Chajjar News

Chajjar News Chajjar News

 #اوگی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب کی تصویری جھلکیاں
26/08/2026

#اوگی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب کی تصویری جھلکیاں

ملک کے نامور بزنس مین حنیف گوہر سواتی کی سابق ایم این اے نوابزادہ صلاح الدین سعید کی دعوت پر رہائش گاہ شیرگڑھ حویلی آمد ...
25/08/2026

ملک کے نامور بزنس مین حنیف گوہر سواتی کی سابق ایم این اے نوابزادہ صلاح الدین سعید کی دعوت پر رہائش گاہ شیرگڑھ حویلی آمد ،مختلف امور پر گفتگو کے بعد گروپ فوٹو

آیت نور کیس ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی ہمراہ سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کے پریس کانفرنس ۔ انتہاہی افسوس اور افسردہ...
25/08/2026

آیت نور کیس
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی ہمراہ سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کے پریس کانفرنس ۔
انتہاہی افسوس اور افسردہ دل کے ساتھ کہ آج معصوم بچی بچی آیت نور جوکہ میری بچی تھی ، تمام ہری پور پولیس کی بچی تھی کے دلخراش درد ناک واقعہ پر پریس کانفرنس کی جارہی ہے۔کسی بھی بچے کی گمشدگی یا اغواء کا واقع کسی ایک خاندان کے لیے دکھ کا باعث نہیں ہوتا بلکہ پورے معاشرے کا دکھ ہوتا ہے۔ مورخہ 10 اگست کو آیت نور کے والد شفیق جو کہ ایک غریب بیکری کا مزدور ہے نے اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کراوائی جس پر مقدمہ علت 361 جرم 364A درج رجسٹر ہو کر تفتیش و تلاش شروع کی گئی، گمشدہ بچی کے والدین سے ملاقات کی اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہونیکی یقین دہانی کروائی وقوعہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کا قیام عمل میں لایا ۔جس میں پولیس کے سینئر افسران ایس ایس پی انوسٹی گیشن ہریپور ، ڈی ایس پی سٹی ، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر/انوسٹی گیشن ، ایس ایچ اوز ، سٹی ،ٹی آئی پی، خانپور انچارج انوسٹی گیشن تھانہ سٹی و ٹی آئی پی کے علاوہ پہلی بار خصوصی طور پر فی میل پولیس افسران جن میں ایس پی سکیورٹی ہزارہ ریجن ، آے ایس آئی سی ٹی دی، انچارج کمپلین سیل،سمیت فی میل تفتیشی افسران پر مشتعمل ٹیم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔سی سی ٹی وی فوٹیجز ،سی ڈی ار،جیو فینسینگ اور دیگر تکنیکی شہادتیں اکھٹی کرنے کے لیے فی میل و میل افسران پر مشتمعل آئی ٹی کی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ۔واضح رہے دوران تفتیش 200 سی سی ٹی وی کے ریکارڈ حاصل کیے فوٹیجز کا تجزیہ کیا۔تفتیش سے منسلک 20 مشتبہ نمبرات کے ریکارڈ حاصل کیے جاکر تجزیے کیے گئے۔ 12 کیمرے ایسے تھے جن سے تفتیش آگے بڑھی اور بچی کے گھر سے نکالنے،لے جانے اور ملزمان کی شناخت پیدل وموٹرسائیکل کی گئی۔جن کوٹریس کر کے 3 ملزمان عثمان ولد لقمان سکنہ ماڈل ٹاؤن،قاسم ولد نثار احمد اورطلحہ ولد فرید سکنہ کانگڑہ کو گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا ۔ انتہاہی بریک بینی سے تمام ملزمان سے تفتیش کے دوران ملزم عثمان نے معصوم بچی کو اغواء اور زناء بلجبر کا اعتراف عدالت میں کیا جس کا اقبال جرم جج نے ریکارڈ کیا ۔ملزم قاسم اور طلحہ کو برائے جسمانی ریمانڈ 10 یوم عدالت میں پیش کیا گیا ۔جج صاحب نے کم عمری کے باعث ملزم طلحہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل ہری پور میں داخل کا حکم دیا جبکہ ملزم قاسم کا دو یوم کا جسمانی ریمانڈ پولیس کو دیا ۔ تفتیش کا دائرہ کار مذید وسیع کرتے ہوئے تکنیکی شواہد اور مسلسل سرچ آپریشن بھی بچی کی تلاش کےلیے کیے جن میں ایک وقت میں 400 سے زائد پویس افسران و جوانان ،ٹی ایم اے اور واسا کا سٹاف مختلف ٹیموں میں تقسیم ہو کر پورے علاقے کی سرچ کرتے تھے ۔ دوران سرچ سینئر پولیس افسران نے پورے علاقے میں نالے ، گٹر،گھاس کے گھنے ایریا، یونیورٹی آف ہریپور کے طراف میں ، کھاد فیکٹری گراؤنڈ ،پٹھان کالونی کے ملحقہ علاقوں ،خالی پلاٹ ، ویران جگہوں میں وقوعہ کے روز سے برآمدگی تک مسلسل جاری رکھے ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے واقع کا نوٹس لیا۔ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے ہریپور کا دورہ کیا ۔ تمام سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش کا انتہای باریک بینی سے جائزہ لیا ۔ڈی پی او ہریپور نے ڈی آئی جی ہزارہ کو کی گئی کی تفتیش،حاصل کی گئیں سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ملزمان کے بیانات پر باقاعدہ تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ڈی آئی جی ہزارہ نے ایت نور کے والد اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کروائی، واضح رہے اپنے تمام تفتیشی مراحل ، سرچ آپریشن اور انٹاروگیشن میں آیت نور کے والد اور رشتے داروں کو ڈی پی او ہری پور اور تفتیشی افسران نے ہمراہ رکھتے ہوئے آگاہی فراہم کی ۔ تفتیش میں کافی چیلنجز کابھی سامنا رہا کیونکہ معصوم آیت نور کے کیس میں ملوث ملزمان کم عمر تھے اور شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے براہ راست سم رجسٹریشن نہیں تھی اسلئے ان کی فیملیز اور دیگر مشکوک نمبرات کا ریکارڈ حاصل کیا جا کر ان کے تکنیکی تجزیے آئی ٹی کی ٹیم نے کیے ۔وقوعہ میں ملوث نامعلوم چوتھا ملزم حسن خان ولد سدوزئی سکنہ حال پٹھان کالونی ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ملزم کی نشاندہی پرلنک روڈ واقع یونیورسٹی روڈ نزد وئیر ہاؤس خالی پلاٹ میں انتہای گہرے،خشک اور گھاس میں چھپے ہوئے کنویں کو دریافت کر کےمعصوم بچی آیت نور کی نعش کو ریسکیور 1122 کو کو فوری طلب کرکے ان کی مدد سے ریکور کیا۔ریکوری کے تمام تر عمل کی براہ راست نگرانی ڈی پی او ہری پور اورسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کے سینئر افسران نے کی۔معصوم آیت نور کی نعش کو ڈی پی او ہری پور اور سینئر پولیس افسران نے ہمراہ ریسکیو 1122 کے ٹرامہ سنٹر ہری پور منتقل کیا جہاں پر سینئر ڈاکٹران کے پوسٹمارٹم کا عمل مکمل کر کے ایکسرے،ڈی این اے، کیڈنی،انٹیسٹائین اور تمام جسمانی سیمپل حاصل کیے جا کر تجزیے کے لیے بھجوایا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔
ہری پور پولیس ہری پور کیے علماء اکرام ، تاجر برادری ،میڈیا نمائندگان ، سول سوسائٹی، علاقہ معززین اور شرفاء کی انتہای مشکور ہے ہیں کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ۔ پٹھان کالونی اور ملحقہ علاقہ جات کے مکینون اور تاجروں کے بھی انتہاہی مشکوک ہیں نصب شدہ کیمرا جات اور سی سی ٹی وی فوٹیجز تک پولیس کی ہرممکن رسائی کی ۔ ڈی پی او ہری پور کی جانب سے شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ جن لوگوں نے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہوئے ہیں ان کو فنکشنل رکھیں اور ڈی وی ایر کو محفوظ رکھیں تاکہ ایسے ہندولناک کرائم کی صورت میں ملزمان کو کیفر کرداد تک پہنچانے میں شہادت ملے۔ ہری پور پولیس چین آف انوسٹی گیشن کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں پرعزم ہے۔

