
08/12/2024
بشارالاسد روس پہنچ گٸے۔ روس نے اسد اور ان کے خاندان کو پناہ دے دی۔۔ 7 اکتوبر 2023 کو اسراٸیل پر حماس کے حملے نے پورے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کردیا۔ اسراٸیل نے پہلے پے درپے حملے کرکے حماس کو کمزور کردیا، پھر حزب اللہ کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا اور اس کے نتیجے میں خطے میں ایران کے ”مزاحمت کے محور“ کی آخری کڑی شام بھی ٹوٹ گٸی۔ شام ہی کے راستے ایران حزب اللہ کو ہتھیار فراہم کرتا تھا اور یہاں حزب اللہ اور عراق کی شیعہ میلشیاٸیں باغیوں کے خلاف لڑتی تھیں اور روس کی فضاٸیہ اسد حکومت کو سپورٹ فراہم کرتی تھی۔۔۔ ایران جس نے پورے مشرق وسطیٰ میں اپنا اثرورسوخ قاٸم کیا ہے پچھلے ایک سال میں مسلسل ضربیں برداشت کر رہا ہے اور اسراٸیل ہر لحاظ سے ایک فاتح کی حیثیت سے ابھرا ہے۔۔۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آج سے 624 سال پہلے ٹھیک دسمبر 1400 میں تیمور نے دمشق پر یلغار کرکے اسے فتح کیا تھا اور آج الجولانی نے یہ معرکہ سرانجام دیا۔۔۔ دمشق ہی وہی شہر ہے جہاں سے امیر معاویہ نے حضرت علی کے خلاف بغاوت کی تھی اور خلافت کو چیلنج کرکے اپنی امارت تشکیل دے دی تھی۔۔ ابن خلدون کی مشہورزمانہ تھیوری “Asabiya" کی جڑیں بھی دمشق میں ہی پیوستہ ہیں۔
# BasharAlAsad