Insaaf Nama انصاف نامہ

Insaaf Nama انصاف نامہ Weekly Insaaf Nama Karachi Weekly Newspaper

“مذاکرات کا وقت اب گزر چکا ہے، اب صرف قوم کے احتجاج کا وقت ہے۔”
17/07/2025

“مذاکرات کا وقت اب گزر چکا ہے، اب صرف قوم کے احتجاج کا وقت ہے۔”

‏ایک یہ بھی دور تھا جب وزرا نےاپنی تنخواہوں میں اضافے کے بجائے کمی کا اعلان کیا تھا۔۔۔‏پاکستان کے کپتان کا دور حکومت!!
18/06/2025

‏ایک یہ بھی دور تھا جب وزرا نےاپنی تنخواہوں میں اضافے کے بجائے کمی کا اعلان کیا تھا۔۔۔

‏پاکستان کے کپتان کا دور حکومت!!

18/06/2025
03/03/2025

Hi everyone! 🌟✨
Did you know you can support Basera Welfare Trust (Senior Citizens Old Age Home) just by sending Stars on my posts? For every Star you send, Facebook helps us earn funds to care for elders in need!

Whenever you see the Stars icon 💫, your small gesture makes a BIG difference. Let’s spread kindness together!

Thank you for shining bright! 🌟


(Note: Stars sent during live videos or eligible posts directly contribute to our cause!)

باوقار آسکر جیتنے والی پہلی سیاہ فام خاتون نے یہ ایوارڈ ایک ہوٹل کے کمرے میں وصول کیا، جو نظروں سے اوجھل تھا۔یہ 1940 میں...
02/03/2025

باوقار آسکر جیتنے والی پہلی سیاہ فام خاتون نے یہ ایوارڈ ایک ہوٹل کے کمرے میں وصول کیا، جو نظروں سے اوجھل تھا۔

یہ 1940 میں تھا جب ہیٹی میک ڈینیئل کو فلم "گون ود دی ونڈ" میں ان کے کردار کے لیے آسکر سے نوازا گیا، جو ایک سیاہ فام اداکارہ کے لیے پہلا ایوارڈ تھا۔

تاہم، انہیں بڑے ایوارڈ ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، جہاں تمام نامزد اداکار جمع تھے۔

ہیٹی میک ڈینیئل کو چند قدم کے فاصلے پر ایک ہوٹل میں لے جایا گیا، تاکہ وہ سفید فام اداکاروں کے ساتھ گھل مل نہ سکیں، اور ان کا ایوارڈ سب سے زیادہ صوابدید پر وصول کیا گیا۔

وہ اپنے کیرئیر کے دوران 300 سے زیادہ فلموں میں نظر آئیں، لیکن صرف 83 فلموں میں ہی ان کا کریڈٹ دیا گیا۔

باصلاحیت اداکارہ نے گانا بھی گانا شروع کیا، اور تاریخ کی پہلی سیاہ فام خاتون بن گئیں جو امریکی ریڈیو پر چلائی گئیں۔

ہیٹی میک ڈینیئل کو اپنے پورے کیریئر میں نسل پرستی اور نسلی علیحدگی کا سامنا کرنا پڑا۔

جب ان کا انتقال 1952 میں ہوا تو ان کی آخری خواہش — ہالی ووڈ کے قبرستان میں دفن ہونے کی — انکار کر دی گئی، کیونکہ قبرستان صرف گوروں کے لیے مخصوص تھا۔

02/03/2025

مسجد الحرام،مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا

اعتکاف بیٹھنے کے خواہشمند 5 مارچ بدھ سے پورٹل پر کوائف درج کرسکتے ہیں،حرمین اتھارٹی

اعتکاف کیلئے مقررہ تعداد مکمل ہونے تک رجسٹریشن جاری رہے گی،حرمین اتھارٹی

اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو خصوصی کارڈ جاری کئے جائیں گے، حرمین جنرل اتھارٹی

زیادہ انگریزی بولنے والا زیادہ عقل مند نہیں ہوتا یہ صرف ہمارا احساس کمتری ہے۔1987ء ميں پاکستان کی کرکٹ ٹيم انگلستان کے د...
02/03/2025

زیادہ انگریزی بولنے والا زیادہ عقل مند نہیں ہوتا یہ صرف ہمارا احساس کمتری ہے۔
1987ء ميں پاکستان کی کرکٹ ٹيم انگلستان کے دورہ پر گئی تو انگریزی ميڈيا نے جاويد ميانداد کے بارے میں يہ طنز کیا کہ اُنہیں انگريزی نہيں آتی۔

