02/10/2025
اسلام آباد پریس کلب جو آزادئ صحافت کی علامت سمجھا جاتا ہے، آج پولیس گردی کی بدترین مثال بن گیا۔ پولیس اہلکار کلب کے اندر گھس آئے اور کشمیریوں کے احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ ڈنڈوں کے وار کرکے صحافیوں کو کیفے ٹیریا سے گھسیٹ گھسیٹ کر باہر نکالا۔ یہ واقعہ نہ صرف پریس کلب کے تقدس کی توہین ہے بلکہ آزادیٔ صحافت پر براہِ راست حملہ ہے جو کہ قابلِ افسوس ہے۔....