Khooj کھوج

  • Home
  • Khooj کھوج

Khooj کھوج News, Articles، Entertainments , Explore the Beauty, Interviews, Podcast.

وڈیرہ غلام سرور موسیانی جیسے خیر خواہ شخص کا قتل اندوہناک سانحہ ہے، نوابزادہ لشکری رئیسانی ریاست اور ریاستی اداروں کے سا...
03/03/2025

وڈیرہ غلام سرور موسیانی جیسے خیر خواہ شخص کا قتل اندوہناک سانحہ ہے، نوابزادہ لشکری رئیسانی

ریاست اور ریاستی اداروں کے سالہا سال کی سازشوں، پالیسیوں،اخلاقی اقدار کو پامال کرنے کے نتیجے میں بلوچستان ایک بہت بڑی تاریخی بدامنی اور افراتفری کے دور سے گزررہا ہے

سازشوں اور نوآبادیاتی ذہنیت کے حامل چاپلوسوں سے بلوچستان کو نجات دلانے اورصوبے کو تاریخی بدحالی سے نکال کر قومی ا ہداف حاصل کرنے کیلئے ذہنی ہم آہنگی اور بامقصد منظم جدوجہد کی ضرورت ہے، بیان

سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وڈیرہ غلام سرور موسیانی جیسے خیر خواہ شخص کا قتل اندوہناک سانحہ اوربلوچستان میں ایک بڑی افراتفری اور فساد کی جانب اشارہ ہے،بلوچستان کو تاریخی بدحالی سے نکالنے اور قومی اہداف حاصل کرنے کیلئے ذہنی ہم آہنگی سے بامقصد منظم جدوجہدکی جائے اپنے جاری مذمتی بیان میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے و ڈیرہ غلام سرور موسیانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے وقت میں جب بلوچستان کے طول وعرض میں بدامنی، افراتفری ہے ایسے میں وڈیرہ غلام سرور موسیانی جیسے ایک خیر خواہ شخص کا قتل نہ صرف بلوچستان کیلئے ایک اندوہناک سانحہ ہے بلکہ بلوچستان میں ایک بڑی افراتفری اور فساد کی جانب اشارہ ہے، انہوں نے کہاکہ ریاست اور ریاستی اداروں کے سالہا سال کی سازشوں، سازشی پالیسیوں اور اخلاقی اقدار کو پامال کرنے کے نتیجے میں بلوچستان آج ایک بہت بڑی تاریخی بدامنی اور افراتفری کے دور سے گزررہا ہے، بلوچستان میں سماجی، سیاسی، طبقاتی تقسیم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تاریخی بدحالی سے صوبے کو نکالنے اور قومی ا ہداف حاصل کرنے کیلئے ذہنی ہم آہنگی اور بامقصد منظم جدوجہد کی ضرورت ہے صوبے کی حقیقی، سیاسی و قبائلی قیادت، طالب علم، اساتذہ اور لوگوں کی اجتماعی اور انفرادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ذاتی مفاد کو قومی مفاد کیلئے قربان کرتے ہوئے صوبے کو درپیش حالات سے نکالنے کیلئے اپنا اپنا کردارادا کریں تاکہ سازشوں اور نوآبادیاتی ذہنیت کے حامل چاپلوسوں سے بلوچستان کو نجات مل سکے اور بلوچستان کے لوگ اپنے حقیقی اور باقار آئندہ کا تعین کرسکیں۔

09/02/2025
ڈپٹی کمشنر اوستا محمد جلیل احمد صاحب کے ساتھ  نوجوانوں کی فلاحی تنظیم دی فیوچر آرگنائزیشن بلوچستان رجسٹرڈ کے چئیرمین نعی...
25/09/2024

ڈپٹی کمشنر اوستا محمد جلیل احمد صاحب کے ساتھ نوجوانوں کی فلاحی تنظیم دی فیوچر آرگنائزیشن بلوچستان رجسٹرڈ کے چئیرمین نعیم بلوچ کی ملاقات ڈپٹی کمشنر اوستا محمد کو کسی بھی قسم کی ایمر جنسی میں تنظیم کی "ٹیم فیوچر رضاکاروں" کی ممکنہ طور پر انتظامیہ کی مدد کی یقین دہانی کرائی اور آرگنائزیشن کے آئین منشور اور مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر اوستا محمد نے مثبت کاموں پر آرگنائزیشن کی ٹیم کو سراہا اور اوستامحمد کے نوجوانوں کی فلاح بہبود کے لئیے مثبت اقدامات میں تمام ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انتظامیہ روز اول سے تمام مثبت اقدامات کو سراہتی آرہی ہے آگے بھی اپنی بھر پور طریقے سے مثبت اقدامات کی حمایت اور انکی حوصلہ افزائی کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گے۔مزید جلد ضلع میں نوجوانوں کے لئیے یوتھ کانفرنس کے انعقاد پر بھی گفتگو ہوئی۔ آخر میں چئیرمین نعیم بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی نے آرگنائزیشن کے مثبت اقدامات پر سراہایا اور ہر فورم پر مدد کی یقین دہانی کرائی جسکا خیر مقدم کرتے ہیں۔

قلات۔بی ایس او (پجار حقیقی) کے مرکزی چئیرمین نعیم بلوچ سابقہ سینیٹر سید اکبر شاہ سے انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فا...
07/09/2024

قلات۔بی ایس او (پجار حقیقی) کے مرکزی چئیرمین نعیم بلوچ سابقہ سینیٹر سید اکبر شاہ سے انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔

فارم 47 والے منت کرکے سیٹ جیتے پیسے دئیے اور ایک سردار اختر جان مینگل نے 65 ہزار ووٹ لیکر عوامی نمائدہ تھا سیٹ چھوڑدی یہ...
04/09/2024

فارم 47 والے منت کرکے سیٹ جیتے پیسے دئیے اور ایک سردار اختر جان مینگل نے 65 ہزار ووٹ لیکر عوامی نمائدہ تھا سیٹ چھوڑدی یہ چھوٹی بات نہیں کوئی چپراسی کی نوکری سے تو مستعفی ہوکر دکھائے سلام کرونگا۔ نعیم بلوچ مرکزی چئیرمین بی ایس او (پجار حقیقی)

02/09/2024

جنگ نیوز پیپر کا بلوچستان بھر میں بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ مرکزی ترجمان بی ایس او (پجار حقیقی)

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار حقیقی) سائنس کالج کوئٹہ میں اچانک آگ لگنے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ مرکزی چئیرمی...
02/09/2024

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار حقیقی) سائنس کالج کوئٹہ میں اچانک آگ لگنے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ مرکزی چئیرمین نعیم بلوچ

بی ایس او(پجار حقیقی ) کے مرکزی چئیرمین نے سائنس کالج کو اچانک آگ لگنے پر تشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائنس کالج قدیمی درس گاہ اس کا یوں اچانک جل کر راکھ ہونا حکومت بلوچستان کے ذمہ داران کے لئیے سوالیہ نشان ہے بیان میں کہا کہ سائنس کالج سے سینکڑوں طلباء و طالبات کا مستقبل جڑا ہے فوری طور پر شفاف تحقیقات ہونی چاہیے کہ آخر اس دوران چوکیدار کہاں تھے آگ کیسے لگی اور حقائق کیا ہمیں تو خدشہ ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت یہ کھیل کھیلا جارہا ہے جسکی کسی صورت اجازت نہیں دینگے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khooj کھوج posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khooj کھوج:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share