Watan Urdu

Watan Digital MediaNetwork is a first Pakistan and Kashmir digital and social media network which is provide vast verity of programme to the audience. News , Interviews, talk shows entertainment , short stories documentaries and much more will be shown on Watan digital media network with professionalism...
Stay Touch with Us

17/07/2026

آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے انتخابی قافلے کو ٹائیں، ڈھلکوٹ کے علاقے بانڈی کے مقام پر روک دیا گیا، جس کے بعد وہ اپنے ساتھیوں سمیت واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ ایل اے-22 پونچھ-5، پاچھیوٹ جا رہے تھے کہ ٹائیں پل عبور کرنے کے بعد ان کے قافلے کو روک دیا گیا۔ اس دوران علاقے میں کشیدگی پیدا ہوئی اور قافلے پر پتھراؤ کیا گیا، جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

سردار تنویر الیاس کے اسٹاف کا دعویٰ ہے کہ بعد ازاں فائرنگ بھی ہوئی، جس میں تین سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے، جبکہ ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے ڈائریکٹر اسٹاف کرنل ریٹائرڈ محمد اشفاق کے مطابق سابق ایس ایس جی کمانڈو اور سردار تنویر الیاس کے ذاتی محافظ محمد آصف اس واقعے میں جاں بحق ہوگئے، جبکہ پارٹی ترجمان کا دعویٰ ہے کہ قافلے کی ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔

تاہم ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے واقعے، مبینہ فائرنگ، جانی نقصان اور دیگر دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا گیا ہے۔

14/07/2026

آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر جماعت اسلامی پاکستان کا اہم اجلاس

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی زیرِ صدارت اجلاس میں آزاد کشمیر کے حالیہ بحران کے حل کے لیے “امن جرگہ” تشکیل دے دیا گیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ امن جرگہ وزیراعظم، صدرِ مملکت، ریاستی اداروں، حکومتِ آزاد کشمیر، سیاسی و دینی قیادت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے رابطے کرکے مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر مذاکرات کا آغاز کرے، احتجاج پرامن رکھا جائے، ریاست بھی ایسا ماحول پیدا نہ کرے جو کشیدگی کا باعث بنے، اور آزاد کشمیر میں بروقت، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنائے جائیں۔

14/07/2026

مظفرآباد:

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت آزاد جموں و کشمیر میں پارٹی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور ریاستی قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں انتخابی مہم کا جائزہ لیا گیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ “پاکستان پیپلز پارٹی ہر دور میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ مسائل کا حل مذاکرات، جمہوری عمل اور عوامی نمائندگی میں ہے۔”

انہوں نے اعلان کیا کہ 27 جولائی کے انتخابات تک وہ آزاد کشمیر میں ہی موجود رہیں گے اور انتخابی مہم کی خود قیادت کریں گے۔

14/07/2026

مظفرآباد ، بلاول آمد/ وزیر تعمیراتِ عامہ سردار ضیاء القمر ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے۔

مظفرآباد آمد پر وزیر تعمیراتِ عامہ اور پیپلز پارٹی کے حلقہ وسطی سے امیدوار سردار ضیاء القمر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سردار ضیاء القمر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آزاد کشمیر میں جاری انتخابی مہم، بالخصوص ضلع باغ کے دونوں انتخابی حلقوں میں پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں اور تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے دورۂ آزاد کشمیر کے دوران انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، پارٹی رہنماؤں اور امیدواروں سے ملاقاتیں کریں گے اور مختلف سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

شرقی باغ,  مسلم لیگ (ن) اور سردار میر اکبر کے لیے بڑا سیاسی دھچکہحلقہ شرقی باغ میں مسلم لیگ (ن) کو ایک اہم سیاسی نقصان ک...
04/07/2026

شرقی باغ, مسلم لیگ (ن) اور سردار میر اکبر کے لیے بڑا سیاسی دھچکہ

حلقہ شرقی باغ میں مسلم لیگ (ن) کو ایک اہم سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ معروف کاروباری شخصیت، سابق اسٹوڈنٹ لیڈر، امیدوار قانون ساز اسمبلی شرقی باغ اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن سردار شاہد آفتاب چغتائی نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور سردار قمر الزماں کے حق میں دستبردار ہو گئے

ان کے ہمراہ ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن باغ سید افراز گردیزی بھی پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے۔ دونوں رہنماؤں کا انچارج امورِ کشمیر فریال تالپور اور وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے خیرمقدم کیا۔

اس شمولیت کو شرقی باغ کی انتخابی سیاست میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ سیاسی حلقوں کے مطابق سردار شاہد آفتاب چغتائی اور سید افراز گردیزی کی پیپلز پارٹی میں آمد سے سردار قمر الزمان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) اور سردار میر اکبر کے لیے سیاسی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ پیش رفت آنے والے انتخابات میں شرقی باغ کے سیاسی توازن پر واضح اثر ڈال سکتی ہے۔

03/07/2026
02/07/2026

آزاد کشمیر انتخابات سے قبل بڑا سیاسی دھماکہ، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل سیاسی منظرنامے میں اہم تبدیلی سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان سے اہم ملاقات کے بعد اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

شمولیت اختیار کرنے والوں میں آزاد کشمیر کے وزیر زراعت چوہدری علی شان سونی، سابق وزیر صحت انصار ابدالی اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر سردار افتخار رشید بھی شامل ہیں

01/07/2026

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

اسلام آبادآزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم آخری مرحلے می...
28/06/2026

اسلام آباد
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں فریال تالپور کی زیرِ صدارت 19 رکنی پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس کے بعد بورڈ نے اپنی حتمی سفارشات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو منظوری کے لیے ارسال کر دیں۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے آزاد کشمیر اور مہاجرین کے حلقوں سے تعلق رکھنے والے 106 امیدواروں کے انٹرویوز اور جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ امیدواروں کی سیاسی کارکردگی، عوامی مقبولیت، تنظیمی وابستگی اور انتخابی امکانات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بیشتر حلقوں کے لیے سفارشات مرتب کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تین اہم حلقوں میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کے باعث پارلیمانی بورڈ کسی ایک نام پر اتفاق نہ کر سکا، جس کے بعد ان حلقوں کا حتمی فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حلقہ تھوراڑ میں سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو موجودہ مشیر حکومت احمد صغیر سے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے سخت مقابلے کا سامنا ہے، جبکہ حلقہ وسطی باغ میں موجودہ وزیر اور نوجوان سیاستدان سردار ضیاء القمر بھی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح راج محل کے حلقے میں بھی پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھمبر کے ایک حلقے سے کوئی امیدوار پارلیمانی بورڈ کے انٹرویو میں شریک نہیں ہوا۔
پارلیمانی بورڈ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سید نیئر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان، چوہدری محمد یاسین، فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری لطیف اکبر، سردار محمد یعقوب خان، میاں عبد الوحید، سردار قمر الزمان، سردار تنویر الیاس، مخدوم سید احمد محمود، نثار احمد کھوڑو، سردار محمد عمر، سید محمد علی شاہ باچا، چوہدری ریاض، یاسر سلطان اور دیگر سینئر رہنما شامل ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے لیے مضبوط، متحرک اور قابلِ انتخاب امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیے جائیں گے تاکہ انتخابات میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں #

22/06/2026

سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

آج میں یہ گفتگو ایسے موقع پر کر رہا ہوں ، جب کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے اندر کشمیری عوام اور پاکستان کی عوام انتہائی فکر مند ہے

پاکستانی قوم کشمیر کے امن و امان اور سلامتی کیلئے فکر مند ہے۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اکابرین جناب سردار عمر عزیز ، خواجہ مہران ایڈوکیٹ، جناب شوکت نواز میر نے مجھ دستخط کرکے ے مراسلہ بھیجا ہے

انہوں کشمیر میں پیدا بحران اور کشیدہ صورتحال میں ثالثی کا کردار آدا کرنے کیلئے اپیل کی ہے

میں نے کشمیر اور پاکستان کے بہترین مفاد کیلئے مصالحتی کردار آدا کرنے کیلئے حامی بھری ہے

اس وقت کمیٹی کے لوگ دھرنہ میں بیٹھے ہے اور اگلے لائحۂ عمل کی طرف بڑھ رہے ہے

ظاہر ہے ثالثی کا کردار آدا کرنے کیلئے مجھے وقت اور مہلت درکار ہے تاکہ حکومت سے رابطہ کیا جاسکے اور مذاکرات کیلئے گفتگو کی جاسکے

اس وقت محرم الحرام کا پہلا عشرہ جو تمام مسلمانوں کیلئے مقدس اور محترم ہے اور یہ ایک حساس دن بھی ہے

ایسے موقع پر میں ضروری سمجھتا ہوں کہ کمیٹی پہلے مرحلے میں اپنے دھرنہ کو منسوخ کرے اور اگلے کسی لائحۂ عمل کی طرف نا جائے تا کہ مذاکرات کی طرف اور مسئلہ کے حل کی طرف پیش رفت کیلئے ہمیں راستہ مل سکے

دھرنہ میں موجود لوگ و انکی قیادت اور حکومت کو کسی ایک موقف پر لانے کیلئے بات چیت کو آغاز کیا جاسکے

مولانا فضل الرحمان نے دونوں فریقین سے نرم رویوں کی طرف جانے کی اپیل بھی کردی ،

مزاکرات پر آمادگی کیلئے بھی درخواست کرتا ہو،تاکہ یہ بحران حل ہوسکے۔ مولانا فضل الرحمان

میں اپیل کرتا ہو اگلے اقدامات کیلئے ماحول کو سازگار بنانے کیلئے اقدامات

میں اچھی امید کے ساتھ یہ پیغام کشمیر جوائنٹ کمیٹی اور حکومت وقت کو دینا چاہتا ہوں

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Watan Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Watan Urdu:

Shortcuts

Share