UrduGhar.com has been a premier platform offering Urdu content. literature, articles, and more birds and pets
19/07/2025
جب کبھی خُوبیٔ قسمت سے تجھے دیکھتے ہیں
آئینہ خانے کی حیرت سے تجھے دیکھتے ہیں
وُہ جو پامالِ زمانہ ہیں مِرے تخت نشیں
دیکھ تو کیسی مُحبّت سے تجھے دیکھتے ہیں
کاسۂ دید میں بس ایک جھلک کا سکّہ
ہم فقیروں کی قناعت سے تجھے دیکھتے ہیں
تیرے کوچے میں چلے جاتے ہیں قاصد بن کر
اور اکثر اسی صورت سے تجھے دیکھتے ہیں
تیرے جانے کا خیال آتا ہے گھر سے جس دم
در و دِیوار کی حسرت سے تجھے دیکھتے ہیں
کہہ گئی بادِ صبا ،،، آج تِرے کان میں کیا ؟
پُھول کِس درجہ شرارت سے تجھے دیکھتے ہیں
تجھ کو کیا علم تجھے ہارنے والے کُچھ لوگ
کِس قدر سخت ندامت سے تجھے دیکھتے ہیں
(خوشبوؤں کی شاعرہ)
پروینؔ شاکر ¹⁹⁹⁴-¹⁹⁵²
19/07/2025
کچھ پرانے اشتہار
18/07/2025
اسلام اباد کے ابتدائی دن جب اسلام اباد بننا شروع ہوا اس وقت کی کچھ تصاویر۔
18/07/2025
ہاتھ والی پنکھی 😉😓😔
ایک روایت نما قصہ یا قصہ نما روایت بزرگوں سے سنتے آئے تھے کہ
ایک عورت نہایت نکتہ چیں اور باریک بین تھی اس کے بیٹے کی شادی کے وقت لڑکی والوں کو لوگوں نے سمجھایا کہ بے شک لوگ شریف اور رشتہ بہت اچھا ہے مگر جہیز کے معاملے میں ساس کو خوش کرنا بہت مشکل ہو گا
لڑکی والے چونکہ ارب پتی تھے سو انہوں نے دعوی کیا کہ گلہ شکوہ تو دور کی بات جہیز دیکھ کر ساس صاحبہ خوش ہو جائیں گی
سو فرنیشیڈ گھر سے لے کر دنیا کی تمام ضروریات ء زندگی کا ڈھیر جہیز میں موجود تھا بمعہ نقد کثیر رقم کے 😳
ساس اپنی نکتہ چیں طبعیت کے باعث بے چین کہ کوئی گلہ کوئی کمی کوتاہی کوئی کسر کی نشاندہی کروں تو کیسے کروں😏🙄🙄
آخر جب کوئی بھی کمی نا پائی جہیز اور لڑکی والوں کی قدر دانی میں تو ٹھنڈی سانس بھر کر بولی کروڑوں کا گھر دے دیا کار اے سی led فریج مشینری فرنیچر مگر یہ خیال نہ کیا گرمیوں کی طویل لوڈ شیڈنگ میں کبھی کبھار ups بھی جواب دے جاتا ہے🤔 اگر ایک ہاتھ والی پنکھی بھی جہیز میں دے دیتے تو کونسی قیامت آ جانی تھی😱😉🤨😓
ہم سب کا حال بھی اس ساس کیسا ہے۔ بے شمار نعمتوں کے ہوتے ہم ہمیشہ ہاتھ والی پنکھی کی تلاش میں رہتے ہیں
17/07/2025
ماں جی نے ہمسائیوں کے دروازے پر دستک دی اور ان سے نمک مانگ لیا ،بیٹا یہ منظر دیکھ رہا تھا کہنے لگا امی کل ہی تو میں نمک بازار سے لے آیا تھا پھر یہ ہمسائیوں کے دروازے
پر جانے کی کیا ضرورت تھی.
