Jawad Farooq

Jawad Farooq Agenda
1: Water, Food & Energy
2: Preparing Alpha Gen
3: Economic Stability
4 : haq baat
5: Quran

06/12/2025

‏بابری مسجد مغل کمانڈر میر باقی نے مغل سلطنت کے بانی بابر کے حکم پر 1528-29 میں ایودھیا (موجودہ اتر پردیش، بھارت) میں تعمیر کروائی تھی۔ بعد میں یہ مقام تنازعہ کا مرکز بن گیا کیونکہ ہندو گروہوں کا دعویٰ تھا کہ یہاں دیوتا رام کی جائے پیدائش ہے اور مسجد بنانے کے لیے پہلے سے موجود ایک مندر کو مسمار کر دیا گیا تھا۔ کئی صدیوں تک مسجد معمول کے مطابق چلتی رہی، البتہ نوآبادیاتی دور میں مذہبی دعوؤں پر مقامی تناؤ وقتاً فوقتاً سامنے آتا رہا۔
6 دسمبر 1992 کو انتہا پسند ہندو گروہوں کی جانب سے اسے مسمار کر دیا گیا تھا آج اس کی مسماری کا 33واں سال ہے۔

06/12/2025

‏یہ دونوں جس طرح ایک دوسرے کو ذہنی مریض بتا رہ
ہیں اس سے اور کچھ ہو نہ ہو پوری قوم ذہنی امراض کا شکار ہو جائےگی

‏‎قوم تو سالی انجوائے کررہی ہے ان کا آیک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا

06/12/2025

محترم کو شاید دوکان دار مُلاؤں نے ہی شہید کروا دیا کہ ان کو اپنی دوکانیں بند ہو جانے کا خطرہ تھا ان سے۔

آج میں خود سے کچھ نہیں لکھوں گ صرف چار منٹ اور گیارہ سیکنڈ نکال کر ان محترم عالم دین کی گفتگو سنیئے شاید آپ کو میری کہی ہوئی باتوں کی سمجھ آ جائے۔

یہ ہوتے ہیں عالمِ دین
جزاک اللہ خیرا کثیرا 😍

02/12/2025

‏1۔ کراچی کا ایک بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
2۔ اسلام آباد میں جسٹس آصف کے بچے نے دو لڑکیوں کو اپنی گاڑی کے نیچے کچل دیا
3۔ شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر دہشت گردوں نے شہید کر دئے
تین واقعات ۔ سوشل میڈیا کے تین مختلف ردعمل
سب سے خطرناک معاملہ کسی کو اہم نہیں لگتا۔

02/12/2025

‏شورش کاشمیری ایک طوائف کا انٹرویو لے رہے تھے. بے باک طوائف بولی ، ”یہاں عورت عورت نہیں شام کا اخبار ہوتی ہے. جس کے پاس طاقت ہو وہ عورت کو خرید سکتا ہے.“

شورش نے کہا ، ”حکومت کچھ نہیں کرتی ؟؟ “

وہ ہنس پڑی اور بولی ، ”آپ صحافی ہو کر انجان بنتے ہیں. حکومت کے لیے اور تھوڑے کام ہیں ؟؟ یہ اخلاقی مسئلہ ہے اور اس کا تعلق پورے معاشرے سے ہے.“

شورش نے کہا ، ”حکومت کے بھی تو کچھ فرائض ہوتے ہیں؟“

جی ہاں کیوں نہیں؟ وہ اپنے فرائض کو بڑی خوبی سے پُورا کرتی ہے. مثلاً قلعہ کی سیڑھیوں پر لیاقت علی خان نے سلامی لی تھی تو سیڑھیوں پر جو قالین بچھائے گئے تھے وہ ہمارے مکانوں سے ہی گئے تھے. جب کبھی قلعہ سے باہر یا قلعہ کے اندر کوئی سرکاری تقریب ہوتی ہے تو قالین ہمارے ہاں سے ہی جاتے ہیں.

شورش بولے ، ”اوہو یہ تو ایک خبر ہے“

طوائف بولی ، ”خبر کیسی؟ راعی کا رعایا پر حق ہوتا ہے، ہمیں تو سرکاری دنگل کے لیے بھی ٹکٹ خریدنے پڑتے ہیں“

شورش سادگی سے بولے ، “آپ لوگ انکار کیوں نہیں کر دیتے؟؟“

"خوب ! آپ بھی ہوا میں گِرہ لگا رہے ہیں. ہمیں تو بعض تھانیداروں کے مہمانوں کے لیے بستر بھی بھیجنے پڑتے ہیں ایسا نہ کریں تو ہمارا کاروبار ایک دن میں ٹھپ ہو جائے. ہم لوگ عیبوں کی گٹھڑیاں ہیں جو شخص بھی یہاں آتا ہے وہ اخلاقی چور ہوتا ہے. پولیس سے جھگڑا مول لے کر بھوکوں مرنے والی بات ہے بلکہ قید ہونے والی بات ہے"

