M News Network

M News Network Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from M News Network, Media/News Company, islamabad, Islamabad.

10/05/2026
05/05/2026

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری پریس کانفرنس کر رے ہیں

اسلام آباد() انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد کے طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کی فوری اور یقینی رجسٹریشن پاکست...
05/05/2026

اسلام آباد() انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد کے طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کی فوری اور یقینی رجسٹریشن پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کے ساتھ کی جائے،تمام فارغ التحصیل طلباء کے لیے اسلام آباد میں فوری طور پر با معاوضہ انٹرن شپ کا انتظام کیا جائے، تمام فارغ التحصیل طلباء کے لیے اسلام آباد میں فوری طور پر با معاوضہ انٹرن شپ کا انتظام کیا جائے،وقت کی پابندی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جب تک تمام مطالبات مکمل طور پر پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا،بعد ازاں مشاورت ایچ ای سی یا پریس کلب کے سامنے دھرنا دیے جانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا,اس کا اعلان خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد کے طلباءمحمد طلحہ صالح و دیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، طلباء کا مزید کہنا تھا کہ ادارے میں اس وقت چار بیچز پر مشتمل تقریبا 232 طلباء زیر تعلیم ہیں ان میں سے پہلا بیچ تقریبا پانچ ماہ قبل فارغ التحصیل ہو چکا ہے تاہم تعلیمی پروگرام مکمل کرنے کے باوجود اب تک ان طلباء کو انٹرن شپ فراہم نہیں کی گئی، مزید برآں یہ ایک نہایت تشویشناک امر ہے کہ یہ ادارہ تاحال رجسٹرڈ نہیں ہے،ہم نے اپنی تعلیم کے لیے ساڑھے چار سال کی محنت اور وقت صرف کیا، لیکن اس کے باوجود یہ اہم مسائل ابھی تک حل طلب ہیں ، انہوں نے اپنےمطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی فوری اور یقینی رجسٹریشن پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کے ساتھ کی جائے،تمام فارغ التحصیل طلباء کے لیے اسلام آباد میں فوری طور پر با معاوضہ انٹرن شپ کا انتظام کیا جائے،ہماری شرائط:وقت کی پابندی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جب تک تمام مطالبات مکمل طور پر پورے نہیں ہوتے، احتجاج جاری رہے گا،بعد ازاں مشاورت ایچ ای سی یا پریس کلب کے سامنے دھرنا دیے جانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا،کسی بھی بیرونی مداخلت یا تاخیر کے باوجود احتجاج جاری رکھا جائے گا اور مسائل کے حل تک یونیورسٹی بند رہے گی، متعلقہ حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ ان مسائل کے فوری حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

04/05/2026

بحریہ ٹاؤن میں مہنگی بجلی , پانی کی شدید قلت , مینٹیننس اور دیگر چارجز میں مسلسل اضافہ کے خلاف احتجاج

اسلام آباد ( )راولپنڈی/اسلام آباد میں واقع بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں نے مہنگی بجلی، اضافی چارجز اور مبینہ ناانصافیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ یہ مظاہرہ طاہر نہاد باجودہ کی قیادت میں بحریہ ٹاؤن ہیڈ آفس کے باہر کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مکینوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے مطالبات پیش کیے۔ بجلی کے بل غیر معمولی حد تک زیادہ ہیں مینٹیننس اور دیگر چارجز میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں شکایات کے ازالے کا مؤثر نظام موجود نہیں بجلی کے نرخ فوری کم کیے جائیں ناجائز چارجز ختم کیے جائیں رہائشیوں کے ساتھ شفاف اور منصفانہ سلوک کیا جائے ملک ریاض اور انتظامیہ کو جوابدہ بنایا جائے احتجاج کی صورتحال مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگی بجلی اور "لوٹ مار" کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاج پرامن رہا، تاہم شرکاء نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ بحریہ ٹاؤن ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ہے جہاں بجلی کی فراہمی نجی نظام کے تحت ہوتی ہے، جس کی وجہ سے نرخ اور بلنگ اکثر تنازع کا سبب بنتے ہیں۔ ماضی میں بھی ایسے مسائل پر متعدد بار احتجاج سامنے آ چکے ہیں۔ یہ احتجاج بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سہولیات سے متعلق شکایات کا نتیجہ ہے۔ اگر مسائل حل نہ کیے گئے تو آئندہ دنوں میں مزید احتجاج متوقع ہو سکتے ہیں۔

04/05/2026

اسلام آباد(ایم این این ) فورسز سکول سسٹم کی ہیڈ بشریٰ عرفان نےوزیر اعلیٰ مریم نواز ، آئی جی پنجاب اور آئی جی خیبر پختوانخوا سے اپیل کی ہےکہ ایک جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کو بنیاد بنا کر انکو حبس بے جا میں رکھنے والے پنجاب اور کے پی پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں گلزار قائد کے رہائشی محمدآفتاب خان نیازی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بشریٰ عرفان کا کہنا تھا کہ 28 اپریل کی صبح وہ گلزار قائد میں واقع اپنے سکول میں موجود تھیں کہ چار اشخاص جن میں ایک خیبر پختوانخوا کی ملیشیا کی وردی میں جبکہ تین سول کپڑوں میں ملبوس تھے دو پرائیویٹ گاڑیوں میں آئے اور انہیں کہا کہ آپ کے فون پر خلاف دس لاکھ روپے کا تقاضا کرنے کی ایف آئی آر درج ہے جس پر ہم آپکوگرفتار کرنے آئے ہیں، میرے ایف آئی آر دکھانے کا تقاضا کرنے پر انہوں نے گالم گلوچ کرنا شروع کر دی اور مجھے گھسیٹے ہوئے لے جا کر آلٹو گاڑی میں بیٹھا دیا اور دو آدمی میرے دائیں اور بائیں بیٹھ گئے میں نے انکی منتیں کیں کہ آپکے گھر میں بھی ماں بہنیں ہونگی میرے ساتھ اس طرح کا توہین آمیز سلوک نہ کریں مگر انہوں نے میرے کوئی فریاد نہ سنی اور گلزار قائد پولیس چوکی پر لے آئے اور مجھے دو گھنٹے تک باہر بیٹھائے رکھا، جس کے بعد یہ مجھے چوکی میں لے گئے اورکہتے رہے کہ آپکو ڈی آئی خان لیکر جائیں گے، یہ اہلکار مجھے شام چھ بجے تک ہراساں اور گالم گلوچ کرتے رہے اور پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے رہے جس پر ہم نے انہیں پچاس ہزار روپے آن لائن بھیجے جس کے ہمارے پاس مکمل ثبوت موجود ہیں،بشریٰ عرفان نے کہا کہ وہ ایک ماہر تعلیم ہیں اور ایک معزز گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں مگر کے پی اور پنجاب پولیس کا رویہ انکے خلاف انتہائی توہین آمیز اور جارحانہ تھا، بشریٰ عرفان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز ، آئی جی پنجاب اور آئی جی خیبر پختوانخوا سے اپیل کی ہےکہ ایک جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کو بنیاد بنا کر انکو حبس بے جا میں رکھنے والے پنجاب اور کے پی پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے، انہیں اور انکی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Address

Islamabad
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share