25/01/2025
گڑہی حبیب اللہ: آج آزاد کشمیر کی چوکی برارکوٹ پر تعینات کے پی پولیس کا کشمیر سے فوتگی پر جانے والوں کی گاڑی کے چالان کے بعد گاڑی موجود ایک خاتون کو تھپڑ مارنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام نے سڑک بند کر کے پولیس اہلکار کو سامنے لانے اور معافی مانگنے تک احتجاج شروع کر دیا، لگ بھگ چار گھنٹوں سے بلاک سڑک کھولنے کے لیئے ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایت پر پولیسں کے افسران نے متاثرہ خاندان سے مذاکرات کیئے، مذکورہ پولیس اہلکار کو سامنے لایا گیا، جس نے خاتون سے معافی مانگی اور اس کے بعد کشمیر روڈ ٹریفک کے لیئے بحال کر دیا گیا۔