Parliamentary Reporters Association of Pakistan

Parliamentary Reporters Association of Pakistan Parliamentary Reporters Association of Pakistan a liaison between Journalists and Parliament House.

*پریس ریلیز*PRA-PR-30قومی اسمبلی کی پریس گیلری کے پہلے صدر رفیق گورایا صاحب لاہور میں انتقال کرگئے۔*انا للہ وانا الیہ را...
21/02/2024

*پریس ریلیز*

PRA-PR-30

قومی اسمبلی کی پریس گیلری کے پہلے صدر رفیق گورایا صاحب لاہور میں انتقال کرگئے۔
*انا للہ وانا الیہ راجعون*

پی آر اے پاکستان رفیق گورایا مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہے۔

اسلام آباد(21 فروری 2024) قومی اسمبلی پریس گیلری کے پہلے صدر اور سینئر صحافی رفیق گورایا صاحب لاہور میں رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔پریس گیلری کے پہلے صدر و روح رواں رفیق گورایا صاحب ہم میں نہیں رہے انکی عمر تقریبا 85 برس تھی۔ صدر پی آر اے عثمان خان، سیکرٹری پی آر اے نوید اکبراور پوری باڈی رفیق گورایا مرحوم کی خدمات کو سراہتی ہے، پی ٹی وی سے تعلق رکھنے والے رفیق گورایا مرحوم جب پی ٹی وی واحد چینل تھا تو الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ نوجوانوں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے تھے۔ پی آر اے پاکستان مرحوم کے اہل خانہ، دوستوں، پی ٹی وی کے ساتھیوں اور پی آر اے کے معزز ممبران سے اظہار تعزیت کرتی ہے، اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

رفیق گورایا مرحوم قومی اسمبلی کی پریس گیلری کے پہلے صدر تھے اور طویل عرصہ تک پاکستان ٹیلی ویژن میں صحافتی خدمات سرانجام دیکر لاہور میں رہائش پذیر تھے۔ رفیق گورایا مرحوم 1985 میں قائم ہونے والی قومی اسمبلی کی پریس گیلری کے صدر رہے۔

جاری کردہ:

جاوید حسین
سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان۔

*پریس ریلیز*PRA-PR-29Dated: 12-02-2024*پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی راولپنڈی میں صحافیوں پر پولیس کی جان...
12/02/2024

*پریس ریلیز*
PRA-PR-29
Dated: 12-02-2024

*پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی راولپنڈی میں صحافیوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت*

*پی آر اے پاکستان کا تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ*

اسلام آباد(12 فروری 2024) راولپنڈی صادق آباد میں کوریج کے دوران راولپنڈی کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری عمر بن آصف سمیت ڈیوٹی پر مامور میڈیا نمائندگان پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان پارلیمان کی بالادستی اور آزاد اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے جو آئین پاکستان کے مطابق ہر شہری کا حق ہے۔ صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر سمیت تمام باڈی صحافتی ذمہ داری اور عوام سے حقائق پہنچانے کے دوران اس قسم کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اور پی آر اے پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ نگران حکومت پنجاب اور آئی جی پولیس واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں۔ صحافتی امور کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

جاری کردہ:
جاوید حسین، سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان

*اظہار تعزیت*03-02-2024 اے پی پی اردو سروس کے چیف رپورٹر اور پی آر اے پاکستان کے معزز ممبر رانا احمد طلال کے چچا انتقال ...
03/02/2024

*اظہار تعزیت*
03-02-2024

اے پی پی اردو سروس کے چیف رپورٹر اور پی آر اے پاکستان کے معزز ممبر رانا احمد طلال کے چچا انتقال کرگئے ہیں۔ان کی تدفین سرگودھا میں کردی گئی ہے۔
*انا للہ وانا الیہ راجعون*
پی آر اے پاکستان اپنے معزز رکن کے چچا کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کرتی ہے اور انکے چچا کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کے لئے دعا گو ہے۔

رابطہ
03008551104

جاری کردہ:
جاوید حسین
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان

*اطلاع/ انتقال پرملال*پی ٹی وی ورلڈ سے وابستہ سینئر صحافی و ممبر پی آر اے پاکستان فیصل رضا خان صاحب کے تایا جان سردار ذو...
02/02/2024

