Voice of Hazara

Voice of Hazara ہزارہ کی آواز

سابق تحصیل ممبر بوئی (ضلع ایبٹ آباد) اور جنرل کونسلر ویلج کونسل بوئی ٹو، سردار ارشد نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت ا...
26/11/2025

سابق تحصیل ممبر بوئی (ضلع ایبٹ آباد) اور جنرل کونسلر ویلج کونسل بوئی ٹو، سردار ارشد نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

شمولیتی پروگرام اسپیکر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا، جس کی قیادت اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور سابق صوبائی وزیر نزیر احمد عباسی نے کی۔

اس موقع پر اسپیکر بابر سلیم سواتی اور ایم پی اے نزیر احمد عباسی نے سردار ارشد کو پاکستان تحریکِ انصاف کے قافلے میں شمولیت پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی۔

تقریب میں یونین کونسل بوئی سے چیئرمین سردار پرویز، چیئرمین سردار زبیر یوسف، دیدل نکہ سے ملک عمر اعوان، جہانگیر اعوان، آصف الطاف، سردار بشارت، حاجی اقبال، مبارک عرفان عباسی، اعظم اشرف اور گڑھی حبیب اللہ سے یوتھ کونسلر شاہد بشیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فارم 45 سلیم عمران خان سواتی کے فارم ہاؤس انصاف سیکریٹریٹ ساندےسر پر آج پاکستان تحریک ...
26/11/2025

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فارم 45 سلیم عمران خان سواتی کے فارم ہاؤس انصاف سیکریٹریٹ ساندےسر پر آج پاکستان تحریک انصاف کے 26 نومبر کے شہداء اور اسیران کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کی قیادت ایم پی اے پی کے-36 منیر حسین لغمانی اور سلیم عمران خان سواتی کے فرزند احمد شاہ میر خان سواتی نے کی۔
تقریب میں مانسہرہ بھر سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔
حاجی بشیر صاحب ، چیئرمین خرم شہزاد خان ، چیئرمین فیاض خان صاحب،شکیل خان صاحب ،ڈاکٹر فیاض صاحب چھتر پلین ، صدر انصاف یوتھ ونگ تحصیل بفہ ڈاکٹر صلاح الدین ، سید شبیر حسین شاہ، سید مصدق شاہ ، عبدالبصیر، عمر خان سواتی ، ساجد شاہ ، 26 نومبر کےقیدی حسین خان سواتی اور دیگر تمام کارکنانِ پاکستان تحریک انصاف شامل تھے۔

“میں اپنے تمام پارلیمنٹیرینز اور پارٹی ممبران کو ہدایت دیتا ہوں کہ اب حقیقی اپوزیشن کرنے کا وقت ہے۔ اور جو ایسا نہیں کرے...
23/09/2025

“میں اپنے تمام پارلیمنٹیرینز اور پارٹی ممبران کو ہدایت دیتا ہوں کہ اب حقیقی اپوزیشن کرنے کا وقت ہے۔ اور جو ایسا نہیں کرے گا وہ اپنی سیاسی قبر کھودے گا کیونکہ عوام کی یہی آواز ہے۔ ہم نے مینڈیٹ چوری سمیت ہر ظلم پر قانونی راستے اختیار کر کے دیکھے مگر ہمیں انصاف نہیں ملا اس لیے اب ڈٹ کر اپوزیشن کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔ ان کے ساتھ آپ جتنا تعاون کریں گے یہ اتنا ہی آپ کو کچلیں گے۔”
- عمران خان

15/09/2025

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں...
15/09/2025

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں چیف ویپ خیبرپختونخوا اسمبلی و رکن صوبائی اسمبلی اکبر ایوب خان بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں صوبائی اسمبلی سے پاس شدہ قانون سازی کے مؤثر عملدرآمد اور عوامی فلاح کے لیے اس کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسپیکر نے کہا کہ اسمبلی میں منظور ہونے والے قوانین کا مؤثر نفاذ جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔

اس موقع پر اراکینِ صوبائی اسمبلی کے استحقاق اور ان کے فرائض کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ اسپیکر نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل سہولت فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

مزید برآں صوبے میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور اراکینِ اسمبلی کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسپیکر نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور اداروں کی اولین ترجیح ہے۔

چیف سیکرٹری نے اسپیکر کو یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ اسمبلی کی قانون سازی کو عملی شکل دینے اور عوامی نمائندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

15/09/2025
15/09/2025

21/05/2025
ایک برگد کا درخت اور پانچ پیپل کے درخت لگائیں۔ ہر گھر میں نیم کا پودا لگائیں، یہ قدیم طریقہ ہے۔یہ وہی قدیم اصول ہے جسے آ...
18/07/2024

ایک برگد کا درخت اور پانچ پیپل کے درخت لگائیں۔ ہر گھر میں نیم کا پودا لگائیں، یہ قدیم طریقہ ہے۔

یہ وہی قدیم اصول ہے جسے آج ہر کوئی تسلیم کر رہا ہے۔ اب سب جان گئے ہیں کہ آلودگی کا خاتمہ ضروری ہے۔

اگر دنیا کی گرمی کم ہو جائے تو سب خوش ہوں گے۔ زمین پر ایک مقدس تثلیث ہے - نیم، پیپل، اور برگد۔

گزشتہ 68 سالوں میں حکومتی سطح پر پیپل، برگد، اور نیم کے درخت لگانا بند کر دیا گیا ہے۔

پیپل کا درخت 100% کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتا ہے، برگد 80%، اور نیم 75%۔

اس کے برعکس، لوگوں نے غیر ملکی یوکلپٹس کے درخت لگانا شروع کر دیے، جو زمین کے پانی کو ختم کر دیتے ہیں۔

آج یوکلپٹس، گل موہر، اور دیگر آرائشی درختوں نے ہر جگہ قبضہ کر لیا ہے۔

جب فضا میں تازگی نہیں رہے گی تو گرمی ضرور بڑھے گی۔ اور جب گرمی بڑھے گی تو پانی بخارات بن جائے گا۔

ہر 500 میٹر پر پیپل کا درخت لگائیں، تو چند سالوں میں دنیا آلودگی سے پاک ہو جائے گی...

ویسے، میں آپ کو ایک اور معلومات دیتا ہوں...

پیپل کے پتے کا بلیڈ لمبا اور ڈنٹھ پتلا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے پتے پرسکون موسم میں بھی ہلتے رہتے ہیں اور صاف آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔

پیپل کو درختوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔

13/07/2024

خود کو بد لو گے تو ملک خود بہ خود بدلے گا

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Hazara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Hazara:

Share