ماں جی کہنے لگی بیٹا ہمارے ہمسائے غریب ہیں وہ وقتا فوقتا ہم سے کچھ نہ کچھ مانگتے رہتے ہیں مجھے معلوم ہے کہ ہمارے کچن میں نمک موجود ہے لیکن میں نے ان سے
نمک اس لئے مانگ لی تاکہ وہ ہم سے کچھ مانگتے ہوئے ہچکچاہٹ اور شرمندگی محسوس نہ کرے بلکہ وہ یہ سمجھیں کہ ہمسائیوں سے حسب ضرورت چیزیں مانگی جا سکتی ہیں،یہ ہمسائیوں کے حقوق میں سے ہے.
خوبصورت معاشرے ایسی ماؤں سے تشکیل پاتے ہیں.
اپنے آس پاس کے لوگوں کا خیال رکھیں۔ حقوق اللہ تو معاف ہو سکتے ہیں لیکن حقوق العباد کی سخت پوچھ گچھ ہوگی۔
17/07/2025
سہما سہما ڈرا سا رہتا ہے
جانے کیوں جی بھرا سا رہتا ہے
کائی سی جم گئی ہے آنکھوں پر
سارا منظر ہرا سا رہتا ہے
ایک پل دیکھ لوں تو اٹھتا ہوں
جل گیا گھر ذرا سا رہتا ہے
سر میں جنبش خیال کی بھی نہیں
زانوؤں پر دھرا سا رہتا ہے
گلزار
17/07/2025
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
تو محبت سے کوئی چال تو چل
ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے
دل دھڑکتا نہیں ٹپکتا ہے
کل جو خواہش تھی آبلہ ہے مجھے
ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیں
اک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے
کوہ کن ہو کہ قیس ہو کہ فرازؔ
سب میں اک شخص ہی ملا ہے مجھے
احمد فراز
16/07/2025
میں صوفی بننا چاہتا ہوں
لاہور میں جب میں نے ایک بابا سے کہا کہ میں صوفی بننا چاہتا ہوں. تو انہوں نے پوچھا کس لئے؟ میں نے کہا کہ "اس لئے کہ یہ مجھے پسند ہے"
آپ نے کہا مشکل کام ہے سوچ لو"
میں نے عرض کیا. " اب مشکل نہیں رہا کیوں کہ اس کی پرائمری اور مڈل پاس کر چکا ہوں. پاس انفاس نفی اثبات کا ورد کر لیتا ہوں. اسم ذات کے محل کی بھی پریکٹس ہے . آگے کے راستے معلوم نہیں.وہ آپ سے پوچھنے آیا ہوں اور آپ کی گائیڈینس چاہتا ہوں."
بابا نے ہنس کر کہا تو پھر تم روحانی طاقت حاصل کرنا چاہتے ہو،صوفی بننا نہیں چاہتے ہو. میں نے کہا کہ ان دونوں میں کیا فرق ہے؟
کہنے لگے روحانی طاقت حاصل کرنے کا مقصد صرف خرق عادات یعنی کرامات کا حصول ہے.اور یہ طاقت چند مشقوں اور ریاضتوں سے پیدا ہو سکتی ہے، لیکن تصوف کا مقصد کچھ اور ہے؟
وہ کیا؟ میں نے پوچھا تو بابا نے کہا تصوف کا مقصد خدمت خلق اور مخلوق خدا کی بہتری میں لگے رہنا ہے. مخلوق الله سے دور رہنا رہبانیت ہے ،اور الله کی مخلوق میں الله کے لئے رہنا یہ پاکی ہے اور دین ہے - مجھے اس بابا کی یہ بات اچھی نہ لگی، بیچارہ پینڈو بابا تھا اور اس کا علم محدود تھا .
میں اٹھ کر آنے لگا تو کہنے لگا روٹی کھا کر جانا. میں نے کہا " جی کوئی بات نہیں ،میں ساہیوال پہنچ کر کر کھا لوں گا.
کہنے لگا،خدمت سعادت ہے، ہمیں اس سے محروم نہ کرو، "
میں طوعا و کرہا بیٹھ گیا.بابا اندر سے رکابی اور پیالی لے آیا. پھر اس نے دیگچے سے شوربہ نکل کر پیالی میں ڈالا اور دال رکابی میں ،چنگیر سے مجھے ایک روٹی نکال کر دی جسے میں ہاتھ میں پکڑ کر کھانے لگا. وہاں مکھیاں کافی تھیں. بار بار ڈائیو لگا کر حملے کرتی تھیں.
