Chinar Tv

Chinar Tv Chinar Tv (Digital Media Network)

Chinar Tv (Digital Media Network) is a Pakistan | Kashmir International digital and social media network which is provide vast verity of programmer to the audience. News , Interviews, talk shows entertainment , short stories documentaries and much more will be shown on Chinar Tv (Digital Media Network) with professionalism.

کراچی - سندھ کے چوتھے بڑے شہر میرپور خاص کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا گیا ہے۔ اس موقع پر حیسکو چیف بشیر احمد کا کہنا تھا ...
25/12/2023

کراچی - سندھ کے چوتھے بڑے شہر میرپور خاص کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا گیا ہے۔
اس موقع پر حیسکو چیف بشیر احمد کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے جاری سیکیورنگ حیسکو ملازمین کی جدوجہد اور عوام کے تعاون کا یہ ثمر ہے، جس کے باعث لائن لاسسز گھٹ کر صرف 6 فیصد رہ گئے ہیں، جن پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ حیسکو چیف کا کہنا تھا کہ مستقبل میں شہر کو لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لئے مزید ٹرانسفارمرز کی تنصیب کی جائے گی، ایمرجنسی کی صورت میں ٹرالی ٹرانسفارمرز مہیا کئے جائیں گے، جب کہ صارفین لی سہولت کے لئے ون ونڈو سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

موسم سرما میں سردی سے بچنے کے لیے گھروں اور دفاتر وغیرہ میں ہیٹر کا اسعتمال عام ہو جاتا ہے، تاہم اس کے استعمال کے کچھ نق...
25/12/2023

موسم سرما میں سردی سے بچنے کے لیے گھروں اور دفاتر وغیرہ میں ہیٹر کا اسعتمال عام ہو جاتا ہے، تاہم اس کے استعمال کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔
این ڈی ٹی وی میں شائع ایک مضمون میں ہیٹر کے استعمال کے نقصانات اور احتیاطی تدابیر پر بات ہوئی ہے۔ ہیٹر کے استعمال کے نقصانات کیا ہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
خشکی
ہیٹر فضا میں خشکی کا سبب بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں جِلد خشک ہو سکتی ہے، آنکھیں خشک ہو جاتی ہیں اور گلا بھی خشک ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہیٹر سانس کی بیماری اور ناک بند ہونے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
کاربن مونوآکسائیڈ کا زہر
اگر ہیٹر کی صفائی نہیں کی جاتی اور مناسب دیکھ بھال نہیں کی جاتی تو اس سے کاربن مونو آکسائیڈ گیس خارج ہو سکتی ہے جو بے بو اور بے رنگ ہے۔ کاربن مونو آکسائیڈ کی موجودگی میں سر درد، چکر آنا اور متلی ہونے لگتی ہے۔
زیادہ گرم ہونا
اگر روم ہیٹر کا استعمال یا دیکھ بھال مناسب طریقے سے نہیں کی جاتی تو یہ جلد گرم ہوسکتا ہے اور آگ لگنے کا خطرہ بھی پیدا کر سکتا ہے۔
الرجی اور دمہ
کمرے میں موجود ہیٹرز ذرات اور الرجی کا سبب بنتے ہیں۔ یہ الرجی کو متحرک سکتے ہیں اور ان افراد میں دمے کی علامات مزید خراب کر سکتے ہیں جو پہلے ہی سے حساس ہیں۔
آنکھوں اور جلد کی جلن
روم ہیٹر کے زیادہ استعمال سے آنکھوں اور جِلد میں جلن ہو سکتی ہے۔ یہ خارش اور تکلیف کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
اندرونی آلودگی
گیس کے ہیٹر یا مٹی کے تیل کے ہیٹر گھر کے اندر سلفر ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کو فضا میں چھوڑتے ہیں جو کہ مضر صحت ہیں۔ ان سے سانس لینے میں تکلیف جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
روم ہیٹر کا استعمال کرتے وقت احتیاطی تدابیر
آگ فوراً پکڑنے والے مواد کو دور رکھیں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہیٹر کے قریب کوئی ایسی اشیا نہ ہوں جو فوراً آگ پکڑ سکتی ہیں جیسے پردے، بستر یا فرنیچر وغیرہ۔ ہیٹر اور کسی بھی چیز کے درمیان کم سے کم تین فٹ کا محفوظ فاصلہ رکھیں۔
ہیٹر کھلا نہ چھوڑیں
اگر آپ کمرے میں موجود نہ ہوں یا آپ کے سونے کا وقت ہو گیا ہو تو ہیٹر کو کبھی بھی آن نہ چھوڑیں بلکہ اس کو بند کر دیں۔
تھرموسٹیٹ یا ٹائمر کا استعمال
اگر روم ہیٹر پر تھرموسٹیٹ یا ٹائمر موجود ہے تو اس کا استعمال کریں۔ اس سے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے اور ضرورت سے زیادہ گرمی یا بجلی کے زیادہ استعمال کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔
دھواں اور کاربن مونو آکسائیڈ کے لیے ڈی ٹیکٹر کا استعمال
ہیٹر کے نزدیک ایسے آلات یا ڈی ٹیکٹر کا استعمال کریں جو دھواں اور کاربن مونو آکسائیڈ کا پتا چلا سکیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آلات کام کر رہے ہوں اور فعال ہوں۔ ڈی ٹیکٹر کو باقاعدگی سے چیک کیا کریں اور ضرورت کے مطابق بیٹریاں تبدیل کریں۔
باقاعدگی سے دیکھ بھال
روم ہیٹر کو باقاعدگی سے صاف کرنا چاہیے اور اس کی جانچ پڑتال بھی کرنی چاہیے۔ ہیٹر کو دھول مٹی سے دور رکھیں کیونکہ یہ اس کے صحیح کام کرنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