*اطلاع/ انتقال پرملال*

پی ٹی وی ورلڈ سے وابستہ سینئر صحافی و ممبر پی آر اے پاکستان فیصل رضا خان صاحب کے تایا جان سردار ذوالفقار علی خان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ انکی نماز جنازہ موضع دُلہہ، تحصیل و ضلع چکوال میں آج شام 5 بجے ادا کی جائے گی۔

پی آر اے پاکستان فیصل رضا خان کے تایا جان کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔ تمام احباب انکی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعائے کریں۔

برائے رابطہ:
03035236742

جاری کردہ:
جاوید حسین
مرکزی سیکرٹری اطلاعات، پی آر اے پاکستان۔

*اطلاع/ انتقال پرملال*پی آر اے پاکستان کے معزز رکن راجہ واجد خان کے والد گرامی ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ عبدالواحد صاحب کا انتقا...
02/02/2024

*اطلاع/ انتقال پرملال*

پی آر اے پاکستان کے معزز رکن راجہ واجد خان کے والد گرامی ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ عبدالواحد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے۔ *انا للہ وانا الیہ راجعون*
انکی نماز جنازہ آج 2فروری آبائی گاؤں کوٹیڑہ مست خان باغ آزاد کشمیر میں نماز جمعہ کے بعد دن تین بجے ادا کی جائے گی۔

پی آر اے پاکستان واجد خان کے والد مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہے۔ اللہ پاک انکی مغفرت فرمائیں اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین۔

برائے رابطہ: واجد خان
03214066756

*پریس ریلیز* PRA-PR-28*پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبران کا ایک اور سنگ میل**پی آر اے پاکستان کے تمام...
31/01/2024

*پریس ریلیز*

PRA-PR-28

*پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبران کا ایک اور سنگ میل*

*پی آر اے پاکستان کے تمام ممبران کے لئے ایک اور بڑی خوشخبری*

پی آر اے پاکستان کے ویب پورٹل
www.prapakistan.org
کا اجراء کردیا گیا۔

*اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی آر اے پاکستان کے ویب پورٹل کا افتتاح کر دیا*

*اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی پوری باڈی اور ممبران کو مبارکباد*

میڈیا اور پارلیمان کا ایک دوسرے سے گہرا رشتہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پریس گیلری کو تمام سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح تھی، اسپیکر قومی اسمبلی

عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ پارلیمان کی کاروائی میں جدت لائی جائے، راجہ پرویز اشرف

پارلیمان کو جتنا پیپر لس کیا جائے تو اچھا ہو گا، راجہ پرویز اشرف

پارلیمان کو ڈیجیٹلائز کرکے عصر حاضر کے تقاضوں پر پورا اتر سکتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا۔

راجہ پرویز اشرف نے اپنے مختصر دور میں میڈیا کے لیے بے مثال کام کیے ہیں، صدر پی آر اے

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے میڈیا کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صدر پی آر اے

پارلیمان کی پریس گیلری نے ہمیشہ پارلیمان کی کاروائی کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، عثمان خان صدر پی آر اے پاکستان

سیکرٹری پی آر اے پاکستان نوید اکبر نے پی آر اے پاکستان کی آٹومیشن پر تفصیلی بریف کیا

چیئرمین آئی ٹی کمیٹی پی آر اے پاکستان جاوید حسین نے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا

سپیکر قومی اسمبلی نے پی آر اے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔

اسلام آباد(31 جنوری 2024) پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرلیا۔ پی آر اے پاکستان مکمل آٹو میشن کی جانب گامزن، پی آر اے پاکستان کے ویب پورٹل:
www.prapakistan.org
کا اجراء کردیا گیا۔ پی آر اے پاکستان اس اہم کامیابی پر پی آر اے پاکستان کے تمام ممبران کو دلی مبارک پیش کرتی ہے۔ پی آر اے پاکستان کے ممبران کی سہولت کے لئے پارلیمنٹ کی کارروائی اور پی آر اے پاکستان کی ہر اقدام پی آر اے پاکستان کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیا جاسکے گا۔

