The Global Arrow

The Global Arrow Digital News Network

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ کیا علی محمدخان غدار اور دہشت گرد ہے انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا...
11/08/2023

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ کیا علی محمدخان غدار اور دہشت گرد ہے انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو بہت دکھ ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ذات سے زیادہ پاکستان عزیز ہے عدالت نےتودہشت گردی کی دفعہ ختم کر دی لیکن الزام پر بہت دکھ ہوا۔

علی محمد خنا نے کہا کہ جیل میں والدہ ملاقات کیلئے آئیں توبہت دکھ ہوا والدہ کو جیل کے باہر 4، 5 گھنٹے انتظار کرایا گیا پھر ملاقات کرائی گئی والدہ نےکہا تھا بیٹا اپنے لیڈر کیساتھ کھڑے رہنا۔

انڈین اداکارہ عالیہ بھٹ ٹام ہارپر کی نئی فلم ہارٹ آف سٹون سے ہالی وڈ میں قدم رکھنے والی ہیں۔اس فلم کو گریگ روکا اور ایلی...
10/08/2023

انڈین اداکارہ عالیہ بھٹ ٹام ہارپر کی نئی فلم ہارٹ آف سٹون سے ہالی وڈ میں قدم رکھنے والی ہیں۔

اس فلم کو گریگ روکا اور ایلی سن شروئڈر کے سکرین پلے سے فلمی کہانی کی شکل دی گئی ہے۔ فلم کی کہانی ریچل سٹون نامی ایک خاتون کی ہے جن کا کردار ادکارہ گال گدوت نے ادا کیا ہے۔ یہ خاتون ’دی ہارٹ‘ نامی اہم شے کی حفاظت کے مشن پر جاتی ہیں۔

ریچل کا کام اس چیز کو دشمن کے ہاتھوں میں جانے سے محفوظ رکھنا ہے۔

فلم جس میں جیمی ڈورنن نے بھی کام کیا ہے، میں عالیہ بھٹ نے کیا دھاون کا کردار ادا کیا، جو ایک ولن ہے۔

ٹریلر میں بھٹ کے کردار کو ’دی ہارٹ‘ کو چوری کرتے اور ریچل کو چیلنج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ چہرے پر مسکراہٹ لیے کہتی ہیں کہ ’اب تم مجھے جواب دو۔‘

جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد جاں بحق اور چھ زخ...
10/08/2023

جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق مسافر وین بھکر سے میاں چنوں جا رہی تھی کہ تحصیل چوبارہ کے اڈہ حافظ آباد کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال چوبارہ منتقل کردیا گیا۔

Font Sizeوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ تھا کہ امریکی سازش سے ہماری حکومت آئی مگر یہ جھوٹ ہے، اگر ...
10/08/2023

Font Size
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ تھا کہ امریکی سازش سے ہماری حکومت آئی مگر یہ جھوٹ ہے، اگر ایسا ہوتا تو روس سے ہم سستا تیل نہ لیتے اور نا ہی چین کے ساتھ ہمارے تعلقات بحال ہوتے۔

معاصر ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ’’وی نیوز‘‘ سے اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ’بذاتِ خود سائفر کے ’دی انٹرسیپٹ‘ میں چھپنے والے مندرجات اگر درست ہیں، تو یہ ایک بہت بڑا جرم ہے‘۔

یاد رہے کہ امریکی نیوز ویب سائٹ نے امریکا میں سابق پاکستانی سفیر کی جانب سے اسلام آباد بھیجے گئے اس سفارتی مراسلے (سائفر) کا مبینہ متن گذشہ روز شائع کیا تھا جسے سابق وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ برس اپنے اقتدار کے خاتمے کے لیے ’امریکی سازش‘ کا ثبوت قرار دیا تھا۔

ISLAMABAD: On the occasion of the 76th Independence Day, Pakistan International Airlines (PIA) has announced a 14 percen...
10/08/2023

ISLAMABAD: On the occasion of the 76th Independence Day, Pakistan International Airlines (PIA) has announced a 14 percent discount on all domestic flights, ARY News reported on Thursday.

