے قتل کے واقعے پر مکمل تعاون کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ملک میں یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے سے 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپ...
28/01/2024

ملک میں یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے سے 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث یکم فروری سے 15 فروری تک کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان بتایا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت 5 سے 9 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 سے 6 روپے تک فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہنے کی توقع ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی سمری کے بعد کیا جائےگا۔ یاد رہے نیوزایجنسی کے مطابق بحیرہ احمد میں امریکا اور برطانیہ کی طرف سے یمن کی حوثی ملیشیا کے خلاف جوابی کارروائیوں سے عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ چار فیصد سے زائد بڑھ گئے۔
کارپوریٹ ارننگ سیزن کی ابتدا کے دنوں میں عالمی سطح پر تیل کے ذخائر ملی جلی کیفیت کا شکار۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ماہ کے دوران بحیرہ احمد میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے مال بردار جہازوں پر حملے تیز کیے۔ راکٹ اور میزائلوں سے کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں تجارتی جہاز رانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اسرائیل اور بھارت کے جہازوں کو بھی نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ خطے کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر متعدد آئل کمپنیز نے اپنے تیل بردار جہازوں کا روٹ بدل دیا ہے۔
برٹش پٹرولیم بھی اب افریقا کی بندر گاہوں سے تیل کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہے۔ایس ای بی بینک کے چیف اکنامسٹ جارن شیلڈراپ کا کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں حملوں اور جوابی کارروائیوں کے تیل ہونے سے تیل کی عالمی منڈی کا متاثر ہونا فطری امر ہے۔ صورتِ حال غیر یقینی ہے۔ امریکا نے ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر ایک فوج بھی تیار کی ہے جو حوثیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔
بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے متاثر ہونے سے دنیا بھر میں تیل کی ترسیل کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 43 اعشاریہ 79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مہنگائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں پندرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ تیرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ 23 اشیاء قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں چینی، دالیں، انڈے سمیت 15 اشیاء مہنگی ہوئیں، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے، دال مونگ 2 روپے 42 پیسے، دال ماش کی قیمت میں 2 روپے اور ایک درجن انڈوں کی قیمت 2 روپے بڑھ گئی، اسی طرح چکن 3.31 فیصد، گڑ ایک فیصد، چائے 0.92 فیصد، دال مونگ 0.80 فیصد اور انڈوں کی قیمت 0.43 فیصد بڑھی۔
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر10 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 5 روپے مہنگا ہو کر 2 ہزار 817 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جن اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں ان میں ٹماٹر کی قیمت میں 14.14 فیصد، آلو 5 فیصد، پیاز 1.64 فیصد اور چائے کی پتی کی قیمت 1.2 فیصد کم ہوگئی۔ اسی طرح چاول، پاوڈر دودھ، دہی اور نمک سمیت تئیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2017 والا حادثہ نہ ہوتا تو آج لوگوں کے پاس...
28/01/2024

