Azad Pakistan

Azad Pakistan Azad Pakistan is a Platform to Provide Pure News from All Over World.

کراچی : پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے، پروازوں کیلئے متبادل روٹ اختی...
25/04/2025

کراچی : پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے، پروازوں کیلئے متبادل روٹ اختیار کرنے سے یومیہ لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں پاگل بھارت نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لی، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنزکی بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت میں خلل پڑگیا۔

فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہورہا ہے اور ائیرانڈیا، انڈیاگو، اسپائس جیٹ و دیگر ائیرلائنز کی پروازوں کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔

بھارتی ایئرلائنزکی پروازوں کے فلائٹ ٹائم میں دو سے چار گھنٹے کا اضافہ ہوگیا جبکہ ایئر انڈیا کو نیویارک،لندن،استنبول کی پروازوں کیلئے متبادل روٹ اختیار کرنا پڑرہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ زیادہ وقت لگنے کی وجہ سے بھارتی طیارے ری فیولنگ کیلئے ویانا سمیت دیگر ملکوں میں اتر رہے ہیں۔
پرانے روٹ کے مطابق نئی دلی سے امریکا کیلئے بھارتی طیارے لاہور سے پاکستانی فضائی حدودمیں داخل ہوتے تھے، اب بھارتی ایئرلائنز کو دو سے چارگھنٹے کا لمباروٹ لیکربحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ رات ایئر انڈیا، انڈ یگو ایئر کی نیویارک سے دلی دو طرفہ پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا جبکہ اسپائس جیٹ کی پروازیں امرتسر دبئی روٹ کیلئے لاہور سے داخل ہو کر گوادر سے دبئی پہنچتی تھیں، اب اسپائس جیٹ کی امرتسر دبئی کی پروازیں آدھے بھارت سے ہوکر دبئی پہنچ رہی ہیں۔

نئی دہلی سے امریکا دس گھنٹے میں پہنچنے والی پرواز کو اب چودہ گھنٹے لگ رہے ہیں، جس کے باعث بھارتی مسافر مڈل ایسٹ سمیت دیگر ملکوں کی ایئرلائنز کو ترجیح دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو مختلف ممالک کی پروازوں کے لئے یومیہ لاکھوں ڈالرزکا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

بھارتی ایئر لائنز کو یورپ، امریکا،مڈل ایسٹ اور سینٹرل ایشیا کی پروازوں میں روزانہ کروڑوں روپے اضافی لاگت برداشت کرنا پڑے گی۔

بھارت سے روزانہ ستر سے سو پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں، جن میں ائیر انڈیا، انڈیگو، اسپائس جیٹ، ائیر انڈیا ایکسپریس اور آکاسا ائیر شامل ہیں جبکہ بھارتی کارگو و خصوصی پروازیں بھی متاثر ہوں گے۔

لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز  بنانے  اور  اپ لوڈ کرنے کے خلاف  درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس ذرائع کے...
24/04/2025

لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے خلاف درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اہم شخصیات سے متعلق نازیبا وڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہےکہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائےگی۔

اسلام آباد: 12 ہزار افغان باشندوں کی جانب سے  پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف ہوا ہے۔  قائمہ کم...
24/04/2025

اسلام آباد: 12 ہزار افغان باشندوں کی جانب سے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے بتایا 12 ہزار افغان باشندے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب گئے اور وہاں جاکر پاکستانی پاسپورٹ ڈمپ کیے۔

ڈی جی پاسپورٹ کے مطابق تمام فیک پاسپورٹ منسوخ کیے گئے، فیک پاسپورٹ والوں کو سعودی عرب نے افغانستان ڈی پورٹ کیا جب کہ گجرات، گوجرانوالہ اور خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں فیک پاسپورٹ ایشو ہوئے تھے۔

اس دوران ممبر لیگل نادرا نے بتایا کہ میں 2023 سسٹم میں بڑی مداخلت ہوئی تھی جس پر جے آئی ٹی بنی اورپھر سسٹم سکیورٹی بہتر ہوئی۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ پاسپورٹ اینڈامیگریشن کے 35 افسران فیک پاسپورٹ کےاجراء پر فارغ ہوئے، نادرا نے 34 ایف آئی آر درج کیں،7 ہزار کے شناختی کارڈز کی ہم نے تصدیق کی، قومی دھارے میں شامل کرنے کےلیے نادرا نے شناختی کارڈ بنانے کی پالیسی بنائی تھی۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کو بہانہ بنا کر پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چ...
24/04/2025

بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کو بہانہ بنا کر پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنےکا اعلان کیا ہے۔

سندھ طاس معاہدہ (Indus Waters Treaty) ایک تاریخی معاہدہ ہے جو پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے لیے کیا گیا تھا تاکہ پانی کے مسائل پر کوئی جنگ یا تنازع نہ ہو۔

زرعی ملک ہونے کے ناطے پاکستان میں فصلوں کی کاشت کا زیادہ تر دارومدار دریاؤں سے پانی کی آمد پر ہوتا ہے۔ایسے میں سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے لیے کافی اہم ہے۔

