12/12/2025
آزادکشمیر کے عوامی وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کردہ اہم عوامی مطالبات پر فوری اور عملی اقدام کرتے ہوئے کچڑا گاڑی اور فائر بریگیڈ گاڑی کی فراہمی کے احکامات جاری کر دیے۔
رہنما پیپلز پارٹی اور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی راجہ ظہور کی درخواست پر وزیراعظم نے ٹاؤن کمیٹی کے لیے کچڑا گاڑی کی منظوری دی، جبکہ کارکنانِ پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ غربی باغ کی سفارش پر تحصیل دھیرکوٹ کے عوام کے لیے فائر بریگیڈ گاڑی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم کے اس عوام دوست اقدام پر کارکنانِ پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ غربی باغ اور عوامِ علاقہ نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں عوامی وزیراعظم ہیں اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کاوشیں کر رہے ہیں۔