In a statement issued on Twitter, the PIA spokesperson said that the passengers will get a 14 percent on domestic flights on August 14.

“The discount is a gift from the national carrier to the compatriots for Independence Day,” the spokesperson added.

سرگودھا: گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں میں جو ہوا اس پر سب کو شرمندہ ہونا چاہیے، یونیورسٹیوں میں کوئی بھی خرابی ا...
10/08/2023

سرگودھا: گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں میں جو ہوا اس پر سب کو شرمندہ ہونا چاہیے، یونیورسٹیوں میں کوئی بھی خرابی ایک رات میں پیدانہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہوا یہ سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے، یونیورسٹیوں میں کوئی بھی خرابی ایک رات میں پیدانہیں ہوجاتی۔

انھوں نے کہا کہ حکومت سختی سے معاملات سے نمٹ رہی ہے، اسکینڈلز کی تحقیقات کے لیے ہائی لیول انکوائریز جاری ہیں۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جا رہا ہے، تعلیمی اداروں کی خرابیوں کو چھپانے کے بجائے سامنے لا رہے ہیں، فیک ویڈیوز وائرل کر کے بھی یونیورسٹیز کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مبینہ طور پر ساڑھے پانچ ہزار نازیبا ویڈیوز کا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس کی جانب سے ویڈیوز کا معاملہ دبانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ کو واقعے کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی نے اپنے تین افسروں کی گرفتاری کو سازش قرار دیا ہے، یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر ابو بکر، چیف سیکیورٹی آفیسر سید اعجاز شاہ اور ٹرانسپورٹ آفیسر الطاف کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اٹک: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو شوہر سے ملاقات کی اجازت مل گئی ، بشریٰ بی بی کو 30 منٹ ناکے پر روکنے کے ب...
10/08/2023

اٹک: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو شوہر سے ملاقات کی اجازت مل گئی ، بشریٰ بی بی کو 30 منٹ ناکے پر روکنے کے بعد جانے کی اجازت دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اٹک جیل میں قید شوہر سے ملنے کی اجازت مل گئی۔

بشریٰ بی بی کو پولیس ناکے سے جیل کی طرف جانے کی اجازت دے دی گئی ، پولیس نے بشریٰ بی بی اور وکلا کو 30 منٹ ناکے پر روکنے کے بعد جانے کی اجازت دی۔

اس سے قبل اٹک جیل کےناکےپرپولیس دستےنےبشریٰ بی بی کوروک لیا تھا ، بشریٰ بی بی سمیت تمام وکلاجیل ناکےپر کھڑے رہے جبکہ جیل کے باہر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے ہائی الرٹ ہے۔

عدالت میں پیشی کے بعد بشریٰ بی بی اور وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اٹک جیل پہنچے تھے، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی اوروکلا ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے ، ہم ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق اٹک جیل جا رہے ہیں ،ہائیکورٹ نے فیملی اور وکلاکو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی تھی۔

محکمہ قانون نے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے جو وزیراعلیٰ کو ارسال کیا جائے گا۔اے آر وائی نیوز...
10/08/2023

محکمہ قانون نے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے جو وزیراعلیٰ کو ارسال کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی گزشتہ روز تحلیل ہوگئی جس کے بعد محکمہ قانون نے سندھ اسمبلی کی تحلیل کا ڈرافٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔

مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کی آئینی مدت اتوار 13 اگست کو مکمل ہو رہی ہے تاہم اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت یہ جمعہ 11 اگست کو تحلیل کر دی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ محکمہ قانون سمری طریقہ کار کے تحت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھیجے گا اور وہ کل اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر سندھ کو ارسال کر دیں گے جن کے دستخط کرتے ہی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔

اسلام آباد: حکومت نے جاتے جاتے عوام کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی ختم کر دی۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی مدت ختم ہوتے...
10/08/2023