اس معاہدے کی ضرورت 1948 میں اُس وقت پیش آئی جب بھارت نے مشرقی دریاؤں کا پانی بند کردیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث عالمی برادری متحرک ہوئی اور 19ستمبر 1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ طے پایا۔

اس معاہدے کے تحت انڈس بیسن سے ہر سال آنے والے مجموعی طور پر 168 ملین ایکڑ فٹ پانی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم کیا گیا جس میں تین مغربی دریاؤں یعنی سندھ، جہلم اور چناب سے آنے والے 80 فیصد پانی پر پاکستان کاحق تسلیم کیا گیا جو 133 ملین ایکڑ فٹ بنتا ہےجبکہ بھارت کو مشرقی دریاؤں جیسے راوی، بیاس اور ستلج کا کنٹرول دے دیا گیا۔

چوں کہ مغربی دریاؤں میں سے کئی کا منبع بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں تھا، اس لیے بھارت کو 3 اعشاریہ 6 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے اور محدود حد تک آب پاشی اور بجلی کی پیداوار کی اجازت بھی دی گئی لیکن بھارت نے معاہدے کی اس شق کو پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا۔

بھارت کی طرف سے ماضی میں متعدد بار اس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور پاکستانی دریاؤں پر پن بجلی منصوبے تعمیر کرکے پاکستان آنے والے پانی کو متاثر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ تین سال سے بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کا اجلاس بھی نہیں ہو سکا، دونوں ملکوں کے درمیان انڈس واٹر کمشنرز کا آخری اجلاس 30 اور 31 مئی 2022کو نئی دہلی میں ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے تحت سال میں دونوں ملکوں کے کمشنرز کا اجلاس ایک بار ہو نا ضروری ہے۔

کیا بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم کر سکتا ہے؟
وزارت آبی وسائل کے ذرائع کا بتانا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ عالمی معاہدہ ہے جسے بھارت یک طرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 1960 کا سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا تھا، معاہدے میں کوئی تبدیلی دونوں ممالک کی رضامندی سے ہی ہو سکتی ہے۔

سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

پہلگام واقعے پر بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائےگا۔

خواجہ آصف کے مطابق بھارت نے جو ایشو اٹھائے ہیں وہ میٹنگ میں ڈسکس کریں گے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو اس طرح معطل نہیں کرسکتا، معاہدے میں صرف پاکستان اور بھارت شامل نہیں دیگر بھی شامل ہیں۔

پاکستانپہلگام واقعہ: بھارتی آبی جارحیت اور دیگر اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کا اجلاس جاریپہلگام واقعہ:...
24/04/2025

پاکستانپہلگام واقعہ: بھارتی آبی جارحیت اور دیگر اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کا اجلاس جاری
پہلگام واقعہ: بھارتی آبی جارحیت اور دیگر اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کا اجلاس جاری
فوٹو: پی ایم ہاؤس
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی آبی جارحیت اور دیگر اقدامات کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شریک ہیں، اجلاس میں پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی غیرذمےدارانہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور کمیٹی عجلت میں کیےگئے بھارتی ناقابل عمل آبی اقدامات کاجواب دینےکا بھی جائزہ لے گی۔

گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا بھارت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں زیر غور لائیں گے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو اس طرح معطل نہیں کر سکتا، معاہدے میں صرف پاکستان اور بھارت شامل نہیں دیگر عالمی فریقین بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ابھینندن کے وقت جواب دیا تھا اس بار بھی ہم بھارت کو 100 فیصد جواب دینےکی پوزیشن میں ہیں، پاکستان ائیر فورس نے ابھینندن کے وقت جو جواب دیا تھا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا بھارت بہت عرصے سے سندھ طاس معاہدے سے نکلنا چاہ رہا ہے، بھارت میں جو واقعہ ہوا وہ قابل مذمت ہے، تاہم واقعے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات سے بھارت کا چہرہ کھل کر سامنے آ رہا ہے۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے تھے۔

بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نے گزشتہ روز پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔

کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکتراولپنڈی: کھاریاں گیریژن میں پاکستا...
19/04/2025

کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت

راولپنڈی: کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ہوئے جس میں آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ہوئے جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق مشق میں پاک فوج کی 7 ٹیموں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی15 ٹیموں نے حصہ لیا، مشق میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ،مراکش،نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان شامل تھے۔

اس کے علاوہ بنگلا دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشاہدہ کیا جب کہ تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اوردفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی اور تقریب کے انعقاد کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جدید جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا، یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں کی گئی، آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ایسی مشقیں پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں اور حکمت عملی سیکھنے کا صحیح فورم ہیں، ایسی مشق جنگ کے بدلتے حالات میں ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیتی ہے، اس مقصد کیلئے پاک فوج نے کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے۔

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،سوات ،نوشہرہ میں بھی زمین لرز اٹھی، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر...
27/03/2025