جناب محترم جاوید مياں داد صاحب کو “man of the series” قرار ديا گيا جس پر انہوں نے تاريخی جملہ کہا۔

"گيند جو زبان سمجھتی ہے وہ ميرے بلے کو بُہت آتی ہے"

منقول

تاتاری لڑکی سن 1889 عیسویآپ کو بتا چکا ہوں کہ تاتاری ترک النسل لوگ تھے جو روس کے دریائے Volga کے قریب آباد تھے جب منگول ...
02/03/2025

تاتاری لڑکی سن 1889 عیسوی
آپ کو بتا چکا ہوں کہ تاتاری ترک النسل لوگ تھے جو روس کے دریائے Volga کے قریب آباد تھے جب منگول ادھر حملہ آور ہوئے تو انہوں نے ان علاقوں کو اپنا مطیع بنا کر تاتاریوں کو اپنی فوج میں شامل کیا اس لئے عام لوگ منگولوں اور تاتاریوں کو ایک ہی نسل سمجھتے تھے لیکن ایسا بالکل نہیں ۔

Written by Admin: History of Wars and Peace

نئی نسل کا شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو اس بندے کو جانتا ہو۔ لیکن 80,90 کے دہائی کا شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو اس بندے ک...
02/03/2025

نئی نسل کا شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو اس بندے کو جانتا ہو۔ لیکن 80,90 کے دہائی کا شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو اس بندے کو نہیں جانتا۔ ان کا نام ہے عاشر عظیم ۔ ان کے کریڈٹ پر صرف دو کام ہیں۔ ایک PTV کا ڈرامہ سیریل "دھواں" اور دوسرا فلم "مالک"۔ ان دو کاموں نے اس کو فلم اور ٹی وی کی تاریخ میں امر کر دیا۔ عاشر عظیم ڈرامہ دھواں کے رائیٹر اور ڈائریکٹر بھی تھے اور ہیرو بھی۔ ڈرامے کی کہانی اور کردار نگاری اتنی شاندار تھی کہ جس دن ٹیلی کاسٹ ہوتا تھا۔ گلیاں اور سڑکیں ویران ہو جاتی تھیں۔ اداکار نبیل کی ڈرامے میں موت اور اس کے بیک گراؤنڈ میں خان صاحب نصرت فتح علی خان کے ساؤنڈ ٹریک "کسے دا یار نہ وچھڑے" نے ایک زمانے کو رلا دیا تھا اور آج بھی دیکھیں تو آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں ۔ اس زمانے میں پی ٹی وی پر اتنا ایکشن، تھرل اور گن فائیٹ سے بھرپور ڈرامہ پیش کرنا عاشر عظیم کا ہی کمال تھا۔
1992 کے اس ڈرامے کے بعد عاشر عظیم سکرین سے اچانک غائب ہو گئے۔ ایک بااصول سی ایس ایس آفیسر ہونے کے ناطے مختلف الزامات کا شکار ہوئے۔ پھر 2016 میں اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ایک بار پھر بڑی سکرین پر اپنی ہی لکھی اور ڈائریکٹ کی ہوئی شاندار فلم "مالک" کے ساتھ جلوہ گر ہوئے ۔ اور ایک دفعہ پھر ناظرین و ناقدین کے دل جیت لیے ۔ فلم کی کہانی ایک بار پھر معاشرے کے با اثر افراد کے عام لوگوں پر کئے گئے ظلم اور سیاست دانوں کی زیادتیوں کے متعلق تھی جو شاید کسی با اثر کو ایک آنکھ نہ بھائی اور فلم ایک یا دو ہفتے کے لئے سینما چارٹ پر ٹاپ رینکنگ حاصل کر ہی رہی تھی کی بین کر دی گئی۔ عاشر کا سارا پیسہ ڈوب گیا اور یہ کوڑی کوڑی محتاج ہو کر کینیڈا شفٹ ہو گئے۔ لیکن ان کے یہ شاندار کام آج بھی یو ٹیوب پر موجود ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس دنیا میں کم لیکن بہترین پرفارمینس دے کر بھی ہمیشہ کے لیے یاد رہا جا سکتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس ملک میں ٹیلنٹڈ لوگوں کو نشان عبرت بھی بنایا جا سکتا ہے ۔

منقول ، ناصر محمود

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaaf Nama انصاف نامہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category