بادام سردیوں میں کھائے جانے والی مرغوب غذا ہے جسے بطور سنیک کھایا جاتا ہے۔بادام غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جس میں صحت مند...
25/12/2023

بادام سردیوں میں کھائے جانے والی مرغوب غذا ہے جسے بطور سنیک کھایا جاتا ہے۔
بادام غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جس میں صحت مند فیٹس، فائبر، پروٹین، وٹامن ای اور مگینیشیئم شامل ہوتے ہیں جنہیں کھا کر خوب فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اسی سلسلے میں این ڈی ٹی وی نے سردیوں میں بادام کھانے کے 10 فوائد بتائے ہیں، آئیے جانتے ہیں وہ کیا ہیں۔
بادام غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں
باداموں میں غذائیت بڑی مقدار میں موجود ہوتی ہے جن میں صحت مند فیٹس، فائبر، پروٹین، وٹامنز اور منرل شامل ہوتے ہیں۔ سردیوں میں بادام کھانے سے ہمارے جسم کو بھرپور مقدار میں غذائیت ملتی ہے۔
دل کی صحت بہتر ہوتی ہے
بادام میں سیچوریٹڈ فیٹ اور مونوسیچوریٹڈ فیٹس بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں جس سے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔
باداموں میں وٹامن ای بھی پائی جاتی ہے جو کہ اینٹی آکسیڈنٹس کا کام کرتا ہے اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
دماغ کو قوت ملتی ہے
بادام ایسی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جو دماغ کو قوت بخشتے ہیں۔ باداموں میں وٹامن ای، اینٹی آکسیڈنٹس اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جس کے باعث دماغ کو قوت ملتی ہے۔
قوتِ مدافعت بڑھتی ہے
باداموں میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن ای اور قوتِ مدافعت سے بھرپور غذائیت پائی جاتی ہے جس سے ہماری قوت مدافعت بڑھتی ہے۔ مضبوط قوتِ مدافعت سے سردیوں میں ہونے والی بیماریوں جیسے نزلہ اور زکام سے بچاؤ ملتا ہے۔
وزن برقرار رہتا ہے
بادام کیلوریز سے بھرپور ہوتے ہیں جن سے وزن برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ باداموں میں فائبر، پروٹین اور صحت مند فیٹس ہوتے ہیں جس سے ہمیں بے وجہ بھوک نہیں لگتی اور غیر ضروری کھانے سے نجات ملتی ہے۔
ہاضمہ بہتر ہوتا ہے
بادام میں فائبر بہت بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور قبض سے راحت ملتی ہے۔
جلد بہتر ہوتی ہے
باداموں میں وٹامن ای، اینٹی آکسیڈنٹس اور صحت مند فیٹس ہوتے ہیں جو کہ ہماری جلد کو بہتر کرتے ہیں۔ سردیوں میں باقاعدگی سے بادام کھانے سے خشکی کم ہوتی ہے، بڑھاپا جلدی نہیں آتا اور ذہنی دباؤ ٹھیک رہتا ہے جس کی وجہ سے جلد بہتر رہتی ہے۔
خون کا لیول باقاعدہ ہوتا ہے
باداموں میں خون کی سطح باقاعدہ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے کیونکہ ان میں صحت مند فیٹس، فائبر اور پروٹین کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ اگر باداموں کو باقاعدگی سے کھایا جائے تو خون کا لیول بہتر رہتا ہے۔
سوزش میں کمی ہوتی ہے
باداموں میں اینٹی آکسیڈںٹ اور صحت مند فیٹس ہوتے ہیں جن میں سوزش کش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ باقاعدگی سے بادام کھانے سے جسم کی سوزش میں کمی آتی ہے اور دل کی بیماریوں سے راحت ملتی ہے۔
توانائی بڑھتی ہے
باداموں میں صحت مند فیٹس، پروٹین اور فائبر کثرت سے پایا جاتا ہے جس سے جسم میں توانائی پیدا ہوتی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کےلیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ میلبرن میں کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں بیٹنگ اور بول...
25/12/2023