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2017 والا حادثہ نہ ہوتا تو آج لوگوں کے پاس موٹرسائیکلیں نہیں گاڑیاں ہوتیں، پہلے لوگ سوزوکی ، ہونڈا ، ٹویوٹا گاڑی خرید لیتے تھے آج کتنے ہیں جو یہ گاڑی خرید سکتے ہیں؟ میرے زمانے میں 20، 20لاکھ کی گاڑیاں آج ایک ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں قائد ن لیگ نوازشریف نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے’ پاکستان کو نوازدوکے سلوگن سے پارٹی منشور پیش کردیا، انہوں نے کہا کہ بڑا عجیب لگ رہا ہے کہ ہم حکومت سے گرائے جانے کے بعد ، سپریم کورٹ کے پانچ ججز کے فیصلے کے بعد جس کو سب سمجھتے ہیں، جیلیں بھگتنے کے بعد ،ہروہ انتقامی کاروائیوں کے بعد آج پھر اپنا منشور پیش کرنے اور انتخابات لڑنے کی تیاری کررہے ہیں، کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ کچھ غلطی کا تو پتا لگنا چاہیے کہ غلطی کہاں ہوئی؟ حکومت سے چھٹی کرا دینا، کیوں؟ پچھلی حکومت میں جس شخص کو آپ نے دیکھا تو میں کبھی وہ نہ کرتا جو انہوں نے کیا؟ 2008 سے 2013 تک پیپلز پارٹی کی حکومت تھی، ہمارے بڑے ایشوز تھے، ججز کی بحالی اور ایس او ڈی بھی تھا۔
اگر اللہ نے حکومت میں آنے کا موقع دیا تو عمل کریں گے۔پیپلزپارٹی نے ججز بحالی کا وعدہ پورا نہیں کیا جس پر ہمیں لانگ مارچ کرنا پڑا، لانگ جیسے ہی گوجرانوالہ پہنچا تو بحالی کی خبر آگئی، شہبازشریف کی پنجاب حکومت توڑ دی گئی تھی اورگورنر راج لگا ہوا تھا، اعتزاز احسن بھی میرے ساتھ جارہے تھے، ہم نے باہمی طور پر طے کیا کہ ہم لاہور واپس چلتے ہیں، لوگوں نے مجھے کہا کہ آپ لانگ مارچ کو اسلام آباد لے کر جائیں اور شہبازشریف کی حکومت بحال کروائیں۔
ہمارا وہ اصول تھا ہم نے عمل کیا، کراچی سے ایک نامور صحافی ہیں مجھے ٹی وی پر لائیو لیا ہوا تھا، بارش ہورہی تھی میں اسلام آباد سے لاہور جارہا تھا، مجھے کہا کب اس حکومت کے خلاف لانگ مارچ کریں گے؟میں نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر ہوں ، میں نے کبھی نہیں کہا کہ اس حکومت کو ختم کرنے کیلئے لانگ مارچ کروں گا، تو میں کیوں لانگ مارچ کروں؟ میرے منشور میں نہیں کہ لانگ مارچ کرکے حکومتوں کو ختم کروں؟ میں نے پورا موقع دیا پیپلزپارٹی کی حکومت نے مدت پوری کی، تو میں ایوان صدر میں آصف زرداری کے پاس گیا، کہا آپ ہمارے صدر ہیں، الیکشن ہوگئے ہیں ہم جیت گئے ہیں، لیکن ہم آپ مملکت کے سربراہ کے طور پر عزت کریں گے۔
پھر ہم نے مل کر عمران خان کے دھرنوں کا مقابلہ کیا، یہ کہاں کی روایت ہے کہ ایک حکومت مینڈیٹ لے کر آتی ہے اور آپ ختم کریں، کہا گیا وزیراعظم کو وزیراعظم ہاؤس سے گلے میں رسی ڈال کر گھسیٹ کر لائیں گے، کہاں لکھا ہوا تھا کہ آپ طاہر القادری کے ساتھ اشتراک ، گٹھ جوڑ کریں گے؟پھر آپ حکومت کے خلاف مل کر لانگ مارچ کریں گے؟ طاہر القادری کا پاکستان کے ساتھ کیا واسطہ ؟وہ پاکستان کی سیاست کے کون ہیں ؟ اور بھی عناصر ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے، الیکشن ہوتے ہیں حکومت بنتی ہے، پھر آپ 35پنکچروں کی بات کرتے ہیں، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جو کہ بہترین چیف جسٹس ناصر الملک تھے ،میں دل سے ان کی عزت کرتا ہوں ، انہوں نے فیصلہ دیا کہ کوئی 35پنکچروں والی بات نہیں ہے۔
الیکشن شفاف ہوئے۔ میں پھر بطور وزیراعظم بنی گالہ ان کے گھر گیا، پاکستان کی خاطر ان کے گھر گیا، پوچھا کہ کیا چاہتے ہیں، پتا چلا کچھ بھی نہیں چاہتے، بس کہا کہ بنی گالہ تک سڑک بنوا دیں، میں نے کہا کہ یہ پہلے ہی بتا دیتے، ہم پہلے یہ کام کردیتے۔ کچھ لوگوں کا منشور ہی نہیں ان کا منشور ہی یہی تھا کہ دھرنے کرنے ہیں، چینی صدر کا دو بار پاکستان دورہ منسوخ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم وہی کریں گے جو منشور میں لکھا ہوا ہے، وہی کریں گے جو پاکستا ن کی خوشحالی ہوگی، اگر اپوزپشن میں آئے تو وہ کام بالکل نہیں کریں گے جو انہوں نے کیا۔ الیکشن2013کے بعد مولانا فضل الرحمان میرے پاس آئے ہم مل کر حکومت بناتے ہیں، میں نے کہا کہ ان کی عددی اکثریت ہے، ہمیں وہ کام نہیں کرنا چاہیے جس پر بعد میں کہا جائے کہ ہم نے حکومت چھین لی۔
لیکن 2018میں ہماری پنجاب میں اکثریت تھی، پی ٹی آئی نے دھکے سے اپنی حکومت بنالی۔ نوازشریف نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ معاشی اور مہنگائی کا ہے۔وزیراعظم بنا تو سب سے پہلے آبپارہ مارکیٹ میں گیا اور سبزیوں کے ریٹ پتا کئے، جبکہ دوسری جانب کوئٹہ میں بم دھماکہ ہوا 150افراد جاں بحق ہوگئے، بیویاں ، بچے خواتین ان کی لاشوں سے لپٹے رو رہے تھے۔
میں یہ منظر جیل میں پی ٹی وی ہوم پر دیکھا ، پی ٹی وی نیو ز بھی نہیں دیا تھا تاکہ نوازشریف کو پتا نہ چل سکے کہ ملک میں کیا ہورہا ہے؟ ہ بیچاری لڑکی کہہ رہی تھی کہ وزیراعظم آپ ہمارے پاس آئیں ہم انتظار کررہے ہیں، اس کے بعد عمران خان کا بیان آتا ہے کہ میں کسی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، بھئی چھوٹی چھوٹی بچیاں جن کے 150لوگ شہید ہوگئے وہ کیا بلیک میل کریں گے؟جس سیاستدان کے سینے میں یہ دل ہوگا وہ پاکستان کیلئے کام کرے گا؟اگر ہمیں 90ء سے تسلسل کے ساتھ کام کرنے دیا جاتا تو پاکستان دنیا میں بہترین مقام حاصل کرچکا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی حکومت کو 2013 سے لے کر 2017تک شمار کرتا ہوں اس کے بعد میری حکومت نہیں تھی۔ میں شہبازشریف سے کہا تھا حکومت نہ لو، اگر لی ہے تو چھوڑ دو، لیکن ایسے حالات پیدا ہوگئے کہ الٹی میٹم دے دیا گیا، میں نے کہا الٹی میٹم کے سامنے تو ہم سر نہیں جھکاتے، میں سر نہیں جھکاؤں گا، نہ شہبازشریف آپ نے سر جھکانا ہے، شہبازشریف کی تقریر تیار تھی، رات کو حکومت چھوڑنے کا اعلان کرنا تھا، چار گھنٹے رہ گئے تھے، لیکن میں نے کہا کہ اب حکومت نہیں چھوڑنی، مقابلہ کریں، ملک ویسے ہی ڈیفالٹ کی صورتحال میں ہے، پہلے اس کو الٹی میٹم کی قیمت کا پتا چل جائے پھر ہم اگلا کام کریں گے۔
لیکن شہبازشریف پرشاباش ،جانفشانی کے ساتھ پاکستان کوڈیفالٹ ہونے سے بچایا، پاکستان کو ان حالات میں کھڑا کیا، لیکن اس کی قیمت ہم نے ادا کی، ہم نے اپنے سیاسی اثاثے کو ہاتھوں سے جلایا، لیکن ملک کیلئے ہم سیاست کو قربان کیا ، ملک کا معاملہ تھا ہم نے کیا آئندہ بھی ایسا وقت آیا تو پھر کریں گے، جیلیں ، جلاوطنی کاٹنے کے بعد پھر ملک کیلئے کریں گے۔
عمران خان سے پوچھو کہ چارسالوں میں کیا کام کیا؟ چار سالوں میں کوئی ایک منصوبہ بتا دو۔اس پر انگلی رکھو کہ یہ ہمارا منصوبہ ہے، آپ نے مہنگائی کرکے غریب کی کمر توڑ دی، مہنگائی ان کے چار سالوں میں ہوئی ہے، میں کل کسانوں کو بھی کہہ رہا تھا کہ میرے زمانے میں کھاد اڑھائی ہزار روپے تھی جو آج 14ہزار ہے، ٹریکٹر 9لاکھ کا تھا جو آج 38لاکھ روپے کا ہے۔
پہلے تو آپ سوزوکی ، ہونڈا ، ٹویوٹا گاڑی بھی خرید لیتے تھے لیکن آج کتنے لوگ رہ گئے ہیں جو یہ گاڑی خرید سکتے ہیں؟میرے زمانے میں 20، 20لاکھ کی گاڑیاں آج ایک ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہیں۔ میں دیکھتا ہوں کہ موٹرسائیکل پر لوگ جاتے ہیں تو ایک بچہ آگے بٹھایا ہوتا ہے پیچھے بیوی اور اس کے ساتھ مزید دو بچے ہوتے ہیں، کسی پر تو زیادہ بچے بیٹھے ہوتے ہیں، کیوں ہے؟ کیونکہ مجبوری ہے بھئی، ٹیکسی اور رکشے کا کرایہ نہیں ہے، دوسری سواریاں مہنگی ہیں، کیا کریں وہ، انہیں ایمرجنسی میں بچوں کو ساتھ لے کر جانا پڑتا ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ اگر 90ء کے بعد خلل نہ آتا، وہ دن رہتے ، 2017والا حادثہ نہ ہوتا تو آج لوگوں کے پاس موٹرسائیکل نہیں گاڑیاں ہوتیں۔ ان کے ہاتھ میں روزگار ہوتا، بجلی اتنی مہنگی نہ ہوتی، ہمارے زمانے میں بجلی مہنگی ہونے کی کوئی شکایت نہ ہوتی۔ ہماری موٹروے پر صرف کاریں نہیں چلتی، ایئرفورس کے جہاز اترتے ہیں اور ٹیک آف بھی کرتے ہیں۔بس ایسے ہی انہوں نے رولا ڈالا ہوا، لوگوں کو بے وقوف بنایا ہوا ہے، چند لوگ ہمارے آسانی کے ساتھ بے وقوف بھی بن جاتے ہیں، میں سب کی بات نہیں کرتا،خیبرپختونخواہ کے چند لوگ سب سے زیادہ بے وقوف بنتے ہیں، یہ بیماری ادھر سے آئی ہے، ان کو سوچنا چاہیے کہ کس طرح کے بندے کو حکومت کا موقع دیا، ہم نے تو مولانا فضل الرحمان کو کہا تھا کہ نہیں ہم نہیں وہاں حکومت بنائیں گے، آج مجھے بعض اوقات لگتا کہ شاید وہ ہم نے غلط فیصلہ کیا تھا، اس کو آنے ہی نہیں دینا چاہیے تھا، نہ ہوتا بانس نہ بنتی بانسری۔
انشاء اللہ ہم سب مل کر مہنگائی کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے، کوئی دعویٰ نہیں کرتے۔ آج جو لوگ میری بات سن رہے ہیں ، میرا دل کہتا ہے کہ وہ دلوں میں کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف باتیں بالکل ٹھیک کررہا ہے، اگر یہ بات ہے تو پھر ستے ہی خیراں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے کیلئے آیا ہوں، ملک کے...
22/01/2024

