
29/07/2025
یاسین
آج اسسٹنٹ کمشنر یاسین محمّد عاطف اللہ خان نے تمام رجسٹرڈ فٹبال کلبوں کے کپتانوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔
میٹنگ کے دوران کھلاڑیوں اور کلبوں کو درپیش مختلف مسائل سنے گئے۔شرکاء نے فٹبال کی بہتری کے لیے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
مزید برآں، دسمبر 2025 تک کے لیے ایک عبوری کابینہ تشکیل دی گئی۔یہ کابینہ یکم دسمبر 2025 کو اپنی مدت مکمل کرے گی۔
عبوری کابینہ کے لیے صدر،نائب صدر ، جنرل سیکرٹری ، سیکرٹری اطلاعات, سیکرٹری فنانس،لیگل ایڈوئزر،منتظم( organizer) اور سیکرٹری کا چناو عمل میں آیا۔
یہ اقدام فٹبال سرگرمیوں کو منظم اور فعال بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 14 اگست جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاریوں پر بھی گفتگو ہوئی اور ایک پروقار تقریب کے انعقاد کی یقین دہانی کروائی گئی۔