
09/08/2025
نوشہرہ کینٹ کے علاقے وتڑ میں خواجہ سراء کے ڈانس پروگرام کے دوران گولیاں چل گئی۔ پولیس کے مطابق خواجہ سراء کو ساتھ لے جانے پر نشے میں دھند ملزمان کاشف خان اور آفاق میں گرماگرمی مسلح تصادم میں تبدیل۔
نشے میں دھند دوستوں میں بیچ بچاو کروانے والا 22 سالہ نوجوان یاسر علی گولیاں لگنے سے موقعہ پر جاں بحق ہو گیا۔
دونوں ملزمان کاشف خان اور آفاق فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