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ویب سائٹ، ویب پورٹل کا افتتاح کردیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر پی آر اے پاکستان کے ویب پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر پی آر اے پاکستان کے صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر، سینئر نائب صدر احمد نواز خان، سیکرٹری اطلاعات جاوید حسین، ممبر گورننگ باڈی عائشہ ناز، جاوید نور تقریب میں موجود تھے جبکہ قومی اسمبلی میڈیا اور آٹومیشن کے حکام بھی موجود تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بٹن دبا کر پی آر اے پاکستان:
www.prapakistan.org
کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی آر اے پاکستان کی باڈی اور تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اقدام کا خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ صدر اور سیکرٹری پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن سمیت پی آر اے کی پوری باڈی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،میڈیا اور پارلیمان کا ایک دوسرے سے گہرا رشتہ ہے،پریس گیلری کو تمام سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح تھی، عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ پارلیمان کی کاروائی میں جدت لائی جائے،پارلیمان کو جتنا پیپر لس کیا جائے تو اچھا ہو گا، پارلیمان کو ڈیجیٹلائز کرکے عصر حاضر کے تقاضوں پر پورا اتر سکتے ہیں۔ اس موقع پر صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا اور کہا راجہ پرویز اشرف نے اپنے مختصر دور میں میڈیا کے لیے بے مثال کام کیے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے میڈیا کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پارلیمان کی پریس گیلری نے ہمیشہ پارلیمان کی کارروائی کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سیکرٹری پی آر اے پاکستان نوید اکبر نے پی آر اے پاکستان کی آٹومیشن پر تفصیلی بریف کیا جبکہ چیئرمین آئی ٹی کمیٹی پی آر اے پاکستان جاوید حسین نے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی آر اے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔

پی آر اے پاکستان اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، اسپیشل سیکرٹری شمعون ہاشمی، ڈی جی میڈیا ظفر سلطان اور انکے ڈیپارٹمنٹ اور قومی اسمبلی آٹو میشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران احتشام الحق، زاہد حسین اور مس انیلہ کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کرتی ہے۔

جاری کردہ:
*جاویدحسین*
مرکزی سیکرٹری اطلاعات، پی آر اے پاکستان

The press is great power and it can do good as well as harm. If rightly conducted it can guide and instruct public opinion.Talk with journalists of Kashmir23/4/1944”

پریس ریلیز Dated: 27-01-2024PRA-PR-27*پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے سا...
27/01/2024

پریس ریلیز

Dated: 27-01-2024
PRA-PR-27

*پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات 2024 میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد*

اسلام آباد( 27 جنوری 2024) پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات 2024 میں نو منتخب باڈی جس میں میاں عقیل افضل صدر، عمران وسیم سیکرٹری جنرل، غلام نبی یوسفزئی نائب صدر، بشارت راجہ سیکرٹری مالیات ، ابرار حسین استوری سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے جبکہ آسیہ کوثر، اکرام اللہ جوئیہ اور میاں نثار عابد ممبر گورننگ باڈی کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر اور پی آر اے پاکستان کے تمام ممبران نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے نو منتخب عہدیداران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

جاری کردہ:
*جاوید حسین*
مرکزی سیکرٹری اطلاعات، پی آر اے پاکستان

*انتقال پرملال* *اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ*سینئر ممبر پی آر اے پاکستان اور سینئر صحافی ایم بی سومرو ص...
26/01/2024

*انتقال پرملال*

*اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ*

سینئر ممبر پی آر اے پاکستان اور سینئر صحافی ایم بی سومرو صاحب کی والدہ ماجدہ کا ٹنڈو مستی، ضلع خیر پور میں رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے۔ اس مشکل گھڑی میں پی آر اے پاکستان ایم بی سومرو صاحب اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کے لئے دعا گو ہے۔ انکی والدہ کا نماز جنازہ کل انکے آبائی گاؤں ضلع خیر پور میں ادا کی جائے گی۔ اللہ پاک ایم بی سومرو صاحب کی والدہ محترمہ کے درجات بلند فرمائیں۔ آمین

نماز جنازہ کل 27 جنوری
دوپہر بارہ بجے سومرا محلہ ٹنڈو مستی ضلع خیرپور میں ادا کی جائے گی۔

جاری کردہ:

جاوید حسین
مرکزی سیکرٹری اطلاعات، پی آر اے پاکستان

*اظہار تعزیت/ خبر غم**رونامہ جنگ سے وابستہ سینئر صحافی و پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت صاحب اسلام آباد میں انتقال...
26/01/2024

*اظہار تعزیت/ خبر غم*

*رونامہ جنگ سے وابستہ سینئر صحافی و پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت صاحب اسلام آباد میں انتقال کرگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون*

*پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا سینئر صحافی اور پی ایف یو جے (ورکرز) کے صدر پرویز شوکت کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار*

اسلام آباد(26 جنوری 2024) روزنامہ جنگ سے وابستہ سینئر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت صاحب انتقال کرگئے۔ پی آر اے پاکستان پرویز شوکت صاحب کے انتقال پر دلی رنج و غم اور گہرا صدمہ کا اظہار کرتی ہے۔ صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر اور تمام باڈی کی جانب سے اظہار تعزیت اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی جاتی ہے۔ پرویز شوکت مرحوم نے صحافتی شعبہ میں اعلی خدمات سر انجام دیں اور انہوں نے صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے بھی انتھک محنت کی۔پرویز شوکت مرحوم صحافیوں کی ایک مضبوط آواز تھے، شعبہ صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پی آر اے پاکستان پرویز شوکت مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہے اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

*اللہ پاک انکی مغفرت فرمائیں اور درجات میں بلندی فرمائیں، آمین*

جاری کردہ:
جاوید حسین
مرکزی سیکرٹری اطلاعات، پی آر اے پاکستان۔

*ضروری اطلاع*بول نیوز اور دنیا نیوزپیپر سے ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف پی آر اے پاکستان دوران سینیٹ اجلاس جو صبح 10...
25/12/2023

*ضروری اطلاع*

بول نیوز اور دنیا نیوزپیپر سے ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف پی آر اے پاکستان دوران سینیٹ اجلاس جو صبح 10:30 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا اپنی بھرپور آواز بلند کرے گی اور صحافیوں سے ہونے والی ناانصافی پر احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔

تمام پی آر اے پاکستان کے ممبران سے بھرپور شرکت کی درخواست ہے تاکہ سب یک زبان ہوکر پیغام دے سکیں۔

شکریہ۔
جاوید حسین
مرکزی سیکرٹری اطلاعات، پی آر اے پاکستان

*پریس ریلیز*PRA-PR-22*پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا ڈیلی دنیا نیوز اور بول نیوز سے میڈیا ورکرز کی جبری بر...
21/12/2023

*پریس ریلیز*
PRA-PR-22

*پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا ڈیلی دنیا نیوز اور بول نیوز سے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں پر شدید احتجاج*

*نگران حکومت اور نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی سے جبری برطرفیوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ*

*نوٹس نہ لینے کی صورت میں سینیٹ پریس گیلری سے واک آوٹ سمیت احتجاج کے تمام آپشنز استعمال کرے گی*

اسلام آباد(21 دسمبر 2023) پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان بول نیوز اور ڈیلی دنیا سے ملازمین کی برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ جبری برطرفیوں کو فی الفور بند کیا جائے ورنہ آئندہ کے لئے سخت ردعمل دیا جائے گا۔

پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان بول نیوز اور ڈیلی دنیا نیوز سے میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد میں جبری برطرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ پی آر اے پاکستان کے صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر، سیکرٹری خزانہ اصغر چوہدری سمیت تمام ارکان نے صحافیوں کی برطرفی کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ پی آر اے پاکستان نے پیمرا ترمیمی بل 2023 ایکٹ کے تاحال رولز تشکیل نہ دیئے جانے اور اس عمل کا آغاز نہ کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا. پی آر اے پاکستان نے اپنے ردعمل میںواضح کیا ہے کہ وزیراطلاعات چونکہ خود صحافی ہیں اور مختلف نجی اداروں میں ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں تو انہیں چاہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان اداروں سے فارغ کئے جانیوالے ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کریں. پی آر اے پی سمجھتی ہے کہ میڈیا ملازمین کے بڑھتے مسائل میں نگران حکومت خصوصاً وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی ان اداروں کے بقایا جات جاری کروانے میں اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں۔
پی آر اے نے صحافیوں کو درپیش مسائل سے نگران وزیر اطلاعات کی چشم پوشی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ بول نیوز اور ڈیلی دنیا نیوز سے جبری برطرف کئے جانیوالے میڈیا نمائندگان کے بقایا جات فوری ادا نہ کئے گئے تو پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نہ صرف راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گی بلکہ سینیٹ پریس گیلری سے واک آوٹ سمیت احتجاج کے تمام آپشنز استعمال کرے گی.

جاری کردہ: جاوید حسین
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان

Address

PRA, Parliament House
Islamabad
44800

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parliamentary Reporters Association of Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share