Daily Updates Urdu

Daily Updates Urdu InQuest Pakistan New Journey With New Platform To Showcase
News . Politics. Events and Interviews Podcasts

(1)

اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود سپریم کورٹ میں تعینات لیڈی کانسٹیبل فرحانہ 4494 سکنہ بری امام نے زہریلی گولیاں کھا کر ...
13/12/2025

اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود سپریم کورٹ میں تعینات لیڈی کانسٹیبل فرحانہ 4494 سکنہ بری امام نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق خاتون کانسٹیبل بری امام کی رہاہشی ہے مکان گرائے جانے پر دل برداشتہ ہو کر چوہے مار دوائی کھا لی پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا

راولپنڈی کے بڑے آئس ڈیلر/گینگسٹر بلال عباس کو تھانہ صادق آباد کی حدود میں سی سی ڈی نے مقابلہ دوران ہلاک کر دیا گزشتہ دنو...
13/12/2025

راولپنڈی کے بڑے آئس ڈیلر/گینگسٹر بلال عباس کو تھانہ صادق آباد کی حدود میں سی سی ڈی نے مقابلہ دوران ہلاک کر دیا

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں بلال عباس ڈھوک کالا خان پل پر ایک نوجوان کا آدھا سر گنجا کر کے اسکو برہنہ ہو کر بھاگنے پر مجبور کیا

اسی طرح ایک اور ویڈیو میں بلال ایک نوجوان کو باندھ کر تشدد کرتا دکھائی دیا

پولیس مطابق بلال ڈکیتی منشیات فروشی کے سولہ مقدمات درج تھے.
بشکریہ اسرار احمد راجپوت

13/12/2025

*سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کی ہدایت پر نئی 23 رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان کر دیا*

*بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب، شبلی فراز، سہیل آفریدی، احمد خان بھچر، خالد خورشید، عالیہ حمزہ، جنید اکبر، اسد قیصر، لال چند، عامر ڈوگر شامل*

ریاست چھت دینے کے بجائے چھت چھیننے لگی 5ہزار گھر مسمار،60 ہزار متاثر،بری امام مسلم کالونی، اسلام آباد میں سی ڈی اے کا آپ...
13/12/2025

ریاست چھت دینے کے بجائے چھت چھیننے لگی 5ہزار گھر مسمار،60 ہزار متاثر،بری امام مسلم کالونی، اسلام آباد میں سی ڈی اے کا آپریشن

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے بری امام مسلم کالونی میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے دو یونین کونسلز کا علاقہ مکمل طور پر خالی کروا دیا ہے۔ اس آپریشن کے نتیجے میں تقریباً پانچ ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں جبکہ 60 ہزار سے زائد آبادی براہِ راست بے گھر یا متاثر ہوئی ہے۔

یہ صورتحال نہایت تشویشناک ہے اور متعلقہ اداروں کی توجہ اور فوری اقدامات کی متقاضی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور ضروری معاونت کو یقینی بنایا جا سکے۔

12/12/2025

اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ایک اہم موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی مشق کی گئی۔ پولیس، ڈولفن فورس، سیکیورٹی برانچ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اس مشق میں حصہ لیا۔ مشق کے دوران کچہری کے مختلف حصوں کو کلیئر کیا گیا، دہشت گرد کو قابو کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا، جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کا طریقہ بھی دکھایا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے مشق کا جائزہ لیا۔ انتظامیہ کے مطابق ایکسرسائز کے دوران سائلین اور وکلاء کا داخلہ مکمل طور پر بند رکھا گیا

: صحافیوں کو پیکا ایکٹ سے استثناء — ترمیمی بل منظورپارلیمنٹ نے پیکا ایکٹ میں اہم ترمیمی بل منظور کرتے ہوئے صحافیوں کو اس...
12/12/2025

: صحافیوں کو پیکا ایکٹ سے استثناء — ترمیمی بل منظور

پارلیمنٹ نے پیکا ایکٹ میں اہم ترمیمی بل منظور کرتے ہوئے صحافیوں کو اس قانون سے استثناء قرار دے دیا ہے۔ نئی ترمیم کے مطابق صحافیوں کے پیشہ ورانہ کام میں مداخلت، انہیں دھمکانے، تشدد کرنے یا نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

ترمیمی بل کے تحت صحافی پر کسی بھی قسم کا حملہ، دباؤ، دھمکی یا نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والا شخص 7 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کا سزاوار ہوگا۔ اس اقدام کو صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

‏90 سے زیادہ سماعتیں ہوئیں اور میں نے 3 سے 12 گھنٹے یومیہ اپنے موکل کے ساتھ بھی گزارے۔جرح میں پوچھے گئے 8000 سوالوں میں ...
12/12/2025

‏90 سے زیادہ سماعتیں ہوئیں اور میں نے 3 سے 12 گھنٹے یومیہ اپنے موکل کے ساتھ بھی گزارے۔جرح میں پوچھے گئے 8000 سوالوں میں سے 8 سوالوں کے جواب بھی ملزم کے خلاف استغاثہ کے گواہ نہیں دے پائے۔یہ کیس ہم نے سو میں سے سو نہیں بلکہ ہزار فیصد جیتا ہوا ہے تاہم یہ عدالت کا فیصلہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم اس کو اگلے فورم میں اپنا موقف رکھیں گے اور انصاف حاصل کر لیں گے۔
‏فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق کی بی بی سی سے گفتگو

12/12/2025

‏جرنل فیض نے ن لیگ ہمارے سمیت سب پارٹیوں کو ملا کر عمران خان کی حکومت گرائی۔۔_*

*_مولانا فضل الرحمان_*

11/12/2025

‏کسی سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانتے، مذاکرات والا آپشن بھی رکھتے ہیں لیکن یہ دوسرا والا تو ہے ہی، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی

11/12/2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مری میں مٹی کے تودے تلے دب کر تین مزدروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے افسوس ناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

11/12/2025

بنگلہ دیش میں عام انتخابات 12 فروری کو ہونگے

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی.سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو 14 سا...
11/12/2025

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی.

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو 14سال قید کی سزا سنادی گئی، سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت شروع ہوا ....
National Institute of Folk and Traditional Heritage-Lok Virsa لوک ورثہ ی

Address

Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Updates Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category