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے کیلئے آیا ہوں، ملک کے حالات دیکھ کر خوشی نہیں ہورہی ہے۔ اگر پانچ ججز مجھے نہ نکالتے تو یہاں ایئرپورٹ ہوتا، مانسہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ کراچی سے مانسہرہ اور مظفرآباد تک ٹرین سروس شروع کریں گے، مانسہرہ موٹروے کاغان اور گلگت تک جائے گی۔
پاکستان کو بگاڑنے والے اسے بگاڑ کر چلے گئے اور اسے بگاڑنے والوں کو ووٹ کے پی والوں نے ہی دیا تھا کے پی کے والے بتائیں صوبے میں کیا کوئی تبدیلی آئی؟ کیا نیا پاکستان بن گیا؟ میں 2013 ءکے بعد آج مانسہرہ آیا ہوں، یہاں کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔
مانسہرہ کے عظیم عوام کو میرا سلام، آج گن کر بتائیں کتنے سال بعد آپ سے ملاقات ہورہی ہے، میں 2013 میں یہاں آیا تھا،آپ نوازشریف کو دیکھے بغیر اداس تو نہیں ہوگئے؟ ان لوگوں نے مجھے آپ سے کتنا دور کردیا، کبھی جیل، کبھی مقدمات، کبھی لندن اور کبھی کہیں اور،آج 10سال بعد نوازشریف آپ کے سامنے آچکا ہے۔