بابا میرے سامنے بیٹھ کر مکھیاں اڑانے کے لئے کندوری ہلانے لگا اور میں روٹی کھاتا رہا.
اتنے میں مغرب کی اذان ہوئی. کونے میں اس کے مریدوں اور چیلوں نے تھوڑی سی جگا لیپ پوت کر کے ایک مسجد سی بنا رکھی تھی. وہاں دس بارہ آدمیوں کی جماعت کھڑی ہو گئی.
مجھے یہ دیکھ کر بڑی ندامت ہوئی کہ میں روٹی کھا رہا ہوں اور پیر مکھیاں جھل رہا ہے. میں نے کہا بابا جی آپ نماز پڑھیں.
کہنے لگے آپ کھائیں.
میں نے کہا ،جی مجھے بڑی شرمندگی ہو رہی ہے آپ جا کر نماز پڑھیں.
مسکرا کر بولے ، کوئی بات نہیں آپ کھانا کھائیں .
تھوڑی دیر بعد میں نے پھر کہا .جناب عالی، انہوں نے نیت بھی باندھ لی ہے آپ نماز ادا کر لیں قضا ہو جائے گی.
بابا ہنس کر بولا ." نماز کی قضا ہے بیٹا. خدمت کی کوئی قضا نہیں.
آپ آرام سے روٹی کھائیں..."
از اشفاق احمد، سفر در سفر،
16/07/2025
ہانگ کانگ میں ڈکیتی کے دوران، ڈاکو نے بینک میں موجود سب کو پکار کر کہا:
"ہلنا مت۔ یہ پیسہ حکومت کا ہے۔ تمہاری زندگی تمہاری ہے۔"
بینک میں سب خاموشی سے لیٹ گئے۔
اسے کہتے ہیں "ذہنوں کو تبدیل کرنے والا تصور دینا" سوچنے کے روایتی انداز کو تبدیل کردینا۔
جب ایک خاتون جذباتی انداز کے ساتھ میز پر لیٹی تو ڈاکو اس پر چلایا:
"مہذب بنیں! یہ ڈکیتی ہے ریپ نہیں!"
اسے کہتے ہیں "پیشہ ورانہ ماہر" ہونا ۔ صرف اس بات پر توجہ مرکوز کریں کہ آپ کو کیا کرنے کی تربیت دی گئی ہے-
جب ڈاکو بینک سے واپس گھر آئے تو چھوٹے ڈاکو (جس کی تعلیم MBA تھی) نے بڑے ڈاکو (جس کی تعلیم پرائمری تھی) سے کہا:
"بڑے بھائی، آئیے گنتے ہیں کہ ہمیں نے کتنا پیسہ اٹھایا ہے۔"
بڑے ڈاکو نے ڈانٹتے ہوئے کہا:
"تم بہت بیوقوف ہو، اتنا پیسہ ہے اسے گننے میں بہت وقت لگے گا۔ آج رات ٹی وی نیوز ہمیں بتائے گا کہ ہم نے بینک سے کتنا پیسہ لوٹا ہے !"
اسے کہتے ہیں "تجربہ"
آج کل، تجربہ کاغذی ڈگری سے زیادہ اہم ہے!
ڈاکوؤں کے جانے کے بعد، بینک منیجر نے بینک سپروائزر سے کہا کہ پولیس کو جلدی سے بلائیں۔ لیکن نگران نے اس سے کہا:
"رکو! آئیے اپنے لیے بینک سے 10 ملین ڈالر نکالیں اور اسے 70 ملین ڈالر میں شامل کردیں جو ہم نے کچھ عرصہ پہلے بینک سے غبن کیا تھا"۔
اسے کہتے ہیں "بہتی موج کے ساتھ تیرنا"
ایک ناموافق صورتحال کو اپنے فائدے میں تبدیل کرنا!
