Abid Iqbal - SDP

Abid Iqbal - SDP Politician | Attitudinal Trainer | Visioneer | Reformer Teacher | Leader | Politician | Attitudinal Trainer | Social Reformer | www.youtube.com/aikhari

ایف آئی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عمار جعفری صاحب سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی دفتر تشریف لائے جہاں انہوں نے پار...
30/10/2024

ایف آئی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عمار جعفری صاحب سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی دفتر تشریف لائے جہاں انہوں نے پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی اور پارٹی کے اغراض و مقاصد سے اتفاق کرتے ہوئے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر (آئی ڈی سی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل محمد صدیق صاحب سے ملاقات ہوئی۔ انہیں سوشل ڈیموکریٹک پا...
25/10/2024

اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر (آئی ڈی سی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل محمد صدیق صاحب سے ملاقات ہوئی۔ انہیں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا تعارف کروایا۔ کرنل صاحب شہر اقبال فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر بھی ہیں انہوں نے یومِ اقبال نو نومبر کو پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں بطورِ مہمان مقرر مدعو کیا ہے۔

10/10/2024
09/10/2024

Assalamu alaikum! You are cordially invited to the inauguration ceremony of the office of *Social Democratic Party Faisalabad City.* Worhty Chairman SDP *Mr Abid Iqbal Khari* will grace the occasion as Chief Guest.
*Program inshaAllah:*
Thursday 10th Oct (5:30 pm)
Address:
3rd floor, London Plaza (Virtual University is also there), behind Ideal Bakery, Satiana Road Faisalabad.
Regards:
*Farooq Elahi*,
Coordinator,
Political Council
SDP Faisalabad
Cell: 03006646541

اس میں کوئی شک نہیں کہ عدلیہ انصاف دینے میں خاص کر عام لوگوں کو انصاف دینے میں بری طرح ناکام ہے، لیکن کسی بھی طرح بدتہذی...
26/09/2024

اس میں کوئی شک نہیں کہ عدلیہ انصاف دینے میں خاص کر عام لوگوں کو انصاف دینے میں بری طرح ناکام ہے، لیکن کسی بھی طرح بدتہذیبی، بد زبانی اور گالم گلوچ کو ٹرینڈ بنانا گالی سے بھی بدتر جہالت ہے، جو قومی سطح پر تمام سیاسی پارٹیوں کی طرف سے ایک ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے اس ملک میں۔ مخالفت اپنی جگہ لیکن یہ تہذیب کے دائرے میں رہنی چاہئے ورنہ اس بدتہذیبی کو پھیلانے والے بعد میں خود شکار ہوتے ہیں اور پھر اخلاق کا درس دیتے پھرتے ہیں۔ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔


سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی دفتر میں پارٹی کے چیئرمین عابد اقبال کھاری سندھ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے بے لوث اور متح...
07/09/2024

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی دفتر میں پارٹی کے چیئرمین عابد اقبال کھاری سندھ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے بے لوث اور متحرک کارکن جناب قربان علی ڈاہری کو شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ) کی پولیٹیکل کونسل کی رکنیت عنائیت کررہے ہیں۔ اس موقع پر سندھ سے پارٹی کارکن وحید علی اور چیئرمین آفس کے نگران جناب شاہد جاوید بھی موجود ہیں۔

پاک فوج سے کرنل کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد ارشد کسانہ صاحب نے وکالت کا پیشہ اختیار کیا اور سیاسی محاذ پر بھی سرگرم ہو...
04/09/2024

پاک فوج سے کرنل کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد ارشد کسانہ صاحب نے وکالت کا پیشہ اختیار کیا اور سیاسی محاذ پر بھی سرگرم ہوئے اور این اے 57 سے الیکشن بھی لڑا۔ طرز حکومت میں بہتری کے لیے سوچ بچار اور تحقیق شروع کی جس کے نتیجے میں گڈ گورننس پر ان کی خوبصورت کتاب تخلیق ہوئی۔ پچھلے دنوں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک میٹنگ میں تشریف لائے جہاں انہوں نے پارٹی کے چیئرمین عابد اقبال کھاری کو اپنی کتاب کا تحفہ پیش کیا اور اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
اس گھٹا ٹوپ اندھیرے میں یہ چھوٹا سا دیا
مضطرب ہے کہ کسی طرح اجالا کر دے

بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں کرنل انصر اقبال کے پینٹ ہاؤس پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس ...
27/08/2024

بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں کرنل انصر اقبال کے پینٹ ہاؤس پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے اہم اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی کے چیئرمین عابد اقبال کھاری، وائس چیئرمین ڈاکٹر رؤف الہی، ڈاکٹر سیف الرحمن، کرنل انصر اقبال، ارشد کسانہ ایڈوکیٹ، انجینئر وقار احمد، عامر رضا ایڈووکیٹ، انجینئر اشعر امام، محترمہ نیلوفر امتیاز صاحبہ، محترمہ شازیہ خان صاحبہ، محترمہ ڈاکٹر غزالہ خان صاحبہ، یمنہ امتیاز صاحبہ اور کرنل زوار حسین صاحب نے گفتگو کی اور پارٹی کے کام کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ ارشد کسانہ ایڈووکیٹ صاحب نے گڈ گورننس پر اپنی کتاب کا تعارف بھی پیش کیا اور ایس ڈی پی کے کام کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون اور راہنمائی کا یقین دلایا۔ تقریب کے میزبان کرنل انصر اقبال کی طرف سے سب مہمانوں کی چائے سے تواضع بھی کی گئی۔

16/08/2024

Address

#489 Street#17 Sector G-8/2
Islamabad
48000

Telephone

+923336533365

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abid Iqbal - SDP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abid Iqbal - SDP:

Share