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کےلیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ میلبرن میں کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا آغاز کل سے ہوگا۔

میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔

بارش کے باعث پاکستان ٹیم کا ٹریننگ سیشن انڈور منعقد کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔

وکٹ کیپر محمد رضوان نے کیپنگ کی پریکٹس کی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے میلبرن میں شروع ہوگا۔

میزبان ٹیم کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ اس نے قومی ٹیم کو پرتھ ٹیسٹ میں یکطرفہ مقابلے میں شکست دی تھی۔

4 جون 1996 کو ایریان فائیو لانچر کی پہلی پرواز توقعات کے برعکس تھی۔ اسے آج بھی یورپی خلائی ایجنسی ایک سیاہ دن کے طور پر ...
25/12/2023

4 جون 1996 کو ایریان فائیو لانچر کی پہلی پرواز توقعات کے برعکس تھی۔ اسے آج بھی یورپی خلائی ایجنسی ایک سیاہ دن کے طور پر یاد کرتی ہے۔

بغیر عملے کے اس بڑے راکٹ پر چار قیمتی سیٹلائٹس بھی موجود تھیں مگر ٹیک آف کے 40 سیکنڈ بعد یہ اپنے راستے سے بھٹک کر دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ اس نقصان کا تخمینہ 37 کروڑ ڈالر لگایا گیا تھا۔

یہ کوئی مکینیکل فیلیئر نہیں تھا۔ نہ ہی یہ کسی سازش کے نتیجے میں تباہ ہوا بلکہ اس کی وجہ سافٹ ویئر کی ایک معمولی سی خامی تھی۔

آسان لفظوں میں یہ کہ لگاتار آن رہنے کی وجہ سے کمپیوٹر ایک بڑا ہندسہ دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوا کیونکہ اسے اس قدر بڑے نمبر کی توقع نہیں تھی اور نہ ہی یہ اسے سٹور کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

تصور کریں کہ راکٹ کا اوڈومیٹر (وہ آلہ جو مجموعی طور پر طے کیا گیا فاصلہ بتاتا ہے) زیادہ سے زیادہ 99 ہزار 999 کا نمبر ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو مگر راکٹ نے 105350 میل کا فیصلہ طے کر لیا ہو۔ ایسا ہی کچھ ایریان فائیو کے ساتھ ہوا جس میں جہاز کے کمپیوٹر میں اس قدر بڑا ہندسہ آگیا جسے وہ سٹور کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا۔