اسلام آباد: حکومت نے جاتے جاتے عوام کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی ختم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی مدت ختم ہوتے ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا آغاز ہو گیا ہے، بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی، گھی اور آٹا مہنگا کر دیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب نہیں ہے اور قیمت بھی 100 روپے کلو کر دی گئی ہے، حکام کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے لیے چینی 30 روپے مہنگی کی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 53 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے، بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے گھی 300 سے بڑھا کر 353 روپے کلو کر دیا گیا، آزادی پیکج کے تحت آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم آزادی پیکج کا 11 اگست سے آغاز ہوگا، چاول اور دالوں پر 25 روپے فی کلو رعایت ہوگی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین وزیر اعظم آزادی پیکج کے اہل ہوں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان دشمن قوتوں کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہی...
10/08/2023

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان دشمن قوتوں کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انھوں نے براہ راست فائرنگ اور جدید وی ٹی 4 ٹینکوں کی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف نے لانگ رینج ایس ایچ 15 آرٹلری گنوں کی شوٹنگ اور جدید آلات کی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا اورعملہ کی جنگی مہارت اور جدیدہتھیاروں پر ان کی مہارت کو سراہا۔ٹلہ فائرنگ رینج پہنچنے پر کمانڈر منگلاکور نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور اسٹرائیک کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پرجدید جنگی آلات بھی ڈسپلے کیے گئے تھے۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، پاک فوج دشمن قوتوں کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 5 سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خا...
08/08/2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 5 سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو این اے 45 کرم سے ڈی سیٹ بھی کردیا ۔

عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ ہونے کے باعث نا اہل قرار دیا گیا ہے ، عمران خان پر 5 سال تک عوامی عہدے لینے پر پابندی ہوگی ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے ہیں ، انہیں 63 ون ایچ کے تحت 5 سال کے لیے نا اہل قرار دیا جاتا ہے ۔

وزیراعظم پاکستان کے سٹریٹجک ریفامر یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے اعلان کیا ہے کہ پورے پاکستان میں تمام ریسٹورانٹس کے مینو...
08/08/2023

وزیراعظم پاکستان کے سٹریٹجک ریفامر یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے اعلان کیا ہے کہ پورے پاکستان میں تمام ریسٹورانٹس کے مینو میں کیلوریز درج کرنے کے لیے ’صحت مند غذا تندرستی سدا‘ پروجیکٹ لانچ کر دیا گیا ہے۔

سلمان صوفی نے اپنی ایک ٹویٹ میں اعلان: ’ایک صحت مند مستقبل کا آغاز، پورے پاکستان سے تمام فوڈ اتھارٹیز نے صحت مند غذا تندرستی سدا پراجیکٹ لانچ کر دیا ہے۔ تمام ریسٹورانٹس اپنے مینو میں کیلوریز لکھیں گے۔ اب عوام یہ جان سکیں گے کہ روزانہ کھانے کی کتنی مقدار ہونی چاہیئے۔ اس سے ذیابیطس اور دل کے امراض میں نمایاں کمی ہو گی۔‘

وزیر اعظم پاکستان کے سٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ نے مزید لکھا: ٹرانس فیٹ کو صرف دو فیصد تک محدود کیا جا رہا ہے۔ پیکجڈ کھانوں کی اجزا کو عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق پیکٹ پر لکھا جائے گا۔ یہ قدم ایک صحتمند پاکستان کی بنیاد بنے گا۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانے اور بچوں کو آن لائن ’بُلی انگ‘ (تنگ کرنے) سے...
08/08/2023

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانے اور بچوں کو آن لائن ’بُلی انگ‘ (تنگ کرنے) سے بچانے کے لیے دنیا بھر کے کلاس رومز میں سمارٹ فونز پر پابند عائد کی جانی چاہیے۔

اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو نے کہا کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال تعلیمی کارکردگی کو متاثر کر سکتا ہے۔

