20/09/2026
انٹرنیٹ پر "نقاب کے پیچھے چھپی داستان جنگ" کے عنوان سے ایک تصویر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے، جس میں طنزیہ اور فکر انگیز انداز میں مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور عالمی سیاست کے نتائج کو پیش کیا گیا ہے۔
تصویر میں تحریر کے ذریعے بیان کیا گیا ہے کہ ایران کی جنگی پیش رفت کے نتیجے میں اسرائیل اور امریکہ کو نقصان اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ چین اور ایران سیاسی و سفارتی لحاظ سے مستفید ہوئے۔ تحریر میں یہ اشارہ بھی کیا گیا ہے کہ اس عالمی تلاطم کا معاشی اثر امارات پر پڑا، انڈیا کے موقف کو سبکی ہوئی، اور پاکستان میں عام عوام کے لیے پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