Waqar yaseen

Waqar yaseen Social Activist

شارک مچھلی کو فش پاٹ میں ڈالیں یہ صرف 8 سینٹی میٹر تک بڑھے گی جبکہ سمندر میں یہ 8 فٹ سے بھی زیادہ بڑھتی ہے۔ آپ اپنے ماحو...
06/08/2025

شارک مچھلی کو فش پاٹ میں ڈالیں یہ صرف 8 سینٹی میٹر تک بڑھے گی جبکہ سمندر میں یہ 8 فٹ سے بھی زیادہ بڑھتی ہے۔

آپ اپنے ماحول کے مطابق بڑھتے ہیں۔ منفی لوگوں کا ماحول آپ کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ماحول بدلیں۔

زیادہ اہم اور سنجیدہ بات جس کی کی لوگ توجہ نہیں دے رہے، وہ یہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہماری گلیشئرز بہت تیزی سے ...
05/08/2025

زیادہ اہم اور سنجیدہ بات جس کی کی لوگ توجہ نہیں دے رہے، وہ یہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہماری گلیشئرز بہت تیزی سے پگل رہے ہیں۔ اور یہ سلسلہ چند سالوں تک رہے گا، جب تک یہ سب پورے پگل نہ جائیں، اور اس کے بعد ہم ایک ایک بوند کے لیے ترستے رہیں گے اگر ہم نے ان پگلتے گلیشئرز کو ابھی سے سٹور کرنا شروع نہیں کیا۔

"اس 14 اگست پر بچوں کو شور مچانے والے باجے نہ دلائیں، بلکہ ان کے ہاتھ میں ایک پودا دیں۔باجے لمحوں کا شور ہیں، پودے صدیوں...
05/08/2025

"اس 14 اگست پر بچوں کو شور مچانے والے باجے نہ دلائیں، بلکہ ان کے ہاتھ میں ایک پودا دیں۔

باجے لمحوں کا شور ہیں، پودے صدیوں کا سکون۔
باجے صرف آواز پیدا کرتے ہیں، پودے زندگی بخشتے ہیں۔
باجے ماحول کو آلودہ کرتے ہیں، پودے ماحول کو سنوارتے ہیں۔
باجے صرف پیسے ضائع کرتے ہیں، پودے نسلیں سنوارتے ہیں۔

آئیے اس جشنِ آزادی پر بچوں کو یہ سبق دیں کہ وطن سے محبت صرف جھنڈا لہرانے سے نہیں،
بلکہ اسے سرسبز و شاداب رکھنے سے ثابت ہوتی ہے۔

ایک باجا چند لمحوں کی خوشی دیتا ہے،
لیکن ایک پودا آنے والی نسلوں کی سانسوں میں راحت بن جاتا ہے۔

جشن منائیں، لیکن ایسے کہ وطن کو بھی فائدہ ہو۔
پودا لگائیں، ملک سے سچی محبت نبھائیں۔"

01/08/2025

جتنا شور گدھے کھانے پر مچایا گیا
اگر اتنا ہی گدھے مسلط ہونے پر مچایا ہوتا
تو آج حالات کچھ اور ہوتے

01/08/2025

تیل اور قدرتی معدنیات کا کمال ہے کہ آجکل پاکستان امریکہ ایک قلب دو جان بنے ہوئے ہیں

31/07/2025

ہم انسانوں کو یہ کتنی بڑی غلط فہمی ہوتی ہے۔ کہ ہمارا متبادل کوئی اور نہیں بن سکتا۔ ساتھ رہتے یا ہاتھ تھامے چلتے ہوئے ہم بدلے جا چکے ہوتے ہیں اور یہ بات معلوم بہت دیر بعد جا کر ہوتی ہے💔

یہ درخت صرف سایہ ہی نہیں دیتے، بلکہ ایک مکمل قدرتی اے سی ہے اوپر کی تصویر میں دیکھیں کہ کس طرح ایک درخت نے پورے گھر کو ڈ...
29/07/2025

یہ درخت صرف سایہ ہی نہیں دیتے، بلکہ ایک مکمل قدرتی اے سی ہے اوپر کی تصویر میں دیکھیں کہ کس طرح ایک درخت نے پورے گھر کو ڈھانپ رکھا ہے، شدید گرمی میں بھی ٹھنڈی چھاؤں میسر ہے۔ نیچے کی تصویر میں سینکڑوں لوگ ایک ہی درخت کے سائے میں بیٹھے علم حاصل کر رہے ہیں، بغیر کسی پنکھے یا کولر کے۔ درخت آکسیجن دیتے ہے فضا کو ٹھنڈا کرتے ہے ماحول کو خوبصورت اور پرسکون بناتے ہے۔ آئیے ہم سب مل کر عہد کریں کہ: "ایک درخت، ایک زندگی جہاں جگہ ہو، وہاں درخت ضرور لگائیں، تاکہ آنے والی نسلوں کو بھی یہ قدرتی اے سی نصیب ہو۔

پیپل کا درخت۔۔۔ صرف ایک درخت نہیں، ایک پورا احساس ہے۔یہ درخت صدیوں سے ہماری تہذیب، ثقافت اور روحانی روایات کا حصہ رہا ہے...
29/07/2025

