Qafila e Haq

Qafila e Haq Qafila e Haq; A group of newspaper..!!

روزنامہ قافلہ حق
DAILY QAFILA E HAQ
Karachi,Lahore,Kashmir

04/08/2026

Thanks

03/08/2026
03/08/2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مصروف ترین شاہراہ، اسلام آباد ایکسپریس وے پر ایک غیر معمولی منظر دیکھنے میں آیا، جس نے ٹریفک کی روانی کو بھی متاثر کر دیا۔

سڑک کے عین وسط میں ایک سانپ اور نیولے کے درمیان ہونے والی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس انوکھے واقعے کے دوران کئی شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں روک کر اس جنگلی حیات کے تصادم کو دیکھتے رہے۔ نیولے نے سانپ پر کئی بار حملہ کیا اور اسے سڑک کے کنارے تک دھکیل دیا۔ اس واقعے نے شہریوں کو حیران کر دیا اور یہ ثابت کیا کہ اسلام آباد کی سرسبز و شاداب فضا میں جنگلی حیات کسی بھی وقت نمودار ہو سکتی ہے۔

02/08/2026

بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد سے بلند ہونے پر آج صبح 6 بجے اے سی سیکرٹریٹ کی زیر نگرانی سپل ویز کھولے گئے اور ساڑھے 5 گھنٹے تک پانی کی سطح مقررہ حد 1747 فٹ تک پہنچنے پر سپل ویز بند کر دئیے گئے اس دوران تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا گیا جبکہ نالہ میں نہانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، ریسکیو 1122، پولیس، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ ادارے بھی اس موقع پر موجود رہے

01/08/2026

اسپین اپڈیٹ,

سپین سیوٹا میں ہزاروں تارکین وطن کی آمد18 لاشیں برآمد، سپین کے وزیراعظم خود موقع پر پہنچ گئے، سرحد پر ہائی الرٹ۔

مراکش سے سپین کے علاقے سیوٹا میں غیر قانونی داخلے کی کوشش نے ایک بار پھر انسانی المیہ جنم دے دیا۔ ہزاروں افراد نے تیر کر اور سرحدی باڑ عبور کر کے سیوٹا پہنچنے کی کوشش کی۔ اس دوران کم از کم 18تارکینِ وطن سمندر میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔ ہسپانوی حکام کے مطابق یہ لاشیں سیوٹا کے ساحل سے برآمد ہوئیں، جبکہ حالیہ مہینوں میں اس راستے پر ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد تقریباً 60 تک پہنچ چکی ہے۔

ہزاروں افراد کے اچانک داخل ہونے سے سیوٹا کے مہاجر مراکز بھر گئے، سینکڑوں افراد کو کھلے آسمان تلے رات گزارنی پڑی، اور سپین نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج، اضافی پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات کر دئیے

01/08/2026

این اے 168 بہاولپور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک اقبال چنڑ انتقال کرگئے

سعودیہ کے لیے نئی پروازیں سعودی عرب کی ریاض ائیر کا 14 اگست سے سعودی دارالحکومت ریاض سے اسلام آباد کے درمیان براہِ راست ...
01/08/2026

سعودیہ کے لیے نئی پروازیں
سعودی عرب کی ریاض ائیر کا 14 اگست سے سعودی دارالحکومت ریاض سے اسلام آباد کے درمیان براہِ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ

Address

Islambad
Islamabad
04403

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qafila e Haq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category