24/08/2026
ہری پور سےدو ہفتے قبل لاپتہ ہونے والی چار سالہ آیت نور کی عدم بازیابی اور ہری پور پولیس کے خلاف عوام کا احتجاج۔
23/08/2026

ہری پور سےدو ہفتے قبل لاپتہ ہونے والی چار سالہ آیت نور کی عدم بازیابی اور ہری پور پولیس کے خلاف عوام کا احتجاج۔

مانسہرہ ڈوڈیال سابق قومی کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  شاہد خان آفریدی نے معروف سماجی شخصیت محمد حنیف خان سو...
23/08/2026

مانسہرہ ڈوڈیال سابق قومی کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے معروف سماجی شخصیت محمد حنیف خان سواتی کی دعوت پر ڈوڈیال کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران شاہد آفریدی نے ایس ای ایس او ایس ویلج میں یتیم بچوں سے ملاقات کی ان کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور بچوں سے محبت اور شفقت کا اظہار کیا شاہد آفریدی نے المصطفی ہسپتال کا بھی دورہ کیا ان کے اعزاز میں پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف , سابق وفاقی وزیرنوابزادہ صلاحالدیں سعید , ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔شاہد آفریدی کی آمد پر مقامی شہریوں اور بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں ڈائریکٹر ملک اعجاز گوگا کے زیر سرپرستی ریٹائرڈ پولیس افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریبڈی ای...
03/06/2026

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں ڈائریکٹر ملک اعجاز گوگا کے زیر سرپرستی ریٹائرڈ پولیس افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب
ڈی ایس پی سرکل اوگی ملک خان آفسر ،ایس ایچ او ملک آصف کا ملک اعجازگوگا کیساتھ گروپ فوٹو
#𝐌𝐚𝐧𝐬𝐞𝐡𝐫𝐚

کوہستان لوئر میں مٹہ بانڈہ چوکی  کے قریب گلگت سے پنڈی جانے والی کار  AFB 324حادثے کا شکار ہونے سے چھ افراد جاں ب حق ہوگی...
02/06/2026

کوہستان لوئر میں مٹہ بانڈہ چوکی کے قریب گلگت سے پنڈی جانے والی کار AFB 324حادثے کا شکار ہونے سے چھ افراد جاں ب حق ہوگیے جنکا تعلق مظفر آباد خانیوال اور دیگر علاقوں سے بتایا گیا۔شناخت کا عمل جاری ہے
حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، پولیس

🌹 مہر فاؤنڈیشن سے سیلانی تک — امید، خدمت اور ایک نئی شروعات 🌹اوگی، آگرور اور گردونواح کے عوام کے لیے مہر فاؤنڈیشن صرف ای...
20/05/2026

