21/06/2025
*اگر اللہ کہے کہ آؤ ، واپس آ جاؤ
" تو یہ نہ کہنا
کہ ابھی تو ہم نے کام کرنا ہے ، دو چار چٹھیوں کے جواب دینے ہیں ۔
: اللہ کہے گا کہ تم نے ہم سے محبت کی ہے ، اب ہم اداس ہو گئے ہیں ، اس لیے جلدی آ جاؤ ۔ "
' یہ کہتا ہے
کہ ہم نے تو ایسے ہی بات کی تھی آپ سے ۔
" آپ روز جنت کی دعائیں مانگتے ہیں اور جب آپ سے کہا جائے
کہ جنت کی سیٹ خالی ہے تو آپ کہیں گے کہ ٹھہر کے آئیں گے ۔ گویا کہ جنت میں جانے کے لیے بیتابی بھی ہے اور جلدی بھی نہیں ۔
" آپ بات سمجھ رہے ہیں؟
" حالانکہ موت کوئی مشکل چیز نہیں ہے ۔
" اگر انسان مر گیا تو" ماں باپ کے پاس " ہو گا
اور یہاں رہا تو " اولاد کے پاس " دونوں اچھے لوگ ہیں ۔
تو آپ اولاد کے پاس ٹھہریں یا ماں باپ کے پاس چلے جائیں تو آپ کے رشتے دار ، ماں ، باپ ، سب اُدھر ہوں گے ، وہاں بڑے بڑے لوگ ہوں گے ، خاندان کے لوگ ---
" اور یہاں پر آپ کے بچے ہیں ۔ تو اِدھر یا اُدھر کا کوئی فرق نہیں ہے ۔
" وہاں پر اور بزرگ بھی ہوں گے ، خانقاہوں والے ،
ڈیرے والے ، اللہ والے ، اللہ کی محبت والے
اور اللہ کی عطا کی ہوئی پیغمبری والے، سارے بزرگ ۔
" یہاں تم" درود بھیجتے " جا رہے ہو اور وہاں مشاہدہ ہو جائے گا ۔
اس میں گھبرانے والی کوئی بات نہیں ہے ۔ درمیان میں پردہ اُٹھ گیا تو پھر سارے ہی پردے اُٹھ جائیں گے ۔ "
: اس لیے آپ بڑی تسلی کے ساتھ زندہ رہیں اور گھبراہٹ کے بغیر زندگی جہاں تک چلتی ہے وہاں تک چلاؤ ۔
اگر آگے نہیں چلتی ، گھوڑا رک گیا تو آرام سے اُتر جاؤ ۔ "
: اب آپ کو نقلی ٹانگيں لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ گھوڑا چلنا یہاں تک تھا ۔ "
: اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے
کہ
ہر آدمی جس کو میں نے پیدا کیا ہے اس کا ہر Fraction of Second تک کا حساب لکھا ہوا ہے ۔
نہ کوئی حادثہ اس زندگی کو کم کرسکتا ہے ،
نہ کوئی احتیاط اُسے زیادہ کرسکتی ہے ۔
" تمہاری احتیاطیں بیکار ہیں اور تمہارے حادثے بیکار ہیں ۔"
" یہ تو اس کا " امر ہے " جو چلتا جا رہا ہے ______
• تم سمجھتے ہی نہیں ہو ۔ ’