Sawal TV

Sawal TV ..

آل کھرمنگ نعتیہ مقابلہعظیم الشان بارہواں آلِ کھرمنگ نعتیہ مقابلہ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس بابرکت محفل کے ...
26/08/2026

آل کھرمنگ نعتیہ مقابلہ

عظیم الشان بارہواں آلِ کھرمنگ نعتیہ مقابلہ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
اس بابرکت محفل کے مہمانِ خصوصی قبلہ شیخ اشرف تابانی صاحب تھے، جبکہ معروف و مشہور منقبت خواں جناب اجمل غازی اور دستۂ امامیہ کے نامور نوحہ خواں جناب محمد مصطفیٰ صاحب نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔دیگر مہمانوں میں ڈی ڈی او جناب سر اختر صاحب شامل تھے..
نعتیہ مقابلے میں کھرمنگ بھر سے کثیر تعداد میں ثنا خواں حضرات نے شرکت کی اور اپنی خوبصورت آوازوں میں بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
محفل کی صدارت جناب قبلہ شیخ فضل علی نجفی صاحب نے فرمائی، جبکہ امامِ جمعہ طولتی، جناب قبلہ شیخ عابد حافظی صاحب میزبانِ محفل تھے۔
نعتیہ مقابلے میں منصفین (ججز) کے فرائض جناب تہذیب بلتستانی صاحب، جناب حمید رضا صاحب اور جناب مصطفیٰ نظامی صاحب نے نہایت احسن انداز میں انجام دیے۔
اختتامِ محفل پر نعتیہ مقابلے کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
یہ بابرکت محفل محبتِ رسول ﷺ، عقیدت اور خوبصورت نعتیہ کلام سے مزین رہی، جس نے حاضرین کے دلوں کو عشقِ رسول ﷺ سے منور کر دیا۔

آئی ایس او طولتی یونٹ ضلع کھرمنگ

گلگت: صوبائی وزیر تعلیم امان علی نے سرکاری گارڈز واپس کر دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں عوامی نمائندہ ہوں، مجھے کسی سے خطرہ ن...
25/08/2026

گلگت: صوبائی وزیر تعلیم امان علی نے سرکاری گارڈز واپس کر دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں عوامی نمائندہ ہوں، مجھے کسی سے خطرہ نہیں، اپنا کام ایمانداری سے کرتا ہوں اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔

فرزند گلگت بلتستان سجاد حیدر خان کو پاکستان کے دفترِ خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا سجاد حیدر خان کا تعلق سکردو کے ...
25/08/2026

فرزند گلگت بلتستان سجاد حیدر خان کو پاکستان کے دفترِ خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا سجاد حیدر خان کا تعلق سکردو کے علاقے کواردو سے ہے

عبداللہ ہسپتال کے قریب سیاحوں کی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی ۔ حادثے میں تمام سیاح محفوظ رہے
25/08/2026

عبداللہ ہسپتال کے قریب سیاحوں کی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی ۔ حادثے میں تمام سیاح محفوظ رہے

سکردو پولیس کی بروقت کارروائی، چینی سیاح سے چوری ہونے والا سامان دو گھنٹے میں برآمدسکردو: مشہ بروم ہوٹل سکردو میں مقیم چ...
25/08/2026

سکردو پولیس کی بروقت کارروائی، چینی سیاح سے چوری ہونے والا سامان دو گھنٹے میں برآمد

سکردو: مشہ بروم ہوٹل سکردو میں مقیم چینی سیاح مسٹر لنگ ہون کے کمرے سے 1,800 امریکی ڈالر،(500490روپے),700 چائنیز یوآن، 17,400 پاکستانی روپے، ایک عدد آئی فون 14، ایک پاور بینک,اور آئی فون چارجر, چوری ہونے کی اطلاع پر سٹی پولیس سکردو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت نمبر 104/26 بجرم 380 تعزیراتِ پاکستان درج کر لیا۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سکردو غلام رسول نے خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے پیشہ ورانہ مہارت اور تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے صرف دو گھنٹے کے اندر واردات میں ملوث ملزم محمد قاسم ولد بشیر، سکنہ شگر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ٹیم نے ملزم کے قبضے سے چینی سیاح سے چوری شدہ رقم، موبائل فون اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ سٹی پولیس سکردو مصروفِ تفتیش ہے۔

ڈی پی او سکردو غلام رسول نے بروقت اور کامیاب کارروائی پر سٹی پولیس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

جے ایس آر روڈ تھنگو ہوٹل موڑ میں ایک مرغی ڈاڈسن کو حادثہ۔۔کوئی جانی نقصان نہیں۔۔۔
25/08/2026

جے ایس آر روڈ تھنگو ہوٹل موڑ میں ایک مرغی ڈاڈسن کو حادثہ۔۔کوئی جانی نقصان نہیں۔۔۔

*🚨اسپانٹک پہاڑ پر جاں بحق ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش لانے کا آپریشن شدید موسم کے باعث مؤخر*وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نےایکس ...
23/08/2026

*🚨اسپانٹک پہاڑ پر جاں بحق ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش لانے کا آپریشن شدید موسم کے باعث مؤخر*

وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نےایکس پرپیغام میں کہاڈاکٹراسماکی میت کی واپسی کی کوششیں جاری ہیں، ہائی آلٹیٹیوڈ پورٹرزکیمپ تھری تک پہنچنےکی کوشش میں تھے،خراب موسم کے باعث ریسکیو ٹیم کیمپ ٹو واپس پہنچ گئی۔

وزیراطلاعات کےمطابق ڈاکٹر اسماکی میت بیس کیمپ لانےکامنصوبہ متاثر ہو رہا ہے،متبادل انتظامات بھی کرلیےگئےہیں،ہرممکن کوشش جاری ہے،گلگت بلتستان حکومت اورایف سی این اےمیں مکمل رابطہ ہے۔

مرجعِ اعلیٰ جہانِ تشیع، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی السیستانی دام ظلہ الوارف کی 99 قمری سال کی عمر کو پہنچنے ک...
23/08/2026

مرجعِ اعلیٰ جہانِ تشیع، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی السیستانی دام ظلہ الوارف کی 99 قمری سال کی عمر کو پہنچنے کے موقع پر ان کی تازہ ترین تصویر۔ اللہ تعالیٰ ان کی عمرِ مبارک میں مزید طول و برکت عطا فرمائے اور دین و مذہب کی خدمت کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔

پریس ریلیزسکردو: اسسٹنٹ کمشنر سکردو کیپٹن (ر) حارث احمد نے آج مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے ملاقاتیں...
22/08/2026

پریس ریلیز
سکردو: اسسٹنٹ کمشنر سکردو کیپٹن (ر) حارث احمد نے آج مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی تعاون، مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن و امان کی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر علماء کرام نے مذہبی ہم آہنگی، پائیدار امن اور معاشرتی استحکام کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

میرے ساتھ ظلم ہوا ہے، مجھے 10 ماہ سے ٹارچر کیا جا رہا ہے-عمران خان
21/08/2026

میرے ساتھ ظلم ہوا ہے، مجھے 10 ماہ سے ٹارچر کیا جا رہا ہے-
عمران خان

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sawal TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category