
07/10/2025
ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ، تاش پر جواء کھیلنے والے 05 ملزمان گرفتار ،قبضہ سے مجموعی طور پر داؤ پر لگی رقم مبلغ 25 ہزار روپے ، 05 موبائل فونزاور 01 جوڑی تاش برآمد
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے ہمراہ نفری پولیس کے گزشتہ شب لنک روڈ درویش پر کاروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے ملزمان طاہر خان ولد خلیل خان سکنہ محلہ رحمان آباد چھوہر شریف، واجد محمود ولد ملک محمد یوسف سکنہ ملکپورہ ، امجد محمود ولد صادق سکنہ راولپنڈی ، احمد نواز ولد ایوب سکنہ ملکیار اور عارف اللہ ولد غفار سکنہ سکندرپور کو گرفتار کرکے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 25 ہزار روپے ، 01 جوری تاش اور 05 موبائل فون برآمد کرکے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 5GO کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا ۔