Ahsan Raja Journalist

Ahsan Raja Journalist Anchor Person Program : Taleem Aur Duniya On ASFE World TV
Digital Media Journalist | Urdu Voice Over Expert | Palmist

31/07/2025

مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 175 کے ضمنی الیکشن میں امیدوار حکیم شہزاد نے اپنی چند دن کی انتخابی مہم پر ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کا پٹرول خرچ ہونے کا دعوی کردیا

31/07/2025

🚨🚨شیخ رشید احمد کا اپنے بتیجھے شیخ راشد شفیق کی فیصل آباد میں نو مئی کے کیسوں پر سزا ؤں پر رد عمل

31/07/2025

9 مئی کیس/ آئی ایس آئی فیصل آباد دفتر پر حملہ/ انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

31/07/2025

فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 4 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا

فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت ٹوٹل 109 ملزمان کو سزائیں دے دی

فیصلہ آباد کی عدالت سے افضل ساہی کو تین سال قید کی سزا

جبکہ فواد چوہدری اور زین قریشی کو عدالت نے بری کر دیا

عمر ایوب، زرتاج گل کو دس دس سال قید کی سزا

31/07/2025

فیصل آباد میں 9 مئی مقدمات کا فیصلہ، اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، فواد چوہدری کو بری کردیا گیا۔
فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق بڑے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا دی گئی۔ فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کر دیا گیا۔ فیصل آباد میں مجموعی طور پر 185 میں سے 108 پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو مختلف سزائیں سنائی گئیں۔ یہ فیصلے انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت سنائے گئے، جو 9 مئی کے احتجاجی مظاہروں میں توڑ پھوڑ اور تشدد کے مقدمات پر مشتمل تھے۔

22/07/2025

🚨‏ راولپنڈی میں گھروں کی پوری کی پوری ایک ایک منزل پانی میں ڈوب گئیں ۔

21/05/2025

یادگار شہدا، جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (م) کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران فیلڈ مارشل نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کی یاد میں فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے یہ اعزاز نہ صرف پوری پاکستانی قوم بلکہ مسلح افواج، سابق فوجیوں اور خاص طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت سول اور ملٹری دونوں شعبوں کے شہداء کے لیے وقف کیا۔

اپنے ریمارکس میں آرمی چیف نے زور دے کر کہا کہ یہ اعتراف ان لوگوں کی بہادری اور لچک کو خراج تحسین ہے جو بھارتی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولاد کی دیوار کی طرح کھڑے رہے اور ملک کے دفاع اور خود مختاری کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔

20/05/2025

ترجمان جمعیت علمائے اسلام کی مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید
الحمدللہ مولانا فضل الرحمان خیریت سے گھر پر ہے، کسی نے غلط خبر پھیلائی تھی، ترجمان جمعیت علمائے اسلام

20/05/2025

آج میرے گھر کے بجلی کے میٹرز اتار لیے گئے ۔ میرے گھر میں نہ بجلی ہے نہ پانی ۔۔۔اسی بنیاد پر میرے والدین پر بوگس ایف آئی آر کروائی گئی ۔ بہانا بنایا گیا کہ میرے گھر کے ملحقہ میرا سکول ان میٹرز پر چل رہا ہے، حالانکہ وہ سولر سسٹم پر چلتا ہے۔

20/05/2025

‏اڈیالہ جیل آنے والے راستوں پر ناکہ بندی،سیکورٹی ہائی الرٹ.

15/05/2025

حکومت پاکستان کا بھارت کے ساتھ مزاکرات میں کوئی بھی لچک دکھائے بغیر مسئلہ کشمیر پہلے نمبر پر رکھنے کا فیصلہ حکمت عملی چئیرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی تجاویز پر تیار کی گئی

12/05/2025

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کسی بھی جانب سے آنچ آئی تو اس کا بھرپور، فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہم امن چاہتے ہیں، لیکن کمزوری ہرگز نہیں۔ دشمن کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ پاکستان نہ صرف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے بلکہ ہر محاذ پر جواب دینے کی جرات اور طاقت بھی رکھتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں اور قوم کی حمایت ان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ کوئی بھی جارحانہ قدم ہماری سرزمین، فضاؤں یا سمندری حدود کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ پاکستان کی خودمختاری مقدس ہے اور اس پر کوئی سودے بازی ممکن نہیں۔

Address

Blue Area
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahsan Raja Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ahsan Raja Journalist:

Share