پیپل کا درخت۔۔۔ صرف ایک درخت نہیں، ایک پورا احساس ہے۔

یہ درخت صدیوں سے ہماری تہذیب، ثقافت اور روحانی روایات کا حصہ رہا ہے۔ اس کے نیچے بیٹھنے سے دل کو سکون ملتا ہے، جیسے قدرت خود تھپکی دے رہی ہو۔ گاؤں کی بیٹھک ہو یا بزرگوں کی کوئی بات، پیپل کے سائے تلے سب کچھ معتبر لگتا ہے۔

ہوا جب اس کی پتوں سے کھیلتی ہے، تو جیسے کوئی سرگوشی کر رہی ہو...
کہ "وقت بدلے گا، لیکن میں یہیں رہوں گا، گواہ بن کے۔"

پیپل کا درخت
چھاؤں بھی دیتا ہے، دعائیں بھی دیتا ہے
خاموش کھڑا ہے، مگر سب کچھ کہتا ہے۔

پانی کا ایک گھونٹ اور روٹی کا ایک نوالہ مل جانا بھی اس وقت اہل غزہ کے لیے زندہ رہنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ اور بدقسمتی سے وہ...
29/07/2025

پانی کا ایک گھونٹ اور روٹی کا ایک نوالہ مل جانا بھی اس وقت اہل غزہ کے لیے زندہ رہنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ اور بدقسمتی سے وہاں لاکھوں لوگوں کو وہ بھی دستیاب نہیں💔

کالا باغ سے دس گنا بڑا سواں ڈیم بنانے کی جگہ زمینی لحاظ سے محفوظ اور مضبوط ہے۔جس طرح کی زمین  کالاباغ اور منگلا ڈیم کی ہ...
29/07/2025

کالا باغ سے دس گنا بڑا سواں ڈیم بنانے کی جگہ زمینی لحاظ سے محفوظ اور مضبوط ہے۔
جس طرح کی زمین کالاباغ اور منگلا ڈیم کی ہے ویسی ہی مضبوط زمین سواں کی جگہ پر بھی ہے۔
اسی لیے اگر منگلا ڈیم جیسا اونچا ڈیم بنایا جا سکتا ہے، تو سواں ڈیم بھی بنایا جا سکتا ہے، حالانکہ یہ تھوڑا کم اونچا ہوگا۔
اس جگہ کے نیچے زلزلے کی کوئی دراڑ یا خطرہ بھی نہیں ہے۔
ڈیم بنانے سے پہلے ماہر لوگ زمین کی گہرائی تک کھدائی کرکے لیب کے اندر مٹی اور پتھروں کا ٹیسٹ کرتے ہیں تاکہ پکا یقین ہو جائے کہ یہاں ڈیم بنانا محفوظ اور ممکن ہے۔۔
ہاں کوئی لیب کے اندر گڈ مڈ کروا کے ڈیم کا ستیاناس کروا لیا جائے تو وہ علیحدہ بات ہے ورنہ تو اس بات کی تصدیق ہے کہ سواں ڈیم آدھی صدی پہلے کی فزیبلٹی رکھتا ہے۔

28/07/2025

ایک غریب آدمی 3 بندوں کا بجلی کا بل ادا کرتا ہے۔
ایک اپنا، دوسرا جن کو مفت بجلی ملتی ہے،اور تیسرا جو بجلی چوری کرتے ہیں۔

بارشوں کے موسم میں اکثر آپ نے دیکھا ہو گا کہ کیچوے زمین سے باہر آ جاتے ہیں۔یہ منظر کئی لوگوں کے لیے عجیب یا ناگوار ہوتا ...
25/07/2025

بارشوں کے موسم میں اکثر آپ نے دیکھا ہو گا کہ کیچوے زمین سے باہر آ جاتے ہیں۔یہ منظر کئی لوگوں کے لیے عجیب یا ناگوار ہوتا ہے،اور اکثر شرارتی بچے یا لا علم افراد انہیں مار دیتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں؟
یہ ننھے، خاموش جاندار ہماری زمین کے لیے کتنے قیمتی ہیں؟

کیچوا زمین کے لیے قدرتی مزدور ہے۔ یہ ہر سال لاکھوں ٹن مٹی قدرتی طور پر تیار کرتا ہے۔ اس کی پیدا کردہ “ہیمس” (قدرتی کھاد) زمین کو زرخیز بناتی ہے۔
یہ مٹی کو نرم، ہوا دار اور غذائیت سے بھرپور بناتا ہے۔
پودوں کی صحت اور فصلوں کی پیداوار میں براہ راست مدد دیتا ہے۔

جب بارش کے باعث زیرِ زمین آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے،
تو یہ کیچوے سانس لینے کے لیے سطح پر آتے ہیں،
وہ بھاگ نہیں رہے ہوتے، بلکہ گھٹ رہے ہوتے ہیں۔

یہ صرف ایک کیڑا نہیں
یہ زمین کی متحرک سانس ہے

Address

Islamabad
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waqar yaseen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share