برطانوی اخبار ’گارڈین‘ کے مطابق رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زیادہ سکرین ٹائم بچوں کے جذباتی استحکام پر منفی اثر ڈالتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے پالیسی سازوں کو سوچے سمجھے بغیر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’تعلیم کی سماجی جہت‘ پر دھیان دیں۔

یونیسکو نے مزید کہا: ’وہ لوگ جو انفرادیت کو پھیلانے پر زور دیتے ہیں وہ اس بات سے ناآشنا ہیں کہ تعلیم اصل میں ہے کیا۔‘

اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سمیت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو مجموعی طور پر کبھی بھی تعلیم کے ’انسانی مرکزیت‘ پر فوقیت نہیں دینی چاہیے یا روبرو دی جانے والی تعلیم کو تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔

انسان کا شاد رہنا ایک نفسیاتی احساس ہی نہیں بلکہ اس پر سائنس بھی تجربات کرکے ان کے نتائج جاری کررہی ہے۔سائنسدان اس نتیجے...
08/08/2023

انسان کا شاد رہنا ایک نفسیاتی احساس ہی نہیں بلکہ اس پر سائنس بھی تجربات کرکے ان کے نتائج جاری کررہی ہے۔

سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ خوشی کا احساس ایک ذاتی احساس ہے جو خود انسان کے کنٹرول میں ہے۔

ہیلتھ نیوز ویب سائٹ کے مطابق روزمرہ کی زندگی میں خوشی تلاش کرنے میں مدد کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ایک بار اس تک پہنچنے کے بعد کسی شخص کی زندگی کے دیگر شعبوں جیسے کہ جسمانی صحت میں بہتری آسکتی ہے۔

ذاتی احساسات اور بیرونی اثرات
خوشی ہر فرد کے لیے ذاتی احساسات کے ایک پیچیدہ مجموعے پرمشتمل ہے اور ہر ایک کو مختلف طریقے سےاس کا تجربہ ہوتا ہے۔ عام طور پر خوشی سے مراد زندگی کے ساتھ خوشحالی اور اطمینان کی عمومی حالت ہے۔

خوشی مختلف عوامل سے بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ ذاتی تعلقات، کامیابیاں، مقصد کا احساس، صحت اور خود قبولیت خوشی کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ خوشی کے احساسات بیرونی اور اندرونی دونوں عوامل سے متاثر ہوتے ہیں، جیسے سماجی تعلقات، مالی تحفظ، ذاتی اور ذہنی اقدار وغیرہ۔ یہ ایک متحرک اور کثیر جہتی تجربہ ہے جو زندگی کے مختلف واقعات، حالات اور انفرادی تناظر سے متاثر ہو سکتا ہے۔

لاہور: ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد ریلوے کی جانب سے 6 افسران کو معطل کردیا گیا ہے، معطل افسران میں گریڈ 18 کے دو افسران ...
08/08/2023

لاہور: ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد ریلوے کی جانب سے 6 افسران کو معطل کردیا گیا ہے، معطل افسران میں گریڈ 18 کے دو افسران بھی شامل ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ آنے کے بعد ہزارہ ایکسپریس حادثے پر ایکشن لیتے ہوئے ریلوے کی جانب سے 6 افسران کو معطل کردیا گیا ہے، گریڈ 18 کے دو افسران کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے نے بتایا کہ معطل افسران میں گریڈ 18 کے ڈی ای این سکھر حافظ بدرالعارفین اور ڈیزل ورکشاپ کراچی کے گریڈ 18 کے ورکس منیجرعاطف اشفاق بھی شامل ہیں۔

نواب شاہ سے گریڈ 17 کے اے ای این مشرف مجید بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں، شہداد پور میں تعینات ریلوے انسپکٹر محمد عارف کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی ک...
08/08/2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرافضل مروت، عمیر نیازی اورنعیم حیدر پنجوتھہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی یہے۔

08/08/2023

Address

Islamabad

Telephone

+923083467788

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Global Arrow posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Global Arrow:

Share