
14/08/2025
اسلام آباد() پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںپرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق اسپیکر شاہ غلام قادر تھے جبکہ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ،سیکرٹری این پی سی نیئر علی ، اوورسیز پاکستانی اور چیئرمین او پی ایف گلوبل فورم یورپ کے چیئرمین سلمان گوندل ،پاکستان پریس کلب یوکے رہنماء راجہ اظہر،تاجر رہنماء خالد چوہدری، سینئر نائب صدر این پی سی شاہ محمد سمیت سینئر صحافیوں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ اس موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا،تقریب کی نظامت کے فرائض سیکرٹری نیئر علی نے سرانجام دیئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشاہ غلام قادر نے کہا کہ جس نے غلامی نہیں دیکھی اسے آزادی کا احساس نہیں ہو سکتا، آزادی کی قیمت کاکشمیروں سے ضرور پوچھیئے، جہاں آسیہ اندرابی تہاڑ جیل میں بند، یاسین ملک موت کے کوٹھڑی میں اورسید شبیر شاہ 39 برس سے جیل میں بند ہیں، ایل او سی پر مقیم لوگ شہادت قبول کر لیتے ہیں مگر اپنے گھر چھوڑ کرنہیں بھاگتے ، معرکہ حق میں کامیابی سے ہم قوم بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں، ہماری نہیں صرف ریاست کی اہمیت ہے، ہم سرخرو قوم کی طرح آگے بڑھ رہے ہیں، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے پی ایف یو جے اور ملک بھر کے صحافیوں کی طرف سے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد جس انداز میں جشن آزادی منایا جا رہا ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب ترقی کی شاہرہ پر گامزن ہو گیا ہے، نیئر علی نے کہا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے صحافی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، آج پاکستان دن بدن ترقی کر رہا ہے دعا ہے کہ ترقی کا یہ سفر ہمیشہ جاری رہے، اس پرچم تلے ہم ایک ہیں،او پی ڈی ایف فورم یورپ کے چیئرمین سلمان گوندل نے کہا کہ آج کا دن بہت خوشی کا دن ہے، اوورسیز پاکستانی رہتے تو باہر ہیں مگر انکے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان پریس کلب یوکے رہنماء راجہ اظہر نے کہا کہ 78 سال تک ہم نے یوم آزادی کو منایا ہے مگر معرکہ حق کے بعد پاکستانی افواج کی بے مثال کامیابی پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں، معروف تاجر رہنماء خالد چوہدری نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان بھارت معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کے بعد پہلا یوم آزادی ہے جسے پوری قوم بھرپور جذبے کیساتھ منا رہی ہے، این پی سی کے سینئر نائب صدر شاہ محمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،قبل ازیں پرچم کشائی کی گئی جبکہ تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