🌹 مہر فاؤنڈیشن سے سیلانی تک — امید، خدمت اور ایک نئی شروعات 🌹
اوگی، آگرور اور گردونواح کے عوام کے لیے مہر فاؤنڈیشن صرف ایک عمارت یا ادارے کا نام نہیں تھا بلکہ یہ ایک امید، سہارا اور خدمتِ انسانیت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ کئی برسوں تک اس ادارے نے یتیم، بے سہارا اور ضرورت مند بچوں کی تعلیم، رہائش، کھانے پینے اور بنیادی ضروریات کا انتظام کیا۔ یہاں ایسے بچوں کو نہ صرف تعلیم دی گئی بلکہ ان کی تربیت، کردار سازی اور بہتر مستقبل کی بنیاد رکھنے کی بھی کوشش کی گئی۔
مہر فاؤنڈیشن سے وابستہ کئی طلباء آج زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کوئی تعلیم کے میدان میں، کوئی کاروبار میں، کوئی سرکاری و نجی اداروں میں جبکہ کئی نوجوان اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر معاشرے کا مفید حصہ بن چکے ہیں۔ اس لحاظ سے مہر فاؤنڈیشن نے خاموشی سے ایسی نسل تیار کرنے میں کردار ادا کیا جس نے اپنی زندگی بدلنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بھی مثبت اثر چھوڑا۔
جب مہر فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں محدود یا بند ہوئیں تو علاقے کے لوگوں میں تشویش اور مایوسی پیدا ہوئی۔ بعض لوگوں میں یہ تاثر بھی پیدا ہوا کہ علاقے کے لیے ایک اہم فلاحی ادارہ ختم ہو گیا، اور سوالات اٹھنے لگے کہ اس خلا کو کیسے پُر کیا جائے گا۔ کئی افراد اس بات پر افسردہ تھے کہ جو ادارہ یتیم اور غریب بچوں کی کفالت اور تعلیم کا ذریعہ تھا، وہ اب پہلے جیسا فعال نہیں رہا۔
ایسے ماحول میں اعظم خان سواتی کی جانب سے مہر فاؤنڈیشن، چھجڑ بالا کی کشادہ عمارت اور تقریباً 42 کنال قیمتی وراثتی زمین کو فی سبیل اللہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سپرد کرنے کے فیصلے کو بعض لوگ ایک نئی امید کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اگر یہاں جدید آئی ٹی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) انسٹیٹیوٹ، ہسپتال، نرسنگ ٹریننگ سنٹر اور دیگر فلاحی و تعلیمی منصوبے قائم ہوتے ہیں تو یہ مہر فاؤنڈیشن کے مشن کو ایک نئے انداز میں آگے بڑھانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
سیلانی ویلفیئر پاکستان کے مختلف شہروں میں فری آئی ٹی کورسز، جدید ٹیکنالوجی ٹریننگ، دسترخوان، راشن، صحت، تعلیم اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ اگر اسی طرز کی سہولیات اوگی اور آگرور میں بھی آتی ہیں تو نوجوانوں کو جدید تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع اپنے ہی علاقے میں میسر آ سکتے ہیں۔
اختلافِ رائے ہر معاشرے میں ہوتا ہے، لیکن جہاں علاقے، نوجوانوں، تعلیم، یتیم بچوں اور عوامی فلاح کے لیے مثبت پیش رفت کی امید ہو، وہاں دعا اور تعمیری سوچ کے ساتھ اس کے نتائج کا انتظار بھی ضروری ہے۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو شاید آنے والے وقت میں یہی جگہ ایک بار پھر ہزاروں خاندانوں کے لیے امید کا مرکز بن جائے۔
اللہ تعالیٰ مہر فاؤنڈیشن کی سابقہ خدمات کو قبول فرمائے، اس جگہ کو دوبارہ علم، خدمت اور انسانیت کا مرکز بنائے اور اس منصوبے کو علاقے کے بچوں، نوجوانوں اور عوام کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲

 #اوگی احمد شہریار خان کی پھاگ بانڈہ،پیر پٹہ،دلبوڑی، گھنیاں، کولکہ،جھنگڑ میرا،مومن آباد، قلعہ گے،تبلیغی مرکز اور اوگی با...
18/05/2026

#اوگی احمد شہریار خان کی پھاگ بانڈہ،پیر پٹہ،دلبوڑی، گھنیاں، کولکہ،جھنگڑ میرا،مومن آباد، قلعہ گے،تبلیغی مرکز اور اوگی بازار میں وفات پانے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی

Address

Oghi
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chajjar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share