نواز شریف کامزید کہنا تھا کہ 10 سال خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے والوں نے کیا کام کیا؟ان ظالموں نے پاکستان کا ستیا ناس کردیا، پاکستان کو ڈگرسے نکال کرنیچے پھینک دیا ۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کو نیا پاکستان بنایا؟ جو کہتے ہیں کہ نوازشریف نے خیبر پختونخوا میں کیا بنایا وہ موٹروے جاکر دیکھ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام سے پوچھتا ہوں، یہاں 10سال جن کی حکومت رہی انہوں نے یہاں کیا بنایا،انہوں نے مانسہرہ کا کیا سنوارا؟ میں وزیراعظم تھا ،ایک پارٹی کا یہاں وزیراعلیٰ تھا، جو پارٹی یہاں 10سال رہی انہوں نے یہاں کیا بنایا؟ ، مانسہرہ کی موٹروے بہت خوبصورت ہے، آپ سے بھی پوچھتا ہوں موٹروے نہیں تھی تو مانسہرہ کتنی دیر میں پہنچتے تھے؟ جب موٹروے نہیں تھی تو اسلام آباد سے مانسہرہ 5 گھنٹے میں پہنچتے تھے، کہاں ڈیڑھ گھنٹے اور کہاں پانچ،نوازشریف کو دعائیں تو دو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں مہنگائی نہیں تھی ، ان ظالموں نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے ۔ نوازشریف نے کہا کہ آکر ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، سستی بجلی اور گیس دی، میرے دور میں لوگوں کو روزگار ملا، پاکستان میں میٹروبس اور لاہور میں اورنج لائن ٹرین بنائی ۔ ہمیں مدت پوری کرنے دی ہوتی تو آپ نے اگلی حکومت بھی ن لیگ کو دینی تھی، آپکو یاد ہونا چاہیے سبزیاں 10روپے کلو بکتی تھیں، پٹرول 60روپے لٹر تھا، گھی سستا تھا،چینی 50روپے کلو تھی، پاکستان میں کوئی مہنگائی نہیں تھی،اللہ نے برکت دی ہوئی تھی ۔