سپروائزر کہتا ہے: "یہ اچھا ہو گا اگر ہر مہینے چوریاں ہوتی رہیں - "
اسے کہتے ہیں "ذاتی خوشی کی اہمیت"
ذاتی خوشی آپ کی نوکری سے زیادہ اہم ہے! ۔"
اگلے دن، ٹی وی نیوز نے اطلاع دی کہ بینک سے 100 ملین ڈالر چرا لیے گئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے یہ سن کر پیسہ گننا شروع کیا اور بار بار گنتی کی اور کئی بار کی ، لیکن ان کے پاس صرف 20 ملین ڈالر ہی تھے۔
ڈاکو بہت غصے میں تھے اور انہوں نے شکایت کی:
"ہم نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر صرف 20 ملین ڈالر لیے۔ بینک مینیجر نے اپنی انگلیوں کی چٹکی سے $80 ملین لے لیے۔ ایسا لگتا ہے کہ چور بننے سے بہتر تعلیم یافتہ ہونا ہے۔"
اسے کہتے ہیں "علم کی قیمت سونے کے برابر ہے!"
13/07/2025
یہ بات اپنے پیاروں تک لازمی پہنچائیں 👇 فالج کی علامات
ہم سب عمر رسیدہ ہو رہے ہیں، اس لیے سب کو توجہ دینی چاہیے۔ براہِ کرم ایک منٹ نکال کر یہ مضمون پڑھیں۔ یہ آپ، آپ کے خاندان اور دوستوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
پرانے کلاس فیلوز کی ایک ملاقات تھی۔ ایک خاتون باربی کیو کے دوران ٹھوکر کھا کر گر گئیں۔ دوستوں نے مشورہ دیا کہ ڈاکٹر کو دکھایا جائے، لیکن وہ پُراعتماد تھیں کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی جوتی کی وجہ سے اینٹ سے ٹکرا گئیں۔ دوستوں نے ان کی مدد کی، صفائی کروائی اور کھانے کی پلیٹ دی۔ پھر وہ باقی وقت سب کے ساتھ خوشی سے گزارتی رہیں۔
مگر ملاقات کے بعد، ان کے شوہر نے سب کو اطلاع دی کہ انہیں اسپتال لے جایا گیا اور شام 6 بجے ان کا انتقال ہو گیا—باربی کیو کے دوران انہیں فالج کا حملہ ہوا تھا۔
اگر وہاں موجود لوگ فالج کی علامات پہچان لیتے، تو شاید وہ آج بھی زندہ ہوتیں۔
درحقیقت، فالج کی کچھ ابتدائی علامات ہوتی ہیں اور اسے روکا جا سکتا ہے۔ اگر آپ فالج کے مریض کو تین گھنٹوں کے اندر ہسپتال پہنچ دیں، تو وہ فالج کے اثرات کو مکمل طور پر ختم ہو سکتے ہیں
راز یہ ہے کہ فالج کی علامات کو جلد پہچانا جائے اور مریض کو تین گھنٹوں کے اندر علاج فراہم کیا جائے—یہ مشکل نہیں۔
فالج کی شناخت کے لیے
یاد رکھیں تین آسان حروف: S، T، R
براہِ کرم پڑھیں اور سیکھیں!
