01/11/2025
سابق ایم پی اے اور رہنما جمعیت علماء اسلام محمود احمد خان بیٹنی نے کہا کہ ٹانک میں کرپشن عروج پر ہے — پانچ کروڑ روپے چھوٹے ڈیمز اور پروٹیکشن والز کے نام پر محکمہ سائل کنزرویشن سے نکال کر جیبوں میں لگائے گئے۔ منتخب نمائندوں نے رشتہ داروں کے فرضی ناموں پر رقم نکلوائی، دو سال میں کوئی ڈیم یا وال نظر نہیں آیا۔ انہوں نے نیب اور اینٹی کرپشن سے شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا اور کہا ورنہ جمعیت علماء اسلام بروقت
احتجاج کرے گی