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں حملوں کا خدشے کے باعث تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا، اسلام آباد کی متعدد یونیورسٹیاں اور اس...
22/01/2024

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں حملوں کا خدشے کے باعث تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا، اسلام آباد کی متعدد یونیورسٹیاں اور اسکول بند کر دئیے گئے، حملے 22 سے 24 جنوری کے دوران کئے جاسکتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے، حملے کیلئے خاتون خود کش بمبار کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تھریٹ حملے میں بتایاگیا ہے کہ حملوں کی منصوبہ بندی کالعدم تنظیم کی جانب سے کی گئی ہے جس میں اسلام آباد کے بڑے تعلیمی اداروں میں حملہ کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات سخت ہیں، انتخابی ریلیوں، جلوسوں میں احتیاط کی ضرورت ہے، پولیس اپنی طرف سے تمام اقدامات کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری بروز جمعرات ہونگے جس کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شیڈول جاری کردیا گیا تھا۔ شیڈول کے مطابق تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد الیکشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست میں جاری کر دی تھی جبکہ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی 3 فروری تک مکمل کر لی جائیگی ۔
اس حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پاکستان پرنٹنگ پریس کا دورہ بھی کیا تھا اور الیکشن کی طباعت و پرنٹنگ کا جائزہ لیا تھا۔ دوسری جانب سے عام انتخابات کے لیے اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا تھا ۔ وفاقی پولیس کا تین سطحی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ الیکشن سیکیورٹی پلان اے، بی اور سی کیٹیگریز میں تقسیم ہے۔ 995 پولنگ اسٹیشنز کےلیے رینجرز اور ایف سی کی مدد لی جائے گی جبکہ سیکیورٹی کے لیے پاک فوج کو آن کال رکھا جائے گا۔
ضلع کے 150 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں، 450 سے زائد عمارتوں کو پولنگ اسٹیشنز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر حساس پولنگ اسیٹشنز پر ایف سی تعینات ہوگی، فورسز تعیناتی کی حتمی منظوری وزارت داخلہ سے لی جائے گی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ...
22/01/2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد جاوید ورائچ نے بانی پی ٹی آئی کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ آپ جیل ٹرائل پر ہیں یہاں بات نہیں کر سکتے، عمران خان نےکہا کہ مجھے عدالت نے صحافیوں سے بات کرنے کی اجازت دی ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ ہمیں عدالت کی جانب سے ایسا کوئی حکم نہیں ملا، آپ دوبارہ فاضل جج سے رجوع کریں، جس پر عمران خان نے کہا کہ میں آپ کی کوئی بات نہیں سنوں گا، مجھے بات کرنے دیں، یہ اوپن ٹرائل ہے، میڈیا سے گفتگو ہمارا حق ہے، آپ نہیں روک سکتے، میں آپ کی بات ماننے سے انکار کرتا ہوں، میں تو میڈیا سے بات کروں گا۔
بعدازاں جیل انتظامیہ نے صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔جبکہ عمران خان نے اپنی پارٹی قیادت کو انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن مہم شروع کریں، عوام اپنی آزادی کیلئے ووٹ دیں گے، لوگوں کو پتہ ہے پی ٹی آئی کے امیدوار کون سے ہیں، عمران خان نے کہا کہ 9 فروری کو انتخابات کے نتائج آئیں گے ان میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی کیوں کہ یہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں یہ ہاکستانی عوام کے بنیادی حقوق، قانون کی بالادستی کا الیکشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرنے کا فیصلہ دیا تو عمران خان دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کی اہلیت حاصل کر لیں گے اور غیر قانونی قید سے رہا ہو جائیں گے، ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے تھے اور الیکشن کمیشن نے خود بھی مانا، سپریم کورٹ نے کہا کہ چار پانچ لوگوں کو کاغذات نامزدگی نہیں دیئے گئے، اِس لئے الیکشن ٹھیک نہیں ہوا، پاکستان تحریک انصاف پارٹی نشان اور ریزرو سیٹ حاصل کرنے کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن عام انتخابات سے پہلے کروانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ تمام ممبران اسمبلی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو سکیں۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) نے پاکستان کے شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح سے متعلق انتباہ جاری کردیا ہے۔...
22/01/2024