اگر آپ کے اردگرد لوگ فالج کی علامات نہ پہچان سکیں، تو مریض کو شدید دماغی نقصان ہو سکتا ہے۔
تین آسان سوالات پوچھیں:
S: (Smile) مسکرائیں
مریض سے کہیں کہ وہ مسکرائے۔
اگر منہ کا ایک کونہ نیچے جھک جائے، تو یہ علامت ہے۔
T: (Talk) بات کریں
مریض سے کہیں کہ ایک سادہ جملہ بولے، جیسے:
"آج دھوپ والا دن ہے"
اگر جملہ بے ربط یا الجھا ہوا ہو، تو یہ بھی علامت ہے۔
R: (Raise) ہاتھ اٹھائیں
مریض سے کہیں کہ دونوں ہاتھ اٹھائے۔
اگر ایک ہاتھ نیچے گر جائے، تو یہ بھی فالج کی علامت ہے۔
📌 نوٹ:
ایک اور علامت یہ ہے کہ مریض سے کہیں کہ زبان باہر نکالے۔
اگر زبان ایک طرف کو مڑی ہوئی ہو یا ٹیڑھی ہو، تو یہ بھی فالج کی علامت ہے۔
اگر مریض ان چاروں میں سے کوئی بھی عمل نہ کر سکے، تو فوراً ایمبولینس یا اسپتال کو کال کریں اور علامات بتائیں۔
13/07/2025
*اگر کسی ریاست میں ایک فرد 8 گھنٹے کام کرنے کے باوجود روٹی،تعلیم،علاج اور مکان نہیں خرید سکتا تو وہ ریاست نہیں بلکہ ایک عیاش طبقے کی جاگیر ہوگی.! (چی گویرا)*
12/07/2025
کل بہت سے دوستوں نے گھروں میں سیم سے متعلق سوال کیا تھا ان سب کے لیے یہ تحریر کافی مددگار رہے گی
"سیپج ( سیم Damp) " مکان کی خاموش دشمن
ہمارے ملک میں 90 پرسنٹ گھروں میں کچھ عرصے بعد دیواروں سے پینٹ اکھڑنے لگتا ہے، پلستر گیلا محسوس ہوتا ہے اور نمی سی رہتی ہے۔ یہی وہ دشمن ہے جسے ہم "سیپج" یعنی سیم کہتے ہیں۔ یہ وہ خاموش بیماری ہے جو آہستہ آہستہ پورے گھر کو کھوکھلا کر دیتی ہے۔ اور ہر سال سفیدی اور پینٹ کی مد میں ہزاروں اور لاکھوں کا خرچہ کرواتی ہے ۔ لیکن پینٹ ہونے کے دو ماہ بعد یہ سیپج اسے بھی چاٹنا شروع کر دیتی ہے اور ٹکڑوں اور ذرات کی صورت میں یہ پینٹ اترنے لگتا ہے اور کمروں کو بدنما بنا دیتا ہے ۔
آج کی پوسٹ میں ، میں اس کے متعلق کچھ بات کرنا چاہوں گا ۔ سیپج عام طور پر زمین کے اندر موجود نمی یا زیر زمین پانی کے سبب پیدا ہوتی ہے، جو دیواروں کے نیچے سے اوپر کی طرف چڑھتی ہے۔ لیکن سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ یہ مسئلہ صرف پرانی عمارتوں میں نہیں، بلکہ نئے گھروں میں بھی ہو رہا ہے ۔
سوال یہ ہے کہ سیپج کیوں ہوتی ہے؟
پہلی وجہ تو ناقص تعمیراتی طریقہ کار ہے ۔ جب مکان کی بنیادیں بناتے وقت واٹر پروف شیٹ، ڈی پی سی (DPC) یا پھر سیمنٹ مکسنگ کے دوران سائنسی طریقے استعمال نہیں کیے جاتے، یا دیواروں کے نیچے سیلن روکنے والا کوئی مواد نہیں لگایا جاتا، تو نمی زمین سے دیواروں میں داخل ہو جاتی ہے۔ یہ نمی پینٹ اور پلستر کو اندر سے کمزور کر دیتی ہے، جس سے دیواریں بدنما، گیلی اور ٹوٹی پھوٹی دکھائی دیتی ہیں۔ لوگ اس کو چھپانے کے لیے وال پیپر اور پینل تک لگاتے ہیں مگر گھر کی خوبصورتی جاتی رہتی ہے ۔
اکثر ٹھیکے دار یا مستری ناقص یا کم معیار کا میٹریل استعمال کرتے ہیں اور DPC یعنی Damp proof course غلط طریقے سے لگاتے ہیں یا بالکل نہیں لگاتے ۔
اگر بارش یا زیر زمین پانی کی نکاسی کا صحیح انتظام نہ ہو تو بھی نئے مکانوں میں سیم بننا شروع ہوجاتی ہے ۔