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،سوات ،نوشہرہ میں بھی زمین لرز اٹھی، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

27/03/2025

کراچی شہر بے قابو ٹینکروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا،

بے قابو ٹینکر پولیس چوکی سے ٹکرا گیا، پولیس چوکی مکمل تباہ۔

متحدہ عرب امارات کا وفد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے تعزیت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا، وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی او...
27/03/2025

متحدہ عرب امارات کا وفد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے تعزیت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا، وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچا، یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے کی۔

"تفصیلات " کے مطابق وفد میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی موجود ہیں، ملاقات کے دوران شیخ نہیان نے آرمی چیف سے شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 6 مسافروں کو قتل کردیا ، جاں بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے۔تفصیل...
27/03/2025

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 6 مسافروں کو قتل کردیا ، جاں بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا گزشتہ شب گوادر کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردوں کی جانب سے گاڑیاں روک کر مسافروں کی شناخت پریڈ کی گئی اور ناکہ بندی کے دوران فائرنگ کرکے 6 مسافروں کو قتل کیا گیا اور تین مسافروں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ناکہ بندی کوسٹل ہائی وے کلمت کے مقام پر گئی حملہ آوروں نے دو باوزرز گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا، سیکورٹی فورسز کا علاقے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نے بتایا کہ واقعہ کلمت کےمقام پر پیش آیا اور حملہ آوروں نے گوادر سے کراچی جانے والے مسافروں پر فائرنگ کی تاہم فورسزکی نفری حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے جس میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کلمت میں مسافروں پرفائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کا تعین اور قرارواقعی سزایقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندعناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شرپسندعناصرکی معصوم لوگوں کےخلاف بزدلانہ کارروائیاں انکی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں، شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کی پذیرائی کی اور کہا سیکیورٹی فورسز کے افسران وجوان شب وروزملک دشمن عناصرکےعزائم کو خاک میں ملا رہےہیں، مجھ سمیت پوری قوم کواپنی سیکیورٹی فورسز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اورجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرکے معصوم لوگوں کونشانہ بنایا، بے گناہ افراد کو ناحق قتل کرنا انسانیت سوز جرم ہے، شناخت کرکے مسافروں کو نشانہ بنانا بربریت اور درندگی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کیخلاف پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

ملیر میں ماڈل کالونی ٹریفک حادثے کے دوران میاں بیوی اور جنین کے جاں بحق ہونے کے بعد ٹریفک پولیس کے خصوصی یونٹ ’’کے راٹ‘‘...
25/03/2025

ملیر میں ماڈل کالونی ٹریفک حادثے کے دوران میاں بیوی اور جنین کے جاں بحق ہونے کے بعد ٹریفک پولیس کے خصوصی یونٹ ’’کے راٹ‘‘ (کراچی روڈ ایکسڈینٹ اینالیسز ٹیم) نے تجزیاتی رپورٹ تیار کی ہے۔ اس رپورٹ میں ڈرائیور کے بریک فیل ہونے کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ حادثہ نیند، تھکن، غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور رحیم بخش نے رانگ وے سڑک پر جا کر ایک ہائی ایس، 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں عبدالقیوم، ان کی اہلیہ اور پیٹ میں بچہ جاں بحق ہوا۔

کے راٹ نے رپورٹ کیا کہ حادثے کے مقام پر کوئی وارننگ یا اسپیڈ لمٹ سائن بورڈ بھی موجود نہیں تھا، جب کہ واٹر ٹینکر میں بھی حفاظتی شیلڈ موجود نہ ہونے کی وجہ سے بائیک اس کے ٹائر تلے آئی۔

کے راٹ کے مطابق کمرشل ڈرائیور کے لیے ڈیوٹی اوقات کے قوانین پر سخت پابندی عائد کی جائے، تاکہ تھکن کی وجہ سے ہونے والے حادثات سے بچا جا سکے، سڑک کے درمیان ٹھوس سیمنٹ کی رکاوٹ نصب کی جائے تاکہ حادثات کی صورت میں گاڑی کو مخالف لین میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

اسلام آباد: رواں سال معمول سے کم بارشوں کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی شدید کمی ہوگئی۔تفصیلات  کے مطابق مختلف ...
25/03/2025

اسلام آباد: رواں سال معمول سے کم بارشوں کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی شدید کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مختلف دریاؤں میں پانی کا بہاؤ انتہائی کم سطح پر ہے جس کے باعث محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہےکہ متاثرہ علاقوں میں خشک سالی کی صورت میں حالت مزید بگڑ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ماہ بھی ملک میں معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے اور بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر خشک سالی کا خطرہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ پاکستان میں ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک بارشیں معمول سے 40 فیصد کم ہوئیں، دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں سب سے کم بارشیں ہوئیں۔

حکام کے مطابق انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جسم میں خریف سیزن کے لیے دستیاب پانی کا تخمینہ اور دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔


#پاکستان

Address

Islamabad
04403

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azad Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Azad Pakistan:

Share