یہ طوائف جس کی غیر معمولی متاثر کن گفتگو پڑھ کر دِل رنجیدہ ہو گیا جس کی قسمت اُسے اور اُس کے پُورے خاندان کو تقسیمِ ہند کے بعد کوٹھے پر لے آئی۔ والد پٹیالہ کے بڑے زمیندار تھے جن کے پاس تین سو بیگھے بارانی اور تین سو پینسٹھ بیگھے نہری زمین تھی.
ماں نے کیمپ میں دَم توڑا۔ اور والد کی عمر اَسی برس ہو چکی تھی۔ اُن پر یہ رَحم ہوا کہ بیچارے اُس وقت اندھے ہو گئے جب یہ کہانی جنم لے رہی تھی اور یوں اپنی بچیوں کی حالت کو دیکھنے سے معذور رہے.

خوب بولی کہ پاکستان تو خدا لایا تھا ، اِس بازار میں پیٹ لے آیا. یہاں لانے کا انتظام تو لیاقت علی خان کی بدولت اسپیشل ٹرین کے ذریعے ہوا تھا.

شورش نے طوائف سے آخری سوال کیا کہ ، ”اگر تمہیں ملک کا وزیراعظم بنا دیا جائے تو تم کیا کرو گی؟“

وہ مسکرائی اور کہا ، ”میں سب سے پہلے تمام نشے بند کر ڈالوں گی "شراب ، چرس ، بھنگ ، افیون ، چانڈو", اس لیے نہیں کہ شرعاً حرام ہے. اِس لیے کہ اُن کے استعمال سے جوان ، جوان نہیں رہتا“

شورش اور اُن کی ٹیم بے اختیار ہنسی.

طوائف بولی معاف کیجیے گا ، ”ہر قوم کی عزت اُس کے جوان ہوتے ہیں. میں دعوے سے کہہ سکتی ہوں کہ سو میں سے ستّر ، چہروں سے تو جوان ہیں لیکن اُن کی ہمتیں بُوڑھی ہو چکی ہیں.“

شورش کاشمیری کی کتاب ” اُس بازار میں" سے

01/12/2025

‏‎میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں
تمام شہر نے پہنے ہوۓ ہیں دستانے

‏لڑائی اس وقت کن موضوعات پر ہو رہی ہے؟
۱- ٹاؤن ناظم جماعت اسلامی کا تھا ، اس لیے ڈھکن اس نے نہیں لگوائے
۲- مئیر پی پی پی کا ہے ، اس لیے ذمہ داری اس کی ہے کہ کہیں ڈھکن کھلے نہ رہیں
۳-صوبائی حکومت کے زیر انتظام محکمے ریسکیو مشینری لانے اور آپریشن کرنے میں ناکام رہے۔ یہ بلاول اور زرداری کی کرپشن کا ساخشانہ ہے
۴- وفاقی حکومت صوبے کو اس کا حق دینے میں ناکام رہی۔ آخر میں یہ پی ایم ایل ن کی ناقص پلاننگ ہے۔
۵- پی ٹی آئی اور ایم کیوایم سانحے پر سیاست چمکا رہے ہیں۔ ان کو شرم آنی چاہیے۔
اس سب بیچ ملک کے اصل حکمرانوں سے کوئی سوال نہیں کر رہا۔ نہ ہی کوئی ذمہ داری لینے کو تیار ہے۔ نہ ہی کوئی شرمندہ ہے۔ نیوز اینکرز غمزدہ خاندان سے ریٹنگ اینٹھنے کے چکر میں ہیں اور ایک ماں ہے جو اب تک بے ہوش ہے
امریکی صدر ہیری ایس ٹرومین کی میز پر ایک تختی ہمیشہ موجود رہتی تھی جس پر تحریر تھا “ دی بک سٹاپس ہئیر “ یعنی کہ “ آخری ذمہ داری میری ہے “
مجھے اس شخص کی تلاش ہے جو یہ کہنے کا حوصلہ رلھتا ہو کہ “ دی بک سٹاپس ہئیر”۔ اور اگر ایسا کوئی نہیں تو مان لیجیے یہ ملک لاوارث ہے، یتیم ہے اور اس کے مقدر میں صرف تباہی ہے ۔ باقی سب حاشیہ آرائی ہے۔

01/12/2025

‏‎کچھ روز پہلے برطانوی ہند کی فوج کا ہانگ کونگ میں 1935 کے پریڈ کا وڈیو رکھا تھا۔ وہ فوجی نعرہ حیدری لگا رہے رھے، صرف افسر ان گورا تھا۔