اس معمولی سی غلطی کی وجہ سے سافٹ ویئر نے کمپیوٹر کے اس حصے کا ڈیٹا استعمال کرنا شروع کردیا جس سے راکٹ کے انجن کنٹرول ہو رہے تھے۔ اس دوران بیک اپ کمپیوٹر بھی کچھ نہ کر سکا۔ اس کے نتیجے میں راکٹ بے قابو ہوا اور ایک افسوسناک انجام کو پہنچا۔

سنہ 2015 کے دوران بعض آزمائشوں سے معلوم ہوا کہ اگر بوئنگ 787 طیارے کا جنریٹر کنٹرول یونٹ لگاتار 248 دنوں تک آن رہتا ہے تو اس سے جہاز کی بجلی بند ہوسکتی ہے۔ یہاں بھی وہی مسئلہ ہے: سافٹ ویئر میں اس قدر بڑے ہندسے کو سٹور کرنے کی صلاحیت نہیں۔

’اوور فلو ایرر‘ نامی اس معمولی خامی کا حل بھی کافی سادہ ہے: سافٹ ویئر کو آن کر کے آن کرنا جس سے کمپیوٹر ری سیٹ ہوجاتا ہے اور کسی ممکنہ حادثے کو ٹالا جاسکتا ہے۔

اسی طرح ’راؤنڈنگ ایرر‘ میں کمپیوٹر ہندسوں کے حساب کتاب میں غلطی کر بیٹھتا ہے اور اسے بائنری یعنی صفر یا ایک کے ہندوں میں سٹور کر لیتا ہے۔

مثال کے طور پر ایسا تب ہوتا ہے جب ہمیں حساب کتاب میں غیرناطق عدد یا ارراشنل نمبر ملتے ہیں، جیسے پائی (جس کی ویلیو ۔۔۔3.14159265 ہوتی ہے)۔

یہاں مسئلہ یہ ہے کہ پوائنٹ کے بعد نمبر ختم نہیں ہوتے تو اس ہندسے کو راؤنڈ آف کر کے 3.142 لکھ دیا جاتا ہے۔ ایسا تب ہوتا ہے جب کچھ نمبروں کو سادہ ہندسوں میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا جسے دو بٹا تین۔ اس کی وجہ سے انھیں بائنری میں 0.667 لکھ کر راؤنڈ آف کر دیا جاتا ہے۔

اگر اس طرح حساب کتاب میں بار بار یہ خامیاں پیدا ہوتی رہیں تو اس سے بڑی مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔

بات صرف طیاروں اور راکٹوں تک محدود نہیں۔ راؤنڈنگ ایرر سے میزائل بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس کی بڑی مثالوں میں سے ایک خلیجی جنگ کے دوران سامنے آئی۔

سکود میزائل حملے کو روکنے کے لیے ایک پیٹریاٹ میزائل لانچ کیا گیا لیکن اس نے اپنے ہی ایک بیرک کو نشانہ بنا کر 26 فوجیوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کر دیا۔

اس کی وجہ ٹریکنگ سسٹم میں راؤنڈنگ ایرر تھی جس کی وجہ سے میزائل غلط سمت میں چلا گیا۔ سسٹم طویل عرصے سے آن تھا اور یہاں بھی وقت کے تعین میں غلطی ہوئی تھی۔

سافٹ ویئر کی ایسی چھوٹی چھوٹی خامیوں کو نظر انداز کرنے کے بُرے نتائج ہوسکتے ہیں تاہم صرف سافٹ ویئر کی معمولی خامی حادثات کا باعث نہیں بنتی۔ حادثات اس صورت میں بھی ہوسکتے ہیں جب آپ سافٹ ویئر کا تجربہ نہ رکھتے ہوں۔

مئی 2019 کے دوران ایک تجربہ کار ٹرین ڈرائیور ایک نئے سافٹ ویئر کی مدد سے ٹرین چلا رہا تھا۔ اسے اس نئے سافٹ ویئر کا زیادہ تجربہ نہیں تھا۔

