Journalist Pannel

Journalist Pannel The Journalist Panel Official Group.

04/05/2026
قلم کے مزدورو ___ آزادی کا دن آ گیا ______ تین مئی عالمی یوم آزادی صحافت _____ آ گیا ___!راولپنڈی / اسلام آباد یونین آف ...
02/05/2026

قلم کے مزدورو ___ آزادی کا دن آ گیا ______ تین مئی عالمی یوم آزادی صحافت _____ آ گیا ___!

راولپنڈی / اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی کال پر اتوار 3 مئی دوپہر 12 بجے نیشنل پریس کلب کے باہر ایک عظیم الشان "آزادی صحافت" ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے_
آپ سے درخواست ہے کہ ریلی میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شریک ہو کر پاکستان میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے اپنے مقدمے کو بہتر انداز میں اقوام عالم کے سامنے لائیں_

والسلام
آصف بشیر چودھری
صدر آر آئی یو جے

09/04/2026

پی ایف یو جے کے مطالبہ پر پاکستان ریلوے نے صحافیوں کے اہلخانہ کیلئے رعایتی ٹکٹ کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی وزیز ریلوے حنیف عباسی کے شکر گزار ہیں۔
Afzal Butt Afzal Butt

07/04/2026

چلو چلو اسلام آباد ہائی کورٹ چلو۔
عزیز دوستو ! اخباری ملازمین کیلئے 9Th ویج بورڈ کی تشکیل کیلئے پی ایف یو جے، آر آئی یو جے اور اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹرز ایسو سی ایشن کی طرف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت آج 8 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔
دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے حق کیلئے عدالت پہنچنے کی کوشش کریں۔
آپکی آمد کے منتظر۔
افضل بٹ، آصف بشیر چودھری، اسد ملک۔
Afzal Butt Afzal Butt

07/04/2026
اسلام آباد(سٹی رپورٹر) پاک فلسطین فورم کا خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے29 ما...
07/03/2026