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) نے پاکستان کے شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح سے متعلق انتباہ جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح 18.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے جبکہ دیہاتی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ فوری آہستہ آہستہ ختم ہوگا، فوری طور پر بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ ختم نہیں ہوگا، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا 1.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اگر مالیاتی اداروں کی جانب سے فنڈنگ میں تاخیر کی گئی تو اس سے پاکستان کی معیشت متاثر ہوگی اور اسٹاک ایکسچینج ریٹ پر دباؤ آسکتا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عالمی منڈی میں اشیائے خورونوش مہنگی ہوئیں تو مہنگائی سے ستائے عوام مزید متاثر ہوں گے۔

آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں جون تک کوئی اضافہ نہ ہونے کی توقع ہے، ترقیاتی بجٹ میں61 ارب روپے کی کٹوتی ہوگی۔ نیپرا اور اوگرا بجلی وگیس کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن بروقت جاری کریں گی اور گیس کے ریٹ میں ششماہی اضافہ کی شرط برقرار رہے گی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہونے پر پاکستان میں بھی قمیتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل بڑھنے کے بعد 600 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 71 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس8 ڈالر کمی کے ساتھ 2 ہزار 42 ڈالر ہوگئی ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں اسٹرائکس کیں۔حملوں میں دہشت گ...
18/01/2024

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں اسٹرائکس کیں۔حملوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کی جو پاکستان میں حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح پاکستان نے ایران کے اندر اُن ٹھکانوں کے خلاف موثر حملے کیے جو پاکستان میں حالیہ حملوں کے ذمہ دار دہشتگردوں کے زیر استعمال تھے ۔
بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ نامی دہشتگرد تنظیموں کے زیر استعمال ٹھکانوں کو انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،کوڈ کا نام ’’مرگ بر سرمچار‘‘ تھا، حملے ڈرونز، راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے کئے گئے، کولیٹرل نقصان سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتی گئی۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج دہشتگردی کی کارروائیوں کیخلاف پاکستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، ہم پاکستانی عوام کی حمایت سے پاکستان کے تمام دشمنوں کو شکست دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

قبل ازیں ایک بیان میں ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی موجودگی اور سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد پر مبنی کئی ڈوزئیرز ایران کے ساتھ شئیر کئے، پاکستان کے اظہار تشویش کے باوجود سرمچاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، کارروائی نہ ہونے کے باعث سرمچار معصوم پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح ہونے والی کارروائی پاکستان نے قابل بھروسہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی، آج کی کارروائی پاکستان کی جانب سے قومی سلامتی کو تمام خطرات سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اظہار ہے، آج کا انتہائی پیچیدہ آپریشن پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اظہار ہے، کارروائی تمام خطرات کے خلاف اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے غیرمتزلزل عزم کی عکاس ہے، پاکستان اپنے عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔

Address

Blue Area
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Taza Khabar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share