26/08/2026
🚨 میانوالی اسٹیڈیم میں چوری کی واردات، پریکٹس نیٹ کا پول کاٹ کر لے جایا گیا
ضلع کونسل کے ملکیتی میانوالی اسٹیڈیم میں رات کی تاریکی میں نامعلوم چور ایم سی سی کرکٹ کلب میانوالی (رجسٹرڈ) کے پریکٹس نیٹ کا آہنی پول کاٹ کر لے گیا۔
تصاویر میں پول کو کاٹے جانے کے نشانات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ قابلِ تشویش امر یہ ہے کہ گراؤنڈ میں ضلع کونسل کے چوکیدار بھی تعینات ہیں، اس کے باوجود اس نوعیت کی چوری کی واردات کا ہونا سکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے۔
انتظامیہ ایم سی سی کرکٹ کلب میانوالی نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اور چیف آفیسر ضلع کونسل میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری اور شفاف انکوائری کرائی جائے، ذمہ دار افراد کا تعین کیا جائے اور چوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