تعمیر کے فورا بعد دیواروں پر جلد بازی میں پلستر یا رنگ کروانے سے بھی یہ مسئلہ آ جاتا ہے ۔
لوگ اکثر پوچھتے ہیں سر سیپج کو پھر کیسے کنٹرول کریں ۔ چند باتیں یاد رکھیے ۔ تاکہ آپ کا پیسہ اور مکان ضائع نہ ہو اور اپنی نگرانی میں یہ کام بلڈرز سے کروائیں ۔
بنیادوں میں واٹر پروفنگ ہو ، DPC اعلی معیار اور طریقے کی لگوائیں ، یہ کام پروفیشنل ٹیم ہی بہتر کرسکتی ہے ۔
دیواروں پر پلستر کرنے سے پہلے مکمل خشک ہونے دیں اور اپنے گھر میں واٹر سپلائی پائپس ، سیورج لائینز ، مین ہول اور بارش کے پانی سمیت انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک ، سیپٹک ٹینک کو مکمل واٹر پروف کروائیں ، یہ سب چیزیں عمدہ پلیننگ اور بہترین ورک مین شپ مانگتی ہیں ۔
پلاٹ خریدنے یا تعمیر شروع کرنے سے پہلے زمین کی نوعیت کا معائنہ بھی کروائیں، خاص طور پر اگر اس علاقے میں پانی کا لیول زیادہ ہو۔ تعمیر شدہ مکان میں بھی پانی کی لیکج چیک کریں اور اسے بند کروائیں ۔
اچھا ۔۔۔ اب سب سے ضروری مدعے کی طرف آتے ہیں ۔
اگر مکان میں سیپج آ چکی ہو تو؟
اگر آپ کے مکان میں پہلے سے سیم موجود ہے تو آج کے جدید دور میں کئی حل موجود ہیں ۔ سب سے پہلے تو سیلن زدہ دیواروں سے پینٹ ہٹا کر اینٹی سیم کیمیکل لگوائیں۔ یہ ہر اچھے پینٹ اور سینٹری سٹور پر دستیاب ہے ۔
واٹر پروف پینٹ یا خاص سیلن روکنے والا پلاسٹر بھی مارکیٹ میں موجود ہے ، سیپج کو کھرچ کر وہ پینٹ کروائیں۔
بیرونی دیواروں پر واٹر پروف کوٹنگ کروائیں اور نمی روکنے کے لیے دیواروں کے ساتھ ہوا کی آمد و رفت برقرار رکھیں۔
یہ مسئلہ ایک گھر کا نہیں ، لاکھوں گھروں کا ہے ، اس پوسٹ کو اپنے احباب کے ساتھ بھی شئیر کیجیے تاکہ وہ اس پریشانی سے چھٹکارا پا سکیں ۔
سیپج صرف دیوار کی خوبصورتی خراب نہیں کرتی، بلکہ گھر کی مضبوطی کو بھی متاثر کرتی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا گھر سالوں تک خوبصورت، محفوظ اور پائیدار رہے، تو خدارا اس چھوٹے ۔۔۔۔۔ مگر بڑے مسئلے کو نظرانداز نہ کریں۔ اگلی کسی پوسٹ میں مکان اور تعمیر کے حوالے سے کبھ مزید ٹپس لکھوں گا ۔ بشرط زندگی ۔
خیر اندیش
مجیب الرحمٰن
میں اس میں ایک ضروری چیز add کرنا چاہوں گا۔ سیم/damp کی ایک بہت بڑی وجہ گھر کی ناقص plumbing ہوتی ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ بیڈ رومز میں seepage آتی ہے جو کہ اس بیڈ روم سے منسلک واش روم سے travel کرتی ہے۔ ایسی صورتحال میں واش روم کی ٹائلز کی فلنگ، drainage pipes اور drainage holes کی لیکج چیک کرنا ہوتی ہے۔ باتھ رومز اور کچن کی plumbing wirings کی leakage چیک کریں۔
ایسی صورتحال میں سب سے seepage کے source یا جہاں سے seepage آرہی ہے اسکو ٹھیک کرائیں۔ اسکے بغیر باقی treatments عارضی ہوں گے۔۔شکریہ
Be the first to know and let us send you an email when Urdu Ghar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.