
22/06/2025
📢 بریکنگ نیوز | عالمی جنگ کا خطرہ؟
💥 وہی ہوا جس کا ڈر تھا!
آج صبح دنیا ایک اور خطرناک موڑ پر پہنچ گئی جب امریکہ نے ایران کی تین نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کر دیا۔ یہ حملے ایرانی شہر اصفہان، نطنز اور فردو کے حساس نیوکلیئر تنصیبات پر کیے گئے، جنہیں ایران کے جوہری پروگرام کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔
🌍 یہ حملہ کیوں ہوا؟
ذرائع کے مطابق، امریکہ نے یہ کارروائی "دفاعی اقدام" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حالیہ راکٹ حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ لیکن عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک بہانہ ہے اور دراصل مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی بڑی کوشش کی جا رہی ہے۔
🇮🇷 ایران کا ممکنہ جواب؟
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے اور اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایرانی وزارتِ دفاع کا بیان آیا ہے کہ:
"امریکہ نے ایک بہت بڑی غلطی کر کے ہماری سرزمین پر حملے کیئے، اب بہت جلد بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔"
ایرانی صدر نے بھی خبردار کیا ہے کہ ،امریکہ نے ریڈ لائن کراس کر دی ہے" اور اب جواب سفارتی زبان میں نہیں بلکہ میزائلوں کی زبان میں دیا جائے گا۔
⚠️ خطرات کیا ہیں؟
یہ حملے خطے کو ایک بڑی جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔ اگر ایران کی جانب سے براہِ راست امریکہ یا اس کے اتحادیوں پر حملہ ہوتا ہے، تو یہ تنازع صرف مشرقِ وسطیٰ تک محدود نہیں رہے گا بلکہ دنیا کی بڑی طاقتیں جیسے روس اور چین بھی اس میں شامل ہو سکتی ہیں۔
📸 عینی شاہدین کے مطابق، اصفہان میں دھماکوں کے بعد بڑے پیمانے پر دھوئیں کے بادل دیکھے گئے اور مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ابھی تک جانی نقصان کی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، لیکن ابتدائی رپورٹس میں 40 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
🌍 ایران کے اتحادی ممالک کے ردعمل!!!
🔴 روس:
امریکی حملے کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دے کر اقوامِ متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست دے دی۔
اور روس نے خبردار کیا کہ:
ہم ہمیشہ اپنے اتحادی ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
🟡 چین:
ایران پر امریکی حملہ اشتعال انگیز اقدام ہے۔
چین نے "فوری جنگ بندی، کا مطالبہ کیا ہے، دوسری صورت امریکہ کے لیئے تباہی کن ثابت ہو سکتی ہے،
چین ایران کے دفاعی حق کو تسلیم کرتا ہے۔
🟠 شام:
صدر بشار الاسد کا اعلان:
ایران پر حملہ پورے مزاحمتی اتحاد پر حملہ ہے، اور اسکو کسی بھی صورت برداشت نہیں کر سکتے شام مکمل طور پر ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
🔵 حزب اللہ (لبنان)
حسن نصراللہ نے کہا:
اگر ایران پر حملے جاری رہے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے، امریکہ اور اسرائیل اب بھرپور جواب کے لیئے تیار رہیں۔
🟤 عراق:
عراقی ملیشیاؤں نے امریکہ کو خبردار کیا: "ہم اپنے علاقوں کو مزاحمت کے لیے کھول سکتے ہیں، ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی ہے۔
🟢 ترکی:
ترکی نے جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے امن اور مذاکرات کی اپیل کی ہے، اور او آئی سی اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔
📌 یہ بیانات ثابت کرتے ہیں کہ صورتحال اب صرف ایران اور امریکہ تک محدود نہیں رہی، بلکہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے۔