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) پاک فلسطین فورم کا خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے29 مارچ سےخیبر سے کراچی تک عوامی پر امن قافلہ اقصیٰ مارچ کا اعلان، قافلہ اقصیٰ" مارچ خیبر پاس (خیبر پختونخوا، سے شروع ہو کر پاکستان کے مختلف شہروں سے گزرتا ہوا کراچی پہنچے گا جہاں علامتی بحری سفربھی کرے گا،یہ قافلہ پاکستان کے تقریباً 20 شہروں اور اضلاع سے گزرے گا ،پاکستان غزہ پیس فورم سے علیحدگی کا اعلان کرے ، اس بات کا اعلان پاک فلسطین فورم کے سرپرست سینیٹر مشتاق احمد خان اورچیئرمین پاک فلسطین فورم وہاج احمد نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کیا،انکا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بحران بدستور شدید تر ہوتا جا رہا ہے، غزہ گورنمنٹ میڈیا آفس کے مطابق اب تک 72 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کے بعض نمائندوں کے مطابق حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ (680000 تک) ہو سکتی ہے اور نام نہاد جنگ بندی کے اعلان کے باوجود زمینی حقیقت اس کے برعکس ہے، اب تک 1700 سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جا چکی ہیں اور اسرائیلی افواج اوسطاً ہر ہفتے سات میں سے چھ دن غزہ پر حملے کرتی رہی ہیں،انسانی امداد کی رسائی بھی شدید طور پر محدود کر دی گئی ہے، روزانہ 600 امدادی ٹرکوں کی اجازت کے باوجود اقوام متحدہ کے مطابق متوقع امداد کا نصف سے بھی کم غزہ پہنچ سکا ہے، اسی دوران اسرائیل مغربی کنارے میں زمینوں پر قبضے کو قانونی شکل دینے اور فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے انتہائی سخت قوانین لانے کی تیاری بھی کر رہا ہے جس پر عالمی سطح پر شدید تشویش پائی جاتی ہے، ایران میں تقریباً دو ہزار اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 1100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک لڑکیوں کے اسکول پر حملے میں شہید ہونے والی طالبات کی بڑی تعداد بھی شامل ہیں، یہ حالیہ دہائیوں کی شدید ترین فضائی مہمات میں سے ایک ہے جس نے پورے خطے میں عدم استحکام کو بڑھا دیا ہے۔ اسی طرح لبنان میں اسرائیلی حملوں کے باعث بھی سینکڑوں افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں اور دسوں ہزار شہری اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں،یہ صور تحال خطے میں جنگ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کی خطرناک کوشش ہے،پاک فلسطین فورم نے گلوبل فلوٹیلا کی بھر پور حمایت کا اعادہ بھی کیا ،۔گلوبل فلوٹیلا کا یہ سلسلہ ایک بڑا عالمی انسانی مشن ہے جس کے اہم مقاصد غزہ پر اسرائیل کے غیر قانونی محاصرے کو چیلنج کرناخوراک، ادویات اور دیگر انسانی امداد پہنچاناتباہ حال علاقوں کی ابتدائی بحالی میں مدد دینا، عالمی سطح پر اس محاصرے کو برقرار رکھنے والی قوتوں کو بے نقاب کرنادنیا بھر کے عوام کو فلسطین کے حق میں متحرک کرنا شامل ہیںPکی کا آغاز 29 مارچ 2026 کو باب خیبر سے کیا جائے گا۔ جس کے بنیادی مقاصد یہ ہیں:فلسطین اور غزہ کے عوام کے ساتھ قومی سطح پر اظہار یکجہتیفلسطین، ایران اور لبنان کے خلاف جارحیت کے خلاف مشترکہ رد عمل. گلوبل فلوٹیلا کے مقاصد کی پاک فلسطین فورم نےحکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس قافلہ اقصیٰ کو سپورٹ کیا جائے اور اس میں لوگوں کی پر امن شمولیت کو ممکن بنایا جائے،غزہ کے محاصرے کو توڑنے اور انسانی بحران کے خاتمے کے لیے انسانی امداد کے اقدامات کو فوری طور پر تیز کیا جائے اور اس میں ریاستی سطح پر کردار ادا کیا جائے،گلوبل فلوٹیلا کی حمایت کی جائے اور فلوٹیلا کے حوالے سے غزہ چوک (سابقہ ڈی چوک) دھرنے میں سیو غزہ کمپین سے کئےگئے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان سے امدادی فلوٹیلا اور پاکستانی فلیگ کیریئر کی فراہمی ممکن بنائی جائے،حکومت پاکستان فلسطین کے مسئلے پر محض بیانات تک محدود نہ رہے بلکہ عملی اور مؤثر اقدامات اٹھائے۔ پاکستان ایک اہم مسلم اور علاقائی طاقت ہونے کے ناطے انسانی اصولوں، بین الاقوامی انصاف اور امتِ مسلمہ کے اجتماعی مفاد کے مطابق قیادت کا کردار ادا کرے۔خطے میں امن اور استحکام کے لیے امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت اور جنگی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کی جائے اور ایران کی مکمل حمایت کی جائے۔ پاکستانیوں کا مارچ برائے غزہ ایک سفر نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے ضمیر، اتحاد اور فلسطین کے ساتھ لازوال تعلق کا اظہار ہوگا۔

اسلام آباد()فاٹا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں کےطلباء کیلئےمیڈیکل میں اعلیٰ تعلی...
06/03/2026

