
06/08/2023
مولانا نے آج تک اسلام کیلئے کیا کیا ہے؟
مولانا اسلام نہیں اسلام اباد کیلئے سیاست کررہے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب کی اسمبلی میں اسلام کے لئے چند قابل قدر خدمات
1)۔۔ جب مشرف دور میں آئین سے اسلامی دفعات ختم کرنے کی کوشش کی گئ تو مولانا فضل الرحمن صاحب نے ان دفعات کے تحفظ کی جنگ لڑی
2)۔۔ "سربراہ مملکت مسلمان ہوگا"
جب اس شق کو ختم کرنے کی کوشش کی گئ تو مولانا فضل الرحمن صاحب میدان میں آئے اور اس کی حفاظت کی
3)۔۔ "اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا"
جب اس شق کو آئین سے نکالنے کی کوشش کی گئ اس وقت بھی مولانا فضل الرحمن صاحب نے اس شق کی حفاظت کی تھی
4)۔۔ "وزیر اعظم مسلمان ہوگاـ"
جب اس شق کو بھی ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو اس شق کا دفاع بھی مولانا فضل الرحمن صاحب نے کیا
5)۔۔ جب قرار داد مقاصد کو ختم کرنے کی بات آئی تو مولانا فضل الرحمن صاحب میدان میں آئے اور ان کو تحفظ فراہم کیا
6)۔۔ امتناع سود کے نام سے 2006 میں جمعیت علماء اسلام کے مولانا فضل علی حقانی صاحب نے قانون سازی کی تھی
7)۔۔ جب پارلمنٹ میں توہینِ ناموس رسالت کی سزا ختم کرنے کی بات آئی تو جمعیت علماء اسلام نے صف اول کا کردار ادا کیا
8)۔۔ جب فوج کے ذریعے مدارس کے نصاب تعلیم کو بدلنے کی کوشش کی گئی اور عصری تعلیم کو لازم کیا جانے لگا
تو مولانا فضل الرحمن صاحب نے فوج کی أنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا ۔۔!
کہ تم سکولوں میں ہمارا نصاب شامل کرو ہم عصری تعلیم کو داخل کردیں گے جب وہ نہیں تو یہ کیوں
9)۔۔ جب جامعہ حقانیہ کو مجاہدین کی امداد کی آڑ میں ختم کرنے کے ناپاک عزائم سامنے آئے تو مولانا فضل الرحمن صاحب نے ان کو دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا تھا
کہ اگر ایسی جسارت کسی نے کی تو سب سے آگے مجھے پاؤ گے
10)۔۔جب مشرف نے میراتھن ریس کی کوشش کی کہ نیم برہنہ لڑکیاں اور لڑکے روڈوں پر سر عام ریس لگائیں گے
اس کو بھی جمعیت علما اسلام نے جان پر کھیل کر روکا
11)۔۔ جب پارلمنٹ میں ہم جنس پرستی کو قانونی جواز دینے کے لیے بل پیش کیا گیا تو اس کو باہر پھنک دینے والے مولانا فضل الرحمن صاحب تھے
12)۔۔ایم ایم اے دور میں شہادۃ عالمیہ کو M-A
اور شہادۃ عالیہ کو B-A کی ڈگری کے برابر قرار دیا گیا تھا
13)۔۔ ایم ایم اے ہی کے دور میں قاری حضرات کے سکیل کو 7 سے بڑھا کر 14 کر دیا گیا تھا
14)۔۔ ایم ایم اے دور میں عربی ٹیچر کی بنیادی سکیل کو 9 سے بڑھا کر 15 کر دیا گیا تھا
15)۔۔مشرف دور میں جب تحفظ حقوق نسواں کے نام سے فحاشی اور عریانی کو فروغ دینے والا بل پارلمنٹ میں پیش کیا گیا تو مولانا فضل الرحمن صاحب نے اس کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے پاؤں تلے روندا تھا
16)۔۔موجودہ قانون ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کی شقیں ختم کرنے کیلئے این جی اوز خفیہ طریقے سے ختم کرنا چاہتی تھی لیکن مولانا فضل الرحمن صاحب کی کوششوں سے اس قانون کو 24 گھنٹے کے اندر اندر بحال کر دیا گیا
من_قول