
22/08/2025
ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریکوڈک منصوبے کے لیے 41 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو منصوبے کی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے۔
ریکوڈک سے 2028 سے تانبا اور سونا پیدا ہونے کی توقع ہے، جبکہ منصوبے کی مدت کے دوران تقریباً 70 ارب ڈالر منافع حاصل ہوسکتا ہے۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے غیر استعمال شدہ تانبے کے ذخائر میں سے ایک ہے، جسے بیرک گولڈ آپریٹ کرے گا۔
حکومت کو امید ہے کہ حالیہ ٹیرف معاہدے کے بعد معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں امریکا سے بھی نمایاں سرمایہ کاری آئے گی، خصوصاً تانبے کی برآمدات میں، کیونکہ ریفائنڈ تانبے پر امریکی ٹیرف ختم کردیا گیا ہے۔