The News Tribe Urdu

The News Tribe Urdu Official page of TheNewsTribe (TNT)

16/09/2026

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کا موبیلیٹی اسکور(سفری سہولت کا اسکور) 42 ہے جس کا مطلب ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو مجموعی طور پر 42 مقامات تک مختلف اقسام کی سہل سفری رسائی حاصل ہے۔

تاہم رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 42 کا موبیلیٹی اسکور(سفری سہولت کا اسکور) یہ ظاہر نہیں کرتا کہ پاکستانی شہری 42 ممالک میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو صرف 9 مقامات پر ویزا فری رسائی حاصل ہے جبکہ 29 مقامات پر ویزا آن ارائیول اور4 مقامات پر الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن کے ذریعے داخلے کی سہولت موجود ہے۔

16/09/2026

مکہ معاہدے کے کسی ایک فریق پر حملے پر پاکستان کے ردعمل سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا کہ دفاعی وعدوں پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو کبھی بھی عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا جاتا، کسی حملے کا ردعمل کیا ہوگا، تینوں ممالک لائحہ عمل طے کریں گے اور اسی کے مطابق اس پر عمل درآمد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں، سب سمجھتے ہیں کہ یہ اقدام دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد خطے میں استحکام اور امن برقرار رکھنا ہے، دفاع سے متعلق دوسرے معاہدے بھی ہیں، جن میں ایک دوسرے کو تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانیاں ہیں، آپ دراصل یہ پوچھ رہے ہیں کہ معاہدے کے تحت کیسے کارروائی کی جائے گی، فوجی کارروائیوں اور سکیورٹی سے متعلق معلومات خفیہ ہوتی ہیں، کسی بھی کارروائی کا فیصلہ ان تینوں ممالک نے کرنا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا جیسا کہ لفظ سے بھی واضح ہے یہ دفاعی تعاون ہے، اس معاہدے میں کوئی جارحانہ پہلو نہیں ہے، باہمی دفاعی معاہدہ ایک دوسرے کے لیے معاون نوعیت کا ہے، ان تمام ممالک کے دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے آزادانہ اور الگ تعلقات ہیں۔

طلاق کے بعد کبھی بھی شعیب ملک پر منفی تبصرہ نہیں کروں گی۔ جو وقت ساتھ گزرا، اچھا گزرا تھا، شاید نصیب میں اتنا ہی ساتھ لک...
15/09/2026

طلاق کے بعد کبھی بھی شعیب ملک پر منفی تبصرہ نہیں کروں گی۔ جو وقت ساتھ گزرا، اچھا گزرا تھا، شاید نصیب میں اتنا ہی ساتھ لکھا تھا۔ دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، شادی زندگی میں ایک بار ہوتی ہے، جو میں کر چکی ہوں، دوبارہ نہیں کروں گی۔ ثانیہ مرزا

علی امین گنڈاپور نے سہیل آفریدی کی گرفتاری پر سوال اٹھا دیا!! ’’وزیراعلیٰ ایسے گرفتار نہیں ہوتا، کیمرہ، سکیورٹی اور انٹر...
15/09/2026

علی امین گنڈاپور نے سہیل آفریدی کی گرفتاری پر سوال اٹھا دیا!!
’’وزیراعلیٰ ایسے گرفتار نہیں ہوتا، کیمرہ، سکیورٹی اور انٹرویوز سب جاری ہیں، سہیل آفریدی جوکروں والی حرکتیں کر رہے ہیں، شرم آنی چاہیے۔ ‘‘ علی امین گنڈاپور

بیک ڈور رابطوں کے حوالے سے ماحول ٹھنڈا ہے! بیرسٹر گوہر
15/09/2026

بیک ڈور رابطوں کے حوالے سے ماحول ٹھنڈا ہے! بیرسٹر گوہر

بھارتی میڈیا کو پاکستان کے معاملہ میں ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پاکستان پر بھارتی اینکر کی ٹریپ کرنے کی ناکام کو...
15/09/2026

بھارتی میڈیا کو پاکستان کے معاملہ میں ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان پر بھارتی اینکر کی ٹریپ کرنے کی ناکام کوشش کا تذکرہ، ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے پوسٹ ری شیئر کردی

یاد رہے کہ چند روز قبل برکس سربراہ کانفرنس کے دوران شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے اینکر نے ملائشین وزیراعظم سے سوال میں پہلگام واقعہ کا تذکرہ کر کے پاکستان کے ملوث ہونے کا دعوی کیا جس پر انور ابراہیم نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ ان کے پاس موجود رپورٹس میں پاکستان کا اس واقعہ سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوتا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالہ سے حتمی فیصلہ آج ...
15/09/2026

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالہ سے حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔

لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں 4 دن کام کی تجویز ہے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی اور نقل و حمل کم کرنے کی تجویز ہے، سرکاری ملازمین کے روٹیشن میں کام کرنے کا فارمولا بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق بازاروں کی 3 روزہ بندش اور اوقات کار بھی کم کرنے پرغور ہے۔

15/09/2026

ابصا کومل کو آف ایئر کیے جانے کی اطلاع اس وقت سامنے آئی ہے جب ٹیلی ویژں میزبان نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے احتجاجی کیمپ میں تقریر کی تھی

بول نیوز اور ابصا کومل کی جانب سے آف ایئر کیے جانے کی اطلاعات پر تاحال کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔

15/09/2026

ویمن ایشیا کپ کی تقریب سے وطن واپسی پر وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل و پی سی بی سینیٹر محسن نقوی کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کمرشل فلائٹ میں سوار اور جہاز کی اکانومی کلاس میں سفرکر رہے ہیں۔

تصویر پر تبصرہ کرنے والوں نے جہاں محسن نقوی کے اس عمل کو سراہا وہیں شاہانہ پروٹوکول انجوائے کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مریم نواز اور آصف زرداری کے حالیہ ذاتی غیرملکی دوروں میں سرکاری جہازوں کے بےدریغ استعمال کا ذکر کرنے والوں نے تجویز دی کہ انہیں بھی محسن نقوی کا یہ انداز اپنانا چاہیے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد ایم این اے شاندانہ گلزار کی بات چیت   مریم نواز نے تین صوبوں کو خطرہ قرار دیکر غد...
15/09/2026

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد ایم این اے شاندانہ گلزار کی بات چیت

مریم نواز نے تین صوبوں کو خطرہ قرار دیکر غداری کی ہے، یہ ملک توڑنے کی سازش ہے اسلئے مریم نواز پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔

Address

Islamabad
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The News Tribe Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share