Friends Tv

Friends Tv Media News company

*کھلی کچہری تھانہ ڈوہمن*ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کل مورخہ 15اگست 2025 بعداز نماز جمعہ تھانہ ڈوہمن ...
14/08/2025

*کھلی کچہری تھانہ ڈوہمن*

ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کل مورخہ 15اگست 2025 بعداز نماز جمعہ تھانہ ڈوہمن میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے جائز مسائل کے سلسلہ میں ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کے پیش ہو سکتے ہیں، تمام پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ممبران کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

معرکہ حق کے ہیرو جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مقررینتلہ گنگ (ارشد اعوان) میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کے زیراہتما...
14/08/2025

معرکہ حق کے ہیرو جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مقررین

تلہ گنگ (ارشد اعوان) میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ صفدر شبیر نے ایم پی اے فلک شیر اعوان کے ہمراہ سبز ہلالی پرچم کو لہرا کر تقریب کا آغاز کیا، میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں جشن آزادی کی مناسبت سے رنگ رنگ تقریب کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے اس موقع پر ڈی ایس پی یاسر مطلوب کیانی، سی او میاں انیس، تحصیلدار عبد الرشید اعوان، نائب تحصیلدار غلام حسین، کامران انصاری، محمد نعمان ایس ڈی او جنگلات، ڈاکٹر ذیشان ایم ایس سٹی ہسپتال، ارشد اعوان مرجان صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس ڈسٹرکٹ تلہ گنگ، شیخ محسن قیوم جیو نیوز، چیئرمین راجہ محمد عدیل اور نائب صدر قیصر عباس جعفری سمیت تاجروں ڈاکٹر اور بچوں کے ساتھ معززین شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ نے ایم پی اے فلک شیر اعوان کے ہمراہ کیک کاٹا اور پودا لگا کر شجر کاری کا آغاز کیا، میونسپل آفیسر عقیل مدھوال کی نگرانی میں عملے نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے، بچوں کے لیے مٹھائی حلوہ کے ساتھ نقد رقم بھی دی گئی ہے۔

ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ر احمد محی الدین کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔
14/08/2025

ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ر احمد محی الدین کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔


13/08/2025

راولپنڈی کی عوام نے خوف کے بت توڑ دئیے، جھنڈے لیکر سڑکوں پر نکل آئے عمران خان زندہ باد کے نعرے۔۔۔!!!

پوری ویڈیو دیکھنے کےلیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔
👇👇👇
https://youtu.be/Gwz-8PT-LD0

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) ریجنل یونین آف جرنلسٹس ڈسٹرکٹ تلہ گنگ کے دفتر میں جشن آزادی کیک کاٹا گیا، اس موقع پر رہنما پاکست...
13/08/2025

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) ریجنل یونین آف جرنلسٹس ڈسٹرکٹ تلہ گنگ کے دفتر میں جشن آزادی کیک کاٹا گیا، اس موقع پر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ملک حسن سردار نے ارشد اعوان مرجان صدر کے ہمراہ کیک کاٹا اور صحافیوں کی ملک کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، سینئر صحافی بابائے صحافت ایم افضل اعوان، راجہ محمد عدیل چیئرمین، شیخ فیضان احمد سیکرٹری اطلاعات، نائب صدر قیصر عباس جعفری اور محسن قیوم شیخ سیکرٹری اطلاعات شمالی پنجاب کے علاوہ ملک علی اعوان، عمران زرگر کے علاوہ حسن سردار گروپ کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی، ارشد اعوان مرجان صدر آ ر یو جے نے حسن سردار کا شکریہ ادا کیا اور 14 اگست کے موقع پر سپہ سالار فلیڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو معرکہ حق کی عظیم کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

13/08/2025

"اللہ کے علاوہ کوئی طاقتور نہیں ہے" ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کا واضح پیغام۔۔۔!!!




12/08/2025

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی زیر نگرانی چکوال اور چوآ سیدن شاہ میں قائم ہونے والے اہم ماتمی جلوسوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔*

*چکوال میں چہلم 17 صفرالمظفر کے دو اہم ماتمی جلوسوں کا انعقاد ہوا*

*چکوال شہر کا اہم ماتمی جلوس امام بارگاہ مہاجرین سادات بھون روڈ چکوال سے شروع ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا چھپڑ بازار، پرانی سبزی منڈی سے صرافہ بازار اور واپس امام بارگاہ مہاجرین سادات بھون روڈ چکوال میں آذان مغرب سے قبل اختتام پذیر ہوگیا*

*دوسرا اہم جلوس امام بارگاہ ایوان حسین چوآسیدن شاہ شہر سے برآمد ہوکر شام کو دوبارہ امام بارگاہ میں واپس اختتام پذیر ہوگیا*

*سیکیورٹی آرڈر کا اجراء بھی کیا گیا، جلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا*

*ضلع پولیس، ٹریفک پولیس، پنجاب کانسٹیبلری، بین الاضلاعی پولیس، لیڈیز پولیس ایلیٹ فورس، مجاہد سکوارڈز، سپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین کیساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے محکمہ جات کے ملازمین بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دی*

*چوہدری ساجد محمود گوندل ایس پی انویسٹیگیشن چکوال، محمد زراعت بلوچ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز چکوال، عبد الغفار بھٹی ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم، سید عباس علی ڈی ایس پی لیگل، ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال، ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال، ایس ایچ او تھانہ نیلہ اور دیگر افسران و ملازمین جلوس کے اختتام تک موجود رہے*

*آج 17 صفر المظفر کے اہم جلوسوں پر پنجاب پولیس کے تقریبا 1000 سے زائد افسران و ملازمین ڈیوٹی سر انجام دی*

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر فورس کی ویلفیئر کا بھی بھرپور خیال رکھا گیا*

*جلوس کی پروگرام کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ کیساتھ ساتھ ڈرون سے مکمل نگرانی اور کوریج بھی کرائی گئی*

*کسی بھی ایمر جنسی سے نبردآزما ہونے کےلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا*

*جلوس کے راستوں پر CCTV کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جن سے جلوس کے روٹ کی مکمل مانیٹرنگ جاری رہی*

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین نے دونوں جلوسوں کے اختتام پر تمام فورس کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر بھرپور شاباش دی۔*

12/08/2025

چکوال: ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا ضلع چکوال میں جاری 17صفر المظفر کے مرکزی جلوس کےسیکورٹی انتظامات کا جائزہ، اس موقع پر ڈی پی او چکوال لیفٹینٹ (ر) ا حمد محی الدین نے سیکورٹی انتظامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،

آرپی او نے منتظمین، لائسنسداران سے ملاقات بھی کی جنہوں نےسیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، آر پی او نے سیکورٹی پر تعینات افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں الرٹ ہوکر فرائض سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں، راولپنڈی ریجن پولیس کے افسران وجوان ہرممکن چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آر پی او بابر سرفراز الپا

ملک احمد جنید(اونر الاکبر کوچز ملتان خورد) کیجانب سے تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔ 🇵🇰💚
12/08/2025

ملک احمد جنید
(اونر الاکبر کوچز ملتان خورد)
کیجانب سے تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔

🇵🇰💚

Address


Telephone

+923042181184

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Friends Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share