
27/07/2025
فیصل آباد۔
شہید کانسٹیبل عالمشیرکی برسی کے موقع پر تھانہ صدر فیصل آباد پولیس کی سلامی
فیصل آباد
سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی شہید کی قبر پر سلامی دی اور فاتحہ خوانی کی
فیصل آباد
تھانہ صدر فیصل آباد پولیس افسران نے شہید کی قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہید کی بلندی کے درجات کے لیے دعا کی،
فیصل آباد
شہید کانسٹیبل عالمشیر نے علاقہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں جام شہادت نوش کی۔
فیصل آباد
شہداء پولیس ہمارا وہ اثاثہ ہیں کہ جنہوں نے اپنا خون دیکر ملک و ملت کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔سی پی او
فیصل آباد
شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں پولیس اور عوام پر قرض ہیں، شہداء پولیس نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ملک و ملت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سی پی او
فیصل آباد
شہداء پولیس کی فیملیز ہماری ذمہ داری ہیں ، جنہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، شہداء محکمہ پولیس کا حصہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے، سی پی او
ترجمان
فیصل آباد پولیس