
23/09/2025
احتیاط علاج سے بہتر ہے لوگوں کو بیمار ہونے سے بچانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے وزیر صحت مصطفی کمال
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ انسانی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ صحت مند افراد ہی ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کر سکتے ہیں یہ بات انہوں نے پمز ہسپتال میں "صدمے سے بحالی تک: جلی ہوئی جلد کے علاج کے معیار میں بہتری" کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی
وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا پاکستان میں جلنے والے مریضوں کی شرح اموات بہت زیادہ ہے اور اس کے سدباب کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے چلنے والے مریض مناسب علاج نہ ہونے کے باعث جاں بحق ہو جاتے ہیں
احتیاط علاج سے بہتر ہے تدابیر اور بیماریوں سے بچاؤ پر توجہ دینا ہوگی بیماری کا اغاز تو بچے کی پیدائش سے شروع ہو جاتا ہے پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں پانی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں
مصطفی کمال نے مزیز کہا کہ ہماری زمہ داری ہے لوگوں کو بیمار ہونے سے پہلے بچائیں ہمارا ہیلتھ کئیر سسٹم سک کیئر سسٹم ہےہم لوگوں کے بیمار ہونے کا انتظار کرتے رہتے ہیں اس کو حقیقی معنوں میں ہیلتھ کیئر سسٹم میں تبدیل کرنا ہے سرویکل کینسر کی روک تھام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے جہاں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ کینیڈا، امریکہ اور سعودی عرب جیسے ممالک میں بچیوں کو یہ ویکسین دی جا رہی ہے، اور کئی ممالک میں تو آٹھویں جماعت میں داخلے سے قبل سرویکل ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ پاکستان میں ہر سال تقریباً 5,000 خواتین اس بیماری کا شکار ہو رہی ہیں
اگر بیماریوں سے بچنا ہے تو ہمیں ویکسینیشن کرانا ہو گی بیماریوں سے بچاؤ، حفاظتی تدابیر اور ابتدائی ویکسینیشن پر توجہ دی جائے تو صحت کے نظام پر بوجھ کم کیا جا سکتا ہے