Prophet Way

Prophet Way All about Islam and reality

29/09/2025
Follow and Share Prophet Way
28/09/2025

Follow and Share Prophet Way

28/09/2025
26/09/2025

حضرت ابوسعید خدری ؓ فرماتے ہیں:

ہم رسول الله ﷺ کے ہمراہ تھے، آپ ﷺ کا جوتا مبارک ٹوٹ گیا، تو حضرت علی ؓ اس کو پیوند لگانے لگے، اس لئے وہ ذرا پیچھے رہ گئے. آپ ﷺ تھوڑا چلے، پھر فرمایا: "تم میں سے ایک شخص ایسا ہے جو قرآن کی تاویل پر اس طرح قتال کرے گا جیسے میں نے اس کے نزول پر قتال کیا تھا."

تو لوگ اپنے سر اونچے کرنے لگے، ان میں حضرت ابوبکر ؓ اور حضرت عمر ؓبھی تھے. حضرت ابوبکر ؓ نے پوچھا: کیا وہ میں ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نہیں. پھر حضرت عمر ؓ نے پوچھا: کیا وہ میں ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نہیں، بلکہ وہ جوتوں کو پیوند لگانے والا ہے (یعنی علی ؓ ہیں).

تو ہم حضرت علی ؓ کے پاس گئے اور ہم نے اُنہیں یہ خوشخبری سنائی، لیکن اُنہوں نے اس بات پر سر نہ اٹھایا، جیسے وہ یہ بات پہلے ہی رسول الله ﷺ سے سن چکے تھے.

المستدرک للحاكم 4621
(حبان 6937؛ مسند احمد 11309، 11795)

جنت البقیع، مدینہ منورہ میں وہ معتبر جگہ ہے جہاں وہ جلیل القدر ہستیاں آرام فرما رہی ہیں کہ جن کے نام سنتے ہی سر احترام س...
24/09/2025

جنت البقیع، مدینہ منورہ میں وہ معتبر جگہ ہے جہاں وہ جلیل القدر ہستیاں آرام فرما رہی ہیں کہ جن کے نام سنتے ہی سر احترام سے جھک جاتے ہیں۔ اس اعلی و ارفع مقام کو جنت البقیع اور بقیع الغرقد بھی کہتے ہیں۔

عربی زبان میں میں بقیع کا لفظی معنی وہ جگہ ہے کہ جہاں پر مختلف درختوں کی جڑیں یا کٹے ہوئے درختوں کی باقیات ہوں اور غرقد کا معنی عوسجہ ہے عوسجہ ایسا پودا ہوتا ہے کہ جس پر مختلف رنگ کے پھول لگتے ہیں جبکہ لغت میں بقیع اس جگہ کو کہتے ہیں کہ جہاں کوئی بھی مکان درخت سے خالی نہ ہو۔ بقیع الغرقد (جنت البقیع) میں پہلے بہت درخت ہوا کرتے تھے لیکن بعد میں یہ درخت ختم ہو گیے اور فقط بقیع کا نام باقی رہ گیا۔

مستدرک امام حاکم 11/193 کی روایت سے معلوم ہوا کہ اﷲ تعالیٰ نے اپنے رسول سیدنا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کو اس بقیع کی جگہ مسلمانوں کا قبرستان بنانے کا حکم فرمایا تھا اور یہیں سے اس جگہ یعنی بقیع قبرستان کی فضیلت کی ابتدا ہوتی ہے۔

مدینہ منورہ میں بقیع الغرقد (جنت بقیع قبرستان) کے قریب ہی تقریباً اسی مقام پر بقیع الزبیر واقع تھی جس کی تصویر میں سرخ گول نشان سے نشاندہی کی گئی ہے یہ جگہ بقیع اور موجود مسجد نبوی کے درمیان میں تھی اور اسی مقام کے نزدیک جلیل القدر صحابی رسول حضرت زید بن ثابت کا گھر بھی تھا۔

یہاں سب سے پہلے مسلمانوں نے ایک بازار قائم کیا تھا اس بازار میں بنو سلیم سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے گھوڑے، اونٹ، بھیڑ، بکریاں اور گھی لایا کرتے تھے اور زیادہ تر یہاں پر جانوروں کی ہی خرید و فروخت ہوتی تھی۔

بعض روایات میں آیا ہے کہ ماہ ربیع الاول تین ہجری میں گستاخ رسول کعب بن اشرف کو جہنم واصل کرنے کے لیے سرکار دو جہاں ﷺ نے جب حکم فرمایا تو آپ بقیع الزبیر میں تشریف فرما تھے۔
نیچے وڈیو میں عین وہ ہی مقام ہے ۔

Address

Islamabad

Telephone

+92519240024

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Prophet Way posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Prophet Way:

Share