جب ڈرائیور نے ٹرین کے کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کرنے کی کوشش کی تو غلطی سے اس کی رفتار 15 میل فی گھنٹہ بڑھ گئی اور ایک دوسری ٹرین کی ٹکر سے یہ ڈی ریل ہوگئی۔

خوش قسمتی سے اس حادثے سے کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

قائد اعظم محمد علی جناح !دنیا میں ایسی کوئ طاقت نہیں جو پاکستان کا وجود ختم کرسکے.
24/12/2023

قائد اعظم محمد علی جناح !
دنیا میں ایسی کوئ طاقت نہیں جو پاکستان کا وجود ختم کرسکے.

کینبرا:(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر زمان خان کی شاندار پرفارمنس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے،فاسٹ بائ...
24/12/2023

کینبرا:(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر زمان خان کی شاندار پرفارمنس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے،فاسٹ بائولر نے لیگ اسپنر شاداب خان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 13 ویں ایڈیشن میں سڈنی تھنڈر کی جانب سے کھیلتے ہوئے زمان خان نے ایک سیزن میں 62 وکٹیں لیکر شاداب خان کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا،انہوں نےمیلبرن اسٹارز کے خلاف اہم میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ زمان خان نے کپتان گلین میکسویل، ہلٹن کارٹ رائٹ اور جوناتھن مرلو کی وکٹیں لیں تھیں۔

میلبرن اسٹارز پہلی اننگز میں 172 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں سڈنی تھنڈر نے ہدف 18.2 اوورز میں کامیابی سے حاصل کرلیا۔زمان خان نے 6.00 کے اکانومی ریٹ سے 24 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے گذشتہ سیزن میں 61 وکٹیں حاصل کیں تھی، اس سے قبل سابق فاسٹ بولر اظہر محمود، وہاب ریاض اور حارث رؤف نے 60، 60 وکٹیں لی تھیں۔

18/06/2023

*🌙سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا🌙،عرب میڈیا*
سعودی عرب میں حج مٶرخہ 27 جون بروز منگل اور عیدالاضحیٰ 28 جون بروز بدھ ہو گی۔
*لبّیک اللّھمَّ لبّیک لبّیکَ لا شریکَ لَکَ لبّیک اِنّ الحَمدَ و النّعمتہَ لَکَ وَ المُلک لاَ شَریک لَکَ*

لاہور قلندر ملتان کو شکست دے کر لگاتار دوسری مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن بن گیا ۔
18/03/2023

لاہور قلندر
ملتان کو شکست دے کر لگاتار دوسری مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن بن گیا ۔

16/03/2023

تیمور مرزا

چکسواری آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سپیڈ سٹار زمان خان کو پاکستانی ٹیم کے سکواڈ کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ...
13/03/2023

چکسواری آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سپیڈ سٹار زمان خان کو پاکستانی ٹیم کے سکواڈ کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

حسن علی کی ٹی 20 کرکٹ میں 200 وکٹیں مکملاسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں م...
24/02/2023

حسن علی کی ٹی 20 کرکٹ میں 200 وکٹیں مکمل
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں مکمل کرلیں۔

پشاور زلمی کے خلاف ایس ایل 8 میں حسن علی نے جمی نشم کو آؤٹ کر کے یہ ہدف عبور کیا۔

خیال رہے کہ فاسٹ بولر نے 156 میچز میں 200 وکٹیں مکمل کیں۔ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے وہ 12ویں پاکستانی ہیں۔ ان سے قبل جنید خان، محمد حفیظ، عمر گل، عماد وسیم اور اظہر محمود بھی 200 یا اس سے زائد وکٹیں لے چکے ہیں۔ اس کلب میں شاداب خان، سعید اجمل، یاسر عرفات، محمد عامر، شاہد آفریدی اور سہیل تنویر بھی شامل ہیں۔

وہاب ریاض پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 405 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لے چکے ہیں۔

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chinar Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chinar Tv:

Share