اسلام آباد()فاٹا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں کےطلباء کیلئےمیڈیکل میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے مختص 333 نشستیں بحال کی جائیں تاکہ طلباء اپنی اعلیٰ تعلیم کا حصول یقینی بناسکیں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاٹا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء شوکت اللہ، حزب اللہ وزیر،اسد، اللہ یار، راحت اللہ و دیگر کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں (سابق فاٹا) میں اب بھی کوئی میڈیکل کالج نہیں ہےاسی وجہ سےHEC کے کوٹا سیٹوں کے علاوہ، فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کے پاس میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کا کوئی دوسرا مؤثر ذریعہ یا موقع نہیں ہے، ایچ ای سی ہر سال فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے333 نشستیں مخصوص ہیں جو کہ اس سال کم کرکے 121 کر دی گئی ہیں، جن میں سے خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) 113 نشستیں اور آزاد جموں و کشمیر 08 نشستیوں کا اعلان کیا ہے تاہم پچھلے سال KMU نے 149 نشستیں مختص کیں اور آزاد جموں و کشمیر نے 8 نشستیں مختص کیںپچھلے سال سندھ نے 68 نشستیں فراہم کیں لیکن اس سال اب تک سندھ کی جانب سے کوئی نشست فراہم نہیں کی گئی ،اسی طرح بلوچستان نے پچھلے سال 24 نشستیں مختص کی تھیںلیکن اس سال وہاں سے اب تک کوئی نشست فراہم نہیں کی گئی پنجاب ہر سال (UHS) 76 نشستیں مختص کرتا ہے تاہم UHS نے HEC کی اس پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے،UHS نے نشستیں مختص کرتے وقت معیار نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے طلباء میں شدید اختلافات پیدا ہوئے ہیں،2018 میں اس معاملے کے بارے میں ایک باقاعدہ پالیسی بنائی گئی کہ کوٹا دگنا کیا جائے گا لیکن بدقسمتی سے اس پر عمل نہیں کیا گیا،انہوں نے ایچ ای سی سے مطالبہ کیا کہ سابقہ مختص شدہ 333 نشستیں بحال کی جائیں تاکہ فاٹا اور بلوچستان کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا اپنے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھ کر ملک کے کار آمد شہری بن سکیں۔

اسلام آباد() مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ  ایران پر...
28/02/2026

اسلام آباد() مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ دراصل پورے خطے کے امن پر حملہ ہے۔ خطے کی موجودہ صورتحال نہایت سنگین ہے ، پاکستان کو فوری، واضح اور جرات مندانہ اقدامات کرنا ہوں گے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مصطفے نواز کھوکھر کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل چاہتا ہے اور ایران و دیگر مزاحمتی قوتیں اس راستے میں رکاوٹ ہیں۔ ان کے مطابق اگر تہران کو کمزور کیا گیا تو اس کے اثرات پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک تک پہنچ سکتے ہیں، انہوں نے حکومتِ پاکستان کو فوری طور پر تین اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ فوری جنگ بندی، کشیدگی کا خاتمہ اور تعلقات کو معمول پر لایا جائے تاکہ مغربی سرحد پر استحکام یقینی بنایا جا سکےملک کے اندرونی حالات کو بہتر بنایا جائے، قانون کی حکمرانی قائم کی جائے، سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور قومی و سیاسی یکجہتی کو فروغ دیا جائے تاکہ بیرونی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے،سوئم، اسرائیل اور امریکہ کی کارروائیوں کی واضح مذمت کی جائے اور ایران کے دفاع و بقا کے حق کی حمایت کی جائے، نیز عالمِ اسلام کو متحد کرنے کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کیا جائے،انہوں نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جانا چاہیے اور پاکستان کو اس ضمن میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے، اس موقع پر مصطفے نواز کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کو جذبات کے بجائے دانشمندانہ، خودمختار اور قومی مفاد پر مبنی پالیسی اختیار کرنی چاہیےانہوں نے زور دیا کہ داخلی استحکام اور علاقائی سفارتکاری ہی موجودہ بحران کا مؤثر جواب ہو سکتے ہیں رہنماؤں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں فوری جنگ بندی اور سفارتی حل کے لیے کردار ادا کرے تاکہ مزید تباہی اور عدم استحکام سے بچا جا سکے۔

Address

Journalists Panel
Islamabad
44000

Telephone

+92512604147

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Journalist Pannel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Journalist Pannel:

Shortcuts

Share

Category