نہ جینے کی سہولت ہے نہ مرنے کی اجازت ہے
بہت آسان ہے کہنا، مجھے تم سے محبت ہے
مجھے اُس کی، اُسے اُس کی، اُسے اُس کی ضرورت ہے
سوائے اِس مصیبت کے یہ دنیا خوبصورت ہے
غمِ ہستی ، غمِ بستی ، غمِ دوراں، غمِ ہجراں
اور اس پر بھی دھڑکنا دل کا، ہم کو اس پہ حیرت ہے
ہماری چپ کا مطلب یہ نہیں، شکوہ نہیں ہم کو
کھلا اعلان ہے یہ تو ، شکایت ہی شکایت ہے
مکر جانا ، بدل جانا ، جفا کرنا ، دغا دینا
یہ سب کچھ آ گیا تجھ کو تو پھر تیری حکومت ہے
نہ اب صیاد ہے حائل نہ میری قید ہے باقی
تو پھر زندان یہ کیونکر ، تو پھر کیسی حراست ہے
کچھ اتنا ڈوب جاتا ہے یہ ابرک ہر کہانی میں
ہر اک کردار کی وحشت لگے اپنی ہی وحشت ہے
03/07/2025
سیّد نے کربلا میں وعدے نِبھا دیئے ہیں
دِینِ مُحَمَّدیۖ کے گُلشن کِھلا دیئے ہیں
بولے حُسینؑ مولا تیری رَضا کی خاطِر
اِک ایک کَرکے مَیں نے ہِیرے لُٹا دیئے ہیں
دِینِ نبیﷺۖ پہ واری اکبرۜ نے بھی جوانی
عباس ع نے بھی اپنے بازُو کٹا دیئے ہیں
زینبۜ کے باغ میں بھی دو پُھول تھے مَہکتے
زینبۜ نے وہ بھی دونوں راہِ خُدا دیئے ہیں
زہرہۜ کے ناز پالے پُھولوں پہ سونے والے
کَربَل کی خاک میں وہ ہِیرے رُلا دیئے ہیں
اِک بچ گیا تھا غُنچہ اُس کو بھی پیش کرکے
سیّد نے جھاڑ کے یُوں دامن دِکھا دیئے ہیں
بَخشِش ہے اُس کی لازِم سیّد کے غَم میں
دو چار آنسُو رو کر جِس نے بہا دیے ہیں۔۔۔!
01/07/2025
شرافتوں میں وہ یوسف مزاج ہوتے ہیں،
تمہیں مِلاؤنگا کبھی غربت زدہ حسینوں سے!
میں سیدھی بات کا عادی ہوں، سانپ کیوں بولوں؟
میں اپنے یار نکالوں گا آستینوں سے! سب کا بھلا سب کی خیر
01/07/2025
ماشااللہ
29/06/2025
فراتِ وقتِ رواں ! دیکھ سوئے مقتل دیکھ
جو سر بلند ہے اب بھی وہ سر حسینؑ کا ہے
12/11/2024
ہمیں پرواہ نہیں زمانے کے نوابوں کی
ہمارا اپنا معیار ہے اسی میں رہتے ہیں
03/10/2024
🔰 *صبح بخیر* 🔰
اُس خالق سے محبت کرو جو تمہیں تخلیق کرکے بھولا نہیں بلکہ وہ ہر لمحہ تمہاری ضرورتوں کا بندوبست کررہا ہے اور تمہیں نئی شان سے پروان چڑھا رہا ہے!!
💖 *خوش رہیں خوشیاں بانٹیں*💖
09/09/2024
گناہ کا ترک کر دینا توبہ کی تکلیف سے زیادہ آسان ہے
27/08/2024
وہ تو بس وعدۂ دیدار سے بہلانا تھا
ہم کو آنا تھا یقیں اُن کو مُکر جانا تھا
لاکھ ٹھُکرایا ہمیں تو نے مگر ہم نہ ٹلے
تیرے قدموں سے الگ ہو کے کہاں جانا تھا
جن سے نیکی کی توقع ہو وُہی نام دھریں
ایک یہ وقت بھی قسمت میں مری آنا تھا
بے سبب ترکِ تعلق کا بڑا رنج ہوا
لاکھ رنجش سہی اِک عمر کا یارانہ تھا
نزع کے وقت تو دُشمن بھی چلے آتے ہیں
ایسے عالم میں تو ظالم تجھے آ جانا تھا
عمر جب بیت چلی تو یہ کھلا راز نصیر
حسن ناراض نہ تھا عشق کو تڑپانا تھا
سید نصیرالدین نصیرؔ
25/08/2024
❤️❤️❤️
🍃🍃🍃
_*❤️🍃👆👆 یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی دکھ یا سکھ انسان کو پہنچے !! مگر وہی جو اللہ رب العالمین نے اس کے لئے لکھ دیا ہے ،،، اور یقین رکھو اللہ تبارک و تعالی اپنے بندے کے ساتھ جو معاملہ بھی کرتے ہیں وہ اس کی بہتری کے لیے ہوتا ہے اور ایمان والوں کو تو صرف اللہ تبارک و تعالی پر ہی توکل اور یقین رکھنا چاہیے، ملاحظہ کیجئے القرآن الکریم 👇👇🍃❤️*_
_❤️🍃القرآن - سورۃ نمبر 9 التوبة🍃آیت نمبر 51🍃قُلْ لَّنۡ يُّصِيۡبَـنَاۤ اِلَّا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَـنَا ۚ هُوَ مَوۡلٰٮنَا ۚ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ۞_ *_🍃ترجمہ🍃_* _آپ کہہ دیجئے کہ ہمیں سوائے اللہ کے ہمارے حق میں لکھے ہوئے کہ کوئی چیز پہنچ ہی نہیں سکتی وه ہمارا کار ساز اور مولیٰ ہے۔ مومنوں کو تو اللہ کی ذات پاک پر ہی بھروسہ کرنا چاہئے۔🍃❤️_
🍃🍃🍃
❤️❤️❤️
25/08/2024
بددعا کبھی زبان سے نہیں دی جاتی
وہ جو آنسو پلکوں پہ اٹکا رہ جاۓ
بذات خود اک بددعا بن جاتا ہے
دوسروں کا دل دکھانے سے گریز کیجئے
23/07/2024
میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا ، انہوں نے کہا کہ جب رسول کریم ﷺ نے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا تو ان سے فرمایا کہ تم اہل کتاب میں سے ایک قوم کے پاس جا رہے ہو ۔ اس لیے سب سے پہلے انہیں اس کی دعوت دینا کہ وہ اللہ کو ایک مانیں ( اور میری رسالت کو مانیں ) جب اسے وہ سمجھ لیں تو پھر انہیں بتانا کہ اللہ نے ایک دن اور رات میں ان پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں ۔ جب وہ نماز پڑھنے لگیں تو انہیں بتانا کہ اللہ نے ان پر ان کے مالوں میں زکوٰۃ فرض کی ہے ، جو ان کے امیروں سے لی جائے گی اور ان کے غریبوں کو لوٹا دی جائے گی ۔ جب وہ اس کا بھی اقرار کر لیں تو ان سے زکوٰۃ لینا اور لوگوں کے عمدہ مال لینے سے پرہیز کرنا ۔
Be the first to know and let us send you an email when zahid.ajk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.