شدت پسندی نامنظور ، جنت البقیع کو تعمیر کرو: پوری دنیا میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا ماتمی احتجاج ؛شیعہ سنی ہم آواز
یوم انہدام جنت البقیع انتہا پسندی کے خاتمہ اور عالم اسلام کے آثار کی بحالی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا
پاکستان کے تمام شہروں کی طرح راولپنڈی میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ریلیاں
زندہ قومیں محسنوں کی بے توقیری نہیں کرتیں ؛ مقامات مقدسہ کی عزت رفتہ بحال کرائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ، علامہ حسین مقدسی سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی ؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جنت البقیع بحالی کی تحریک جار ی رکھیں گے
شدت پسندی اور اسلام کا کوئی جوڑ نہیں ؛ آج ساری دنیا تسلیم کر چکی ہے کہ انتہا پسندی کے پیچھے عالمی طاقتوں کا ہاتھ تھا ، علامہ مقدسی
حیدر آباد میں بی بی ماہم بنت امام موسی کاظمؑ کے مزار کی توہین کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، سربراہ ٹی این ایف جے
ایک صدی قبل صیہونیت و برطانوی سامراج کےمکروہ گٹھ جوڑ کے ذریعے عالم اسلام کی طاقت کو پارہ پارہ کیا گیا، ٹی این ایف جے
انتہا پسندی نے اسلام سمیت دنیا کے ہر مذہب کے آثار کو ملیا میٹ کیا،علامہ حسین مقدسی
انہدام جنت البقیع و جنت المعلی سے جنم لینے وا لی انتہا پسند چنگاری نے پوری دنیا کے امن کو برباد کرڈالا، علامہ قمر زیدی
دنیا کا ہرامن پسند انسان بالعموم اور ہر باغیرت مسلمان اور پاکستانی بالخصوص شدت پسندی کی بھرپور مذمت کرتا ہے، قرار داد
عالمی ادارے اور اوآئی سی شام میں نواسی رسولؐ سیدہ زینبؑ کے مزار کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، علامہ قمر زیدی
اقوام متحدہ کے 75ویں سیشن میں منطور کردہ قرارداد کے تحت جنت البقیع و جنت المعلی کی مزارات کی عظمت رفتہ بحال کرائی جائے ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
تمام امن پسند ممالک، تنظیمیں اور ادارے شدت پسندانہ سوچ کے خلاف متحدہ ہو جائیں،علامہ قمر زیدی
موسوی جونیجو معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے حکومت پاکستان مزارات مقدسہ کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے،علامہ قمر زیدی
انہدام جنت البقیع کے سانحہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر عالم ربانی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ و علامہ حسین مقدسی کو خراج تحسین
ٹی این ایف جے ریلیوں میں فلسطین و کشمیر کی صورتحال پر عالمی اداروں کی منافقت اور مسلم ممالک کی بے حسی پر شدید مذمت
ٹی این ایف جے ریلیوں میں بلوچستان میں جاری دہشت گردی کی پرزور مذمت
ازلی دشمن بھارت پاکستان پر کھلم کھلا حملہ آور ہے، ٹی این ایف جے
ہر شیعہ سنی ہر صوبہ ہر زائر ہر مزدور دہشت گردی کا نشانہ ہے، امن کیلئے سب کو متحد ہو نا ہو گا، ٹی این ایف جے
موسوی امن فارمولہ و نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے کالعدم اور شدت پسند گروہوں کا صفایا کیا جائے، ٹی این ایف جے
ٹی این ایف جے ریلیوں میں دہشت گردی سے بر سر پیکار افواج پاکستان اور سیکیورٹی فورسز سے مکمل یکجہتی
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے ذکر حسین پر پنجاب حکومت کی جانب سے عائد کردہ غیر منصفانہ ایس او پیز کی مذمت
نہ ہم اپنا عقیدہ دوسرے پر مسلط کرنا چاہتے ہیں نہ کوئی اور عقیدہ اپنے اوپر مسلط ہونے دیں گے ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
عزاداری مخالف ناجائز ایس او پیز کا خاتمہ کیا جائے ، ٹی این ایف جے
گذشتہ حکومت میں رائج کئے جانے والے متعصبانہ یکساں نصاب کا خاتمہ کیا جائے ، ٹی این ایف جے
