GB Dardic Network

GB Dardic Network گلگت بلتستان کی آواز عوام کی ترجمان۔

27/08/2026

عمران خان ❤️




26/08/2026

گلگت بلتستان قدرت کا وہ حسین شاہکار جہاں پہاڑ جھیلیں اور وادیاں مل کر جنت کا منظر پیش کرتی ہیں۔ 🏔️💚




26/08/2026

پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمران سکندر ہسپتال میں خوفناک حادثے کے 6 گھنٹے بعد منظر عام پر آئے ہیں اور ان کی ڈھٹائی دیکھیں کیسے سینہ چوڑا کر کے بے خوف جھوٹ بول رہے ہیں ، سوگواران اور عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے وقت ڈاکٹروں سمیت عملہ غائب تھا اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دو گھنٹے بعد آئیں مگر ان کی گفتگو سنیں شرمندگی کی بجائے ڈھٹائی پر ڈٹے ہوئے ہیں جیسے ہمارے حکمرانوں کا رویہ ہے
وزیراعظم کو چاہیے کہ ذمہ داری اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئےسب سے پہلے انہیں نوکری سے فارغ کریں

24/08/2026

شعیہ اور سنی کے کھول سے نکلو دنیا چاند پہ گئ ہے،مسلکی تقسیم کی بنیاد پر منصوبہ نہیں دونگا،
وزیراعلی بارگو پائین میں قبرستانوں کیلۓ دونوں مسالک کے نام پر زمین فراہمی کے مطالبے پر برہم ہوگۓ،سمجھایا کہ اب سنی اور شعیہ کرنا چھوڑو ترقی کروگے وگرنہ پستے رہو گے۔۔۔

23/08/2026

عمران خان ❤️

23/08/2026

گلگت بلتستان کے گورنر کی تعیناتی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے گورنر کی تعیناتی کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، امیر مقام اور رانا ثناء اللہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی گورنر کے لیے ناموں پر غور کرے گی اور جلد ہی گلگت بلتستان کے نئے گورنر کی تعیناتی کا فیصلہ متوقع ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گورنر کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی مشاورت سے سامنے آئے گا۔

متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس، مولانا فضل الرحمٰن کی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنساسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سرب...
21/08/2026

متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس، مولانا فضل الرحمٰن کی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، حکومتی پالیسیوں اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکاء نے موجودہ سیاسی و پارلیمانی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اپوزیشن کو مزید متحد اور مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں مشترکہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش سیاسی اور آئینی معاملات پر اپوزیشن جماعتیں مشترکہ مؤقف اختیار کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے اور مشاورت کا عمل مزید تیز کیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں عوامی مسائل اور ملکی صورتحال کو پارلیمنٹ سمیت ہر مناسب فورم پر اجاگر کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے اور مشاورت کے بعد مشترکہ فیصلے کیے جائیں گے۔
پریس کانفرنس میں اپوزیشن رہنماؤں نے بھی اپنے مؤقف کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک میں جمہوری و پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے سیاسی جماعتوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔ اجلاس اور پریس کانفرنس میں آئندہ دنوں میں مشترکہ سیاسی سرگرمیوں اور آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے بھی اہم امور زیرِ بحث آئے۔

21/08/2026

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر اہم بیٹھک، اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی شرکت، ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی معاملات اور آئندہ کی مشترکہ حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت جاری۔ اجلاس میں اہم سیاسی امور پر مشترکہ لائحہ عمل طے کیے جانے کا امکان۔
رپورٹر: جی بی ڈارڈک نیوز

21/08/2026

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا اہم خطاب
بیرسٹر گوہر علی خان نے عمران خان کی صحت اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کا معاملہ پارلیمان میں اٹھاتے ہوئے حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات واضح تھیں اور عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے حکم پر عمل ہونا چاہیے تھا۔ بیرسٹر گوہر نے موجودہ صورتحال کے بعد حکومت کے ساتھ سیاسی مذاکرات کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھائے۔
رپورٹر: جی بی ڈارڈک نیوز — اسلام آباد

゚ #گلگت

Address

Gilgit Baltistan
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Dardic Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share