‏جنوبی افریقہ میں سیاہ فاموں کو دہائیوں غلام بنا کر رکھنے والی فوج میں اکثریت سیاہ فام تھے۔
برطانیہ نے ایک لاکھ کے قریب فوج کے ساتھ مصر پر چڑھائی کر دی ان میں چند سو برطانوی فوجی تھے بقیہ سارے مصری اور عرب تھے۔
فرانس نے شام پر حملہ کر دیا چند ہزار ان کی فوجیں تھیں بقیہ سارے شامی فوجی تھے۔
انگلستان کی ایسٹ انڈیا کمپنی نے صرف چند ہزار فوجی لیکر پورے انڈیا پر قبضہ کرلیا باقی سب کرائے کی فوج ہندی تھی جن میں مقامی مسلمان ہندو سکھ عیسائی سب شامل تھے۔
یہ مقامی سرداروں جاگیرداروں نوابوں کی اقتدار کئ بھوک تھی یا حریف کی فوجی طاقت کا خوف لیکن دونوں صورتوں میں ان لوگوں نے حملہ آوروں کا ساتھ دیا اپنی بوٹی کیلئے پوری بھینس مروا دی۔

30/11/2025

‏ہیلو پالکی شرما جی ،یہ سب کچھ سرینڈر مودی کے شائننگ انڈیا میں ہورہا ہے 🤮
انڈیا میں ایک گاؤں میں دو بھائیوں نے ایک ہی لڑکی سے شادی کرلی..!
یہ ہر وہ کام کریں گے جو انسان کی سوچ سے باہر ہو

30/11/2025

‏یہ 1917 کی بات ہے عراق کے پہاڑوں میں برطانوی جنرل سٹانلی ماودے کا ایک چرواہے سے سامنا ہوا.
جنرل ماودے چرواہے کی طرف متوجہ ہوئے اور اپنے مترجم سے کہا ان سے کہہ دو کہ جنرل تمہیں ایک پاؤنڈ دے گا بدلے میں تمہیں اپنے کتے کو ذبح کرنا ہوگا. کتا چرواہے کے لئے بہت اہم ہوتا ہے۔ یہ اس کی بکریاں چراتا ہے ، دور گئے ریوڑ کو واپس لاتا ہے ، درندوں کے حملوں سے ریوڑ کی حفاظت کرتا ہے ، لیکن پاؤنڈ کی مالیت تو آدھا ریوڑ سے بھی زیادہ بنتی ہے چرواہے نے یہ سوچا اور اس کے چہرے پر لالچی مسکراہٹ پھیل گئی ، وہ اپنا کتا پکڑ لایا اور جنرل کے قدموں میں ذبح کر دیا. جنرل ماودے نے چرواہے سے کہا اگر تم اس کی کھال بھی اتار دو میں تمہیں ایک اور پاؤنڈ دینے کو تیار ہوں ، چرواہے نے خوشی خوشی کتے کی کھال بھی اتار دی ، جنرل ماودے نے کہا میں مزید ایک اور پاؤنڈ دینے کے لئے تیار ہوں اگر تم اس کی بوٹیاں بھی بنا دو چرواہے نے فوری یہ آفر بھی قبول کرلی۔ جنرل چرواہے کو تین پاؤنڈ دے کر جانے لگا .جنرل ماودے چند قدم آگے گئے تھے کہ اسے پیچھے سےچرواہے کی آواز سنائی دی وہ پیچھے پیچھے آرہا تھا اور کہہ رہا تھا جنرل اگر میں کتے کا گوشت کھالوں تو آپ مجھے ایک اور پاونڈ دیں گے؟
جنرل نے انکار میں سر ہلایا کہ میں تمہاری نفسیات اور اوقات دیکھنا چاہتا تھا۔ تم نے صرف تین پاؤنڈ کے لئے اپنے کتے اور انتہائی اہم دوست کو قتل کردیا اسکی کھال اتار دی ، اسکے ٹکڑے کر دیئے اور چوتھے پاؤنڈ کے لئے اسے کھانے کے لئے بھی تیار ہو ، اور یہی چیز مجھے یہاں چاہئے تھی ۔
پھر جنرل ماودے نے اپنے ساتھیوں سے مخاطب ہوئے کہ اس قوم کے لوگوں کی سوچیں یہ ہیں تمہیں ان سے خوفزدہ ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔
ڈاکٹر علی الوردی کی عربی کتاب
"لمحات اجتماعية من تاريخ العراق"
سے ماخوذ

30/11/2025

‏ہندو 3700 برسوں سے کالکی کا انتظار کررہے ہیں
بدھ مت والے 2,600 سالوں سے میتریہ کا انتظار کر رہے ہیں۔
یہودی بھی 2500 سال سے مسیحا کا انتظار کر رہے ہیں۔
عیسائی بھی قریب 2000 سالوں سے عیسیٰ کا انتظار کر رہے ہیں۔
اہلسنت بھی 1400 سال سے حضرت عیسیٰ کا انتظار کرتی ہے۔
سنی مسلمان 1300 سال سے امام مھدی کا انتظار کر رہے ہیں۔
شیعہ بھی 1080 سال سے امام مہدی کا انتظار کر رہے ہیں۔
دروز 1000 سال سے حمزہ ابن علی کا انتظار کر رہے ہیں۔
اس وقت دنیا کے زیادہ تر مذاہب ایک "نجات دہندہ" کا انتظار کررہے ہیں، جب تک یہ نجات دہندہ آکر انہیں نیکی اور تقوی کے راستے پر نہیں چلائے گا تب تک دنیا برائی سے بھری رہے گی۔ شاید اس کرہ ارض پر انسانوں کا مسئلہ یہ ہے کہ لوگ اپنے مسائل خود حل کرنے کے بجائے کسی اور سے ان مسائل کے حل کرنے کی توقع رکھے ہوئے ہیں-

‏‎ھم مسلمانوں کو انتظار نہی ھم درحقیقت
1460 سال سے تیاری کررھے روز محشر کی
اور
تیاری مقابلہ دجال کیلئے( سورہ الکہف)
ساتھ دینگے عیسی ابن مریم کا
پناہ مانگتے ھیں رب کریم کی شیطان مردود
کے شر سے جو (من الجنات والناس)
ھمارے نجات دھندہ شافع روز محشر
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ھیں

25/11/2025

‏ایک پاگل خانے میں ایک مریض سوئمنگ پول کے کنارے ٹہل رہا تھا کہ اس نے اچانک دیکھا: ایک پاگل لڑکی پول میں کود کر سیدھی تہہ تک جا پہنچی اور غائب ہوگئی۔
یہ منظر دیکھ کر وہ مریض فوراً بغیر سوچے سمجھے تالاب میں کود گیا، نیچے تک تیر کر پہنچا اور لڑکی کو پکڑ کر باہر نکال لایا۔

جب یہ بات پاگل خانے کے ڈائریکٹر تک پہنچی تو اس نے مریض کو بلایا اور کہا:
"تمہارے لیے ایک اچھی خبر ہے اور ایک بری خبر۔"

مریض نے دلچسپی سے پوچھا: "اچھی خبر کیا ہے؟"

ڈائریکٹر بولا:
"کل تم نے جس طرح ایک لڑکی کو ڈوبنے سے بچایا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ تمہارے اندر انسانی ہمدردی کے جذبات جاگ چکے ہیں اور تمہارا ذہن بھی ٹھیک کام کرنے لگا ہے۔ اس لیے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے۔"

پاگل خوشی سے اچھل پڑا:
"اچھا جی! لیکن بری خبر کیا ہے؟"

ڈائریکٹر نے افسوس سے کہا:
"جس لڑکی کی تم نے جان بچائی تھی... وہ چھت پر جا کر گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کر چکی ہے۔ اور..."

پاگل نے فوراً بات کاٹ دی:
"نہیں جناب! اس نے خودکشی نہیں کی۔ میں نے اُسے پانی سے نکال کر سوکھنے کے لیے رسی سے لٹکایا تھا۔ تو بتائیں... میں گھر کب جا سکتا ہوں؟"
ـــــــــــــــــ
میں نے اپنے دور میں کئی جانیں بچائی ہیں اور مجھے جیل میں بند کر دیا گیا ھے۔۔۔۔۔۔۔ عمران خان

24/11/2025

‏تلخ حقیقت ہے
ان ٹک ٹاکر بچیوں کے ساتھ انکا باپ ہے ۔
کیا غربت اتنی بدترین شے ہے کہ غریبوں کو حالات بدلنے کا اہک ہی طریقہ سمجھ آنے لگا ہے ۔کہ سوشل میڈیا کو ریڈ لائٹ ایریا بنا دو ۔
ہر کامیاب ٹک ٹاکر کے پیچھے اسکے شوہر ، بھائی اور باپ کا ہاتھ ہوتا ہے ۔
درجنوں ٹک ٹاکر گرلز کی وڈیوز خود انکے اپنے بھائی ، باپ اور شوہر بناتے ہیں ۔
اور اپنے ہاتھوں سے اپلوڈ کرتے ہیں ۔
ان لوگوں پر جو بھی لعن طعن کر لیں۔ بہرحال وہ آج کے عقلمند لوگ ہیں ۔ال
انہوں نے آگے بڑھنے ، امیر بننے کا ایک ہی ہنر سیکھ لیا ہے ۔
کہ پیسہ کمانے کا شارٹ کٹ محنت و مزدوری کی بجائے عورت ہی ہے ، چاہیے وہ بیٹی ہو یا بہین یا بیوی ۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jawad Farooq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jawad Farooq:

Share