دین و وطن کیلئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کے حکم پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، ریلیوں کا اعلامیہ
25/03/2025
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے عملی طور پر گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھول دیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
04/03/2025
راولپنڈی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی نے دھوکہ دہی سے سی ڈی اے کی ملکیت کروڑوں روپے کاپلاٹ شہری کو فروخت کر دیا ، وفاق کی ناک کے نیچے ملٹی گارڈن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا ایک اور فرڈ سامنے آگیا ، واقعات کے مطابق اسلام آباد کی ملٹی گارڈن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی نے معروف کاروباری شخصیت حسن نواز کھوکھر کو اسلام آباد کے سیکٹر F/17میں اسپتال کے لئے ایک پلاٹ فروخت کیا پلاٹ مالکان نے جب اسپتال کے نقشہ کے لئے سی ڈی اے رجوع کیا تو سی ڈی اے حکام نے انہیں بتایا کہ مذکورہ پلاٹ تو ملٹی گارڈن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی ملکیت ہی نہیں ہے جس پر متاثرہ کاروباری شخصیت نے ہائوسنگ سوسائٹی سے رجوع کیا تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا جس کے بعد حسن نواز کھوکھر نے عدالت سے رجوع کیا اور قومی اخبارات میں اشتہارات شائع کروائے، گزشتہ روز سی ڈی اے حکام جن میں ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے ممبر پلاننگ ڈاکٹر محمد خالد حفیظ، ظفر اقبال، ڈائریکٹر پلانگ اعجاز احمد شیخ ، شامل تھے حسن نواز کھوکھر سے ملاقات کر کے انہیں بتایا کہ مذکورہ پلاٹ سی ڈی اے کی ملکیت ہے جسے ملٹی گارڈن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی نے فراڈ کے ذریعے انہیں فروخت کیا ہے جسے مذکورہ ہائوسنگ فروخت کرنے کی مجاز نہ ہے حسن نواز کھوکھر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ پلاٹ مذکورہ ہائوسنگ سوسائٹی اس سے قبل چار دیگر لوگوں کو بھی فروخت کر چکی ہے ملٹی گارڈن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے پاس8 سے10 این او سی ہیں اور یہ سی ڈی اے کی اجازت سے لاکھوں لوگوں کو اربوں روپے مالیت کے پلاٹ ٹرانسفر کر رہے ہیں انہوں نے کہا جکہ سوسائٹی اور سی ڈی اے اس سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے لہذااپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے جلداز جلد انہیں ہسپتال بنانے کے لئے خرید کردہ پلاٹ کا قبضہ دیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے
24/01/2025
Mrs Mumtaz Malik
23/01/2025
20/01/2025
18/01/2025
راولپنڈی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماوں نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہی اصل سیاست ہے، مرکزی مسلم لیگ عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں، مرکزی مسلم لیگ 10 لاکھ مستحق افراد میں
ونٹر پیکج تقسیم کرچکی ہے، گلگت، چترال اور دیگر صوبوں کے دور افتاد علاقوں کے ساتھ کشمیر میں بھی ونٹر پیکج کا سلسلہ جاری ہے، خواتین اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے
وکیشنل سنٹرز بنائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمت خلق کے صدر چوہدری شفیق ورائچ، ضلعی صدر شہباز راجپوت، جنرل سیکرٹریانجینیئر مبین صدیقی
انجینیئر مبین صدیقی، خدمت خلق پنجاب کے صدر احسان اللہ منصور، راولپنڈی زون کے صدر احسان اللہ مقصود، شمالی پنجاب خدمت خلق کے ضلعی صدر وجاہت امین شیخ نے پاکستان
مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا رہنماوں نے کہا موجودہ معاشی صورتحال میں عوام کیلئے زندگی کا پہیہ چلانا مشکل ہو چکا ہے
Be the first to know and let us send you an email when Pindi ki